اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
لنگر اور کتاب
احوال قوم وملت

لنگر اور کتاب

✍️ Mufti Jasim Akram Markazi

لنگر اور کتاب
لنگر سے کہہ رہی ہے یہ بھیگی ہوئی کتاب
تو تو فری میں بٹ گیا لیکن میں کیوں نہیں
افسوس جس قوم کی تعمیر ہی اقرا سے ہوئی ہے وہ قوم آج خود کو کھانے پینے اور سجنے سنوارنے میں ملوث کر رکھا ہے نہ آخرت کی فکر ہے نہ آنے والی نسل کی تربیت کی فکر ہے
آج ہماری نسل کو اگر کھانے پینے کے سامان فری میں دے دیے جائیں یا وہ سامان جو اس کے دنیاوی معاملات میں کام آنے والے ہیں تو دیکھتے ہی دیکھتے سارا خزانہ لٹ جاتا ہے ایسا لگتا ہے اس سے پہلے یہاں کسی تنکا کا وجود بھی نہیں تھا
ایسا ہی آج کل کے پروگرام میں دیکھا جاتا ہے لاکھوں کروڑوں کا لنگر تو منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے لیکن وہیں پر رکھی ہوئیں کتابیں جو فری میں مل رہی ہوتیں ہیں کوئی اس کی طرف توجہ بھی دینے کو تیار نہیں ہوتا ہے ہر شخص ڈھونڈتا ہے کہ لنگر کدھر ہے؟
لیکن یہ نہیں تلاش کرتا ہے کہ کتابیں کدھر مل رہی ہیں
اسی لیے لنگریں تو ختم ہو جاتے ہیں لیکن کتابیں پڑی کی پڑی رہ جاتی ہیں
زیر نظر تصویر میں بہت مایۂ ناز کتابیں ہیں جو مفت تقسیم کی جارہی ہیں لیکن کوئی لینے والا نہیں جس کی وجہ سے یہ کتابیں بارش میں بھیک گئیں اور کھلے میدان میں قوم مسلم کی بے حسی پر ماتم کر رہی ہیں مجھے لگتا ہے یہ کتابیں بارش کی وجہ سے نہیں بھیگیں ہیں بلکہ قوم مسلم کی بے حسی پر رونے کی وجہ سے خود اپنے ہی آنسو میں ڈوب گئیں ہیں
ان میں چند کتابیں یہ ہیں
1) المعتقد المنتقد مصنف سیدنا علامہ فضل الرسول قادری برکاتی بدایونی جو حضور اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی کا گراں قدر حاشیہ بنام المعتمد المستند سے مزین مبرہن ہے
2) الرد الجمیل لالھیۃ عیسیٰ بصریح الانجیل مصنف حجۃ الاسلام ابو حامد امام غزالی علیہ الرحمہ
3) فتاوی الحرمین برجف ندوۃ المین مصنف مجدد دین و ملت حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری فاضل بریلوی علیہ الرحمہ
4) نخبۃ الآلی لشرح بدأ الامالی مصنف محمد بن سلیمان الحلبی الریحاوی شارح الکنز
5 ) ایک انگریز جاسوس کے اعترافات انگریزوں کے اسلام کے خلاف دشمنی (ہندی) مصنف حسین علمی عشقی استمبول
اگر ہر شخص ایک کتاب بھے لے جائے تو ایک کتاب بھی میدان میں اپنی بے حرمتی کا نظارہ نہ دیکھتی بلکہ اعلی طاق میں رکھی ہوئی یا کسی عالم دین کے ہاتھ کی زینت بنتی
کوئی شکوہ کر سکتا ہے کہ کتابیں تو عربی میں ہے اس لیے نہیں لیتا ہے کوئی
میں کہتا ہوں اگر چہ خود نہیں پڑھ سکتا ہے لیکن دوسرے کو تو لے جا کر دے سکتا ہے تاکہ کوئی عالم دین اس کتاب سے استفادہ کر سکے
یا اگر گھر میں رکھی بھی رہی تو آنے والی نسل تو پڑھے گی
چلو یہ شکوہ تو عربی کتابوں کے بارے میں ہے لیکن جو ہندی کتابیں زمیں بوس ہے اس کا کیا قصور
اللہ ہمیں کتابوں سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
خیر الجلیس الکتاب بہترین ہمنشیں کتاب ہے
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
کرے گا عشق کتابوں سے ہر گھڑی جو جسیم
بنے گا دیکھنا اک دن وہ ماہ چرخ عظیم
از___محمد جسیم اکرم مرکزی
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Mufti Jasim Akram Markazi

Graduate - 2026 | Jamiatur Raza
113
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 98
Kalam 9
Mufti Jasim Akram Markazi
زمرہ جات

اختلاط نعت و منقبت در تناظر حدیث رسالت

عرس کی آڑ میں شکم پروری

لنگر اور کتاب - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

لنگر اور کتاب

مضمون نگار: Mufti Jasim Akram Markazi

لنگر اور کتاب

@لنگر سے کہہ رہی ہے یہ بھیگی ہوئی کتاب
تو تو فری میں بٹ گیا لیکن میں کیوں نہیں

افسوس جس قوم کی تعمیر ہی اقرا سے ہوئی ہے وہ قوم آج خود کو کھانے پینے اور سجنے سنوارنے میں ملوث کر رکھا ہے نہ آخرت کی فکر ہے نہ آنے والی نسل کی تربیت کی فکر ہے
آج ہماری نسل کو اگر کھانے پینے کے سامان فری میں دے دیے جائیں یا وہ سامان جو اس کے دنیاوی معاملات میں کام آنے والے ہیں تو دیکھتے ہی دیکھتے سارا خزانہ لٹ جاتا ہے ایسا لگتا ہے اس سے پہلے یہاں کسی تنکا کا وجود بھی نہیں تھا
ایسا ہی آج کل کے پروگرام میں دیکھا جاتا ہے لاکھوں کروڑوں کا لنگر تو منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے لیکن وہیں پر رکھی ہوئیں کتابیں جو فری میں مل رہی ہوتیں ہیں کوئی اس کی طرف توجہ بھی دینے کو تیار نہیں ہوتا ہے ہر شخص ڈھونڈتا ہے کہ لنگر کدھر ہے؟

لیکن یہ نہیں تلاش کرتا ہے کہ کتابیں کدھر مل رہی ہیں
اسی لیے لنگریں تو ختم ہو جاتے ہیں لیکن کتابیں پڑی کی پڑی رہ جاتی ہیں
*زیر نظر تصویر میں بہت مایۂ ناز کتابیں ہیں جو مفت تقسیم کی جارہی ہیں لیکن کوئی لینے والا نہیں جس کی وجہ سے یہ کتابیں بارش میں بھیک گئیں اور کھلے میدان میں قوم مسلم کی بے حسی پر ماتم کر رہی ہیں* مجھے لگتا ہے یہ کتابیں بارش کی وجہ سے نہیں بھیگیں ہیں بلکہ قوم مسلم کی بے حسی پر رونے کی وجہ سے خود اپنے ہی آنسو میں ڈوب گئیں ہیں
ان میں چند کتابیں یہ ہیں

1) المعتقد المنتقد مصنف سیدنا علامہ فضل الرسول قادری برکاتی بدایونی جو حضور اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی کا گراں قدر حاشیہ بنام المعتمد المستند سے مزین مبرہن ہے

2)” الرد الجمیل لالھیۃ عیسیٰ بصریح الانجیل مصنف حجۃ الاسلام ابو حامد امام غزالی علیہ الرحمہ”

3) فتاوی الحرمین برجف ندوۃ المین مصنف مجدد دین و ملت حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری فاضل بریلوی علیہ الرحمہ
4) نخبۃ الآلی لشرح بدأ الامالی مصنف محمد بن سلیمان الحلبی الریحاوی شارح الکنز
5 ) ایک انگریز جاسوس کے اعترافات انگریزوں کے اسلام کے خلاف دشمنی (ہندی) مصنف حسین علمی عشقی استمبول

اگر ہر شخص ایک کتاب بھے لے جائے تو ایک کتاب بھی میدان میں اپنی بے حرمتی کا نظارہ نہ دیکھتی بلکہ اعلی طاق میں رکھی ہوئی یا کسی عالم دین کے ہاتھ کی زینت بنتی

کوئی شکوہ کر سکتا ہے کہ کتابیں تو عربی میں ہے اس لیے نہیں لیتا ہے کوئی
میں کہتا ہوں اگر چہ خود نہیں پڑھ سکتا ہے لیکن دوسرے کو تو لے جا کر دے سکتا ہے تاکہ کوئی عالم دین اس کتاب سے استفادہ کر سکے
یا اگر گھر میں رکھی بھی رہی تو آنے والی نسل تو پڑھے گی
چلو یہ شکوہ تو عربی کتابوں کے بارے میں ہے لیکن جو ہندی کتابیں زمیں بوس ہے اس کا کیا قصور
اللہ ہمیں کتابوں سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
*خیر الجلیس الکتاب* بہترین ہمنشیں کتاب ہے

@کرے گا عشق کتابوں سے ہر گھڑی جو جسیم
بنے گا دیکھنا اک دن وہ ماہ چرخ عظیم

از___محمد جسیم اکرم مرکزی

Scan this QR code to read online:

QR Code