صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں
اسلامیات

حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں

✍️ Mufti Jasim Akram Markazi

حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں
محمد سمیر خان قادری ممبئی لاتور مہاراشٹر کے اعتراضات کے جوابات

قال_____

فرشتوں کا پیر ہونا اور فرشتوں کے پیروں کا پیر ہونا میں فرق ہے ۔

اقول____

بے شک فرق ہے
قال______
سیدنا غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ بالیقیں عام ملائکہ کے پیر ( سردار ) ہیں ، مگر خواص ملائکہ کے نہیں ۔ خواص ملائکہ کا ( ماسواء انبیاء ) جمیع افرادِ بشر سے افضل ہونا از قبیلِ ضروریاتِ دین ہے ۔
اقول______
بے شک خواص ملائکہ کے حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ پیر نہیں ہیں اور یہ عقیدہ از قبیل ضروریات دین سے نہیں بلکہ ضروریات دین سے ہے
از قبیل ضروریات دین اور ضروریات دین میں فرق ہے جیسے از قبیل کفر کہنے سے کفر متعین نہیں ہوتا لیکن کفر کہنے سے کفر ضرور متعین ہو جاتا ہے فتدبر !
قال______
فرشتوں کے پیروں کے پیر میں ( پیروں ) سے مراد کون ہیں ؟
اقول_____
عام ملائکہ مراد ہیں جیسا کہ میری تحریر میں اس کی تصریح موجود مسطور
قال____
عام ملائکہ یا خواص ملائکہ ؟
اقول______
اس کا جواب اوپر گزر گیا
قال_____
برتقدیرِ اول ، کس بناء پر ؟
اقول_____
شق اول پر فتاوی رضویہ شریف ،زبدۃ الآثار ، بہجۃ الاسرار ، نزھۃ الخاطر الفاتر کی عبارت شاہد
چنانچہ فتاوی رضویہ شریف میں نزھۃ الخاطر الفاتر کے حوالے سے لکھا ہے:
قال رضی اللہ تعالٰی عنہ وعزّۃ ربّی ان السعداء والاشقیاء یعرضون علی وان بؤبؤعینی فی اللوح المحفوظ انا حجۃ اللہ علیکم جمیعکم انا نائب رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ووارثہ فی الارض ویقول الانس لھم مشائخ والجن لھم مشائخ والملٰئکۃ لھم مشائخ وانا شیخ الکل، رضی اللہ تعالٰی عنہ ، ونفعنابہ
ترجمہ:
حضورسیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا:
مجھے عزت پروردگار کی قسم! بے شک سعید وشقی مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں، بیشک میری آنکھ کی پُتلی لوح محفوظ میں ہے میں تم سب پر اللہ کی حجت ہوں، میں رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا نائب اور تمام زمین میں ان کا وارث ہوں۔ اور فرمایا کرتے :
آدمیوں کے پیر ہیں،قومِ جن کے پیر ہیں ، فرشتوں کے پیر ہیں اور میں ان سب کا پیر ہوں،
علی قاری اسے نقل کر کے عر ض کرتے ہیں : اللہ عزوجل کی رضوان حضور پر ہو اورحضور کے برکات سے ہم کو نفع دے
[نزہۃ الخاطر الفاتر فی ترجمۃ سید الشریف عبدالقادر (قلمی نسخہ)ص۳۲ بحوالہ فتاوی رضویہ شریف جلد ٢٨ ص ٣٩٦ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن]
قال_____
بر تقدیرِ ثانی ، کفر نہیں تو اور کیا ہے؟
اقول_____
رسل ملائکہ اس میں داخل نہیں تو پھر کفر کیونکر ثابت ہوگا ؟
جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ حضور غوث الاعظم پیروں کے پیر ہیں تو اس سے کوئی بھی یہ نہیں سمجھتا ہے کہ حضور غوث الاعظم انبیا علیھم السلام ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، کے بھی پیر ہیں
حضور تاج الشریعہ فرماتے ہیں
پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد
یہ سننے کے بعد کسی کے ذہن میں یہ نہیں آتا کہ حضور غوث الاعظم رسل و انبیا علیھم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بھی پیر ہیں بغیر تخصیص کیے خود ذہن میں تخصص ہو جاتی ہے تو پھر ملائکہ میں کیونکر تخصیص نہیں ہوگی ؟

مانع تخصیص کیا ہے؟

قال_____
لہذا حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کو فرشتوں کا پیر تو کہا جائے کہ اطلاقِ صحت پر فتاوی رضویہ شاہد ،، مگر فرشتوں کے پیروں کے پیر نہ کہا جائے کہ اطلاقِ صحت منقول نہیں اور ایہامِ قبیح متبادر ۔
اقول _____
آپ نے یہ کیسے فرمایا حضرت! کہ فرشتوں کے پیروں کے پیر پر اطلاق صحت منقول نہیں ؟
آئیے حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں آپ کا یہ ایہام بھی دور ہو جائے گا
حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
ملک کے، کچھ بشر، کچھ جن کے، ہیں پیر
تو شیخ عالی و سافل ہے یا غوث
شعر کی تشریح ____
عالی_____برتر و بالا مراد پیر
سافل____ادنی, مراد، مریدین
تو اب معنی ہوا
کچھ فرشتوں کے پیر ہیں کچھ انسانوں کے پیر ہیں کچھ جناتوں کے پیر ہیں اور حضور غوث الاعظم عالی (فرشتوں کے پیر) و سافل (مریدین فرشتے) سب کے پیر ہیں
لفظ شیخ عالی نے یہ صاف ظاہر کر دیا کہ حضور غوث اعظم شیخ عالی یعنی فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں
اور آسان کر دیتا ہوں
تو شیخ عالی (پیرانِ ملک، پیرانِ بشر، پیرانِ جن کے پیر ) و سافل (مریدینِ ملک، مریدینِ بشر، مریدینِ جنّ کے پیر ) ہے یا غوث
قال_____
ان مجرد ایہام المعنی المحال کاف للمنع
اقول____
یہ بات امام الکلام کلام الامام سے ثابت ہوگئی فرشتوں کے پیروں پیر کہنے میں کوئی ایہام معنی محال نہیں بلکہ حقیقت یہی جو مذکورہ بالا کتب کے حوالے سے مرقوم ہے
تو اس قاعدے کی یہاں ضرورت بھی نہیں
عرض____
اگر آپ کی بات مان لی جائے
یہ اعتراضات تو ان سب پر وارد ہوں گے جنھوں فرمایا کہ حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں
جمعہ کے دن اکیس جولائی کو خلیفۂ حضور تاج الشریعہ ابو حنظلہ مفتی بلال انور پلاموی مفتیِ مرکزی دار الافتاء نے مجھ سے فرمایا کہ میں دار الافتاء میں بیٹھا تھا حضور قائد ملت قاضی القضاۃ فی الہند علامہ مفتی عسجد رضا خان قادری دام ظلہ العالی بھی تشریف فرما تھے تو اس کے متعلق بات چلی تو آپ نے فرمایا صحیح تو ہے کہ حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
اور اسی بات کے قائل خود مفتی بلال انور پلاموی صاحب قبلہ اطال اللہ عمرہ بھی ہیں بلکہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ فتاوی رضویہ شریف کی اسی عبارت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں
تو اب بتائیے عزیز ان ہستیوں پر بھی اعتراض کیا جائے گا؟
از_________عبدہ المذنب
محمد جسیم اکرم مرکزی
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Mufti Jasim Akram Markazi

Graduate - 2026 | Jamiatur Raza
98
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 98
Kalam 9
Mufti Jasim Akram Markazi
زمرہ جات

منطقی اور فقیہ کا دلچسپ لطیفہ

ہر فضیلت کے وہ جامع ہیں نبوت کے سوا [اعتراض اور اس کا جواب]

حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں

پی ڈی ایف تیار ہو رہی ہے، برائے مہربانی انتظار کریں...

PDF ڈاؤنلوڈ ہوتے ہی یہ ونڈو بند ہو جائے گی۔

Jamiatur Raza Students Portal
Jamiatur Raza Students Portal
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں

قلمکار: Mufti Jasim Akram Markazi

حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں

*محمد سمیر خان قادری ممبئی لاتور مہاراشٹر کے اعتراضات کے جوابات*

#قال_____

*فرشتوں کا پیر* ہونا اور *فرشتوں کے پیروں کا پیر* ہونا میں فرق ہے ۔

#اقول____

بے شک فرق ہے

*قال______*
سیدنا غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ بالیقیں عام ملائکہ کے پیر ( سردار ) ہیں ، مگر خواص ملائکہ کے نہیں ۔ خواص ملائکہ کا ( ماسواء انبیاء ) جمیع افرادِ بشر سے افضل ہونا از قبیلِ ضروریاتِ دین ہے ۔

*اقول______*
بے شک خواص ملائکہ کے حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ پیر نہیں ہیں اور یہ عقیدہ از قبیل ضروریات دین سے نہیں بلکہ ضروریات دین سے ہے
از قبیل ضروریات دین اور ضروریات دین میں فرق ہے جیسے از قبیل کفر کہنے سے کفر متعین نہیں ہوتا لیکن کفر کہنے سے کفر ضرور متعین ہو جاتا ہے فتدبر !

قال______
” *فرشتوں کے پیروں کے پیر* ” میں ( پیروں ) سے مراد کون ہیں ؟

اقول_____
عام ملائکہ مراد ہیں جیسا کہ میری تحریر میں اس کی تصریح موجود مسطور
قال____
عام ملائکہ یا خواص ملائکہ ؟
اقول______
اس کا جواب اوپر گزر گیا
قال_____
برتقدیرِ اول ، کس بناء پر ؟
اقول_____
شق اول پر فتاوی رضویہ شریف ،زبدۃ الآثار ، بہجۃ الاسرار ، نزھۃ الخاطر الفاتر کی عبارت شاہد
چنانچہ فتاوی رضویہ شریف میں نزھۃ الخاطر الفاتر کے حوالے سے لکھا ہے:

“قال رضی اللہ تعالٰی عنہ وعزّۃ ربّی ان السعداء والاشقیاء یعرضون علی وان بؤبؤعینی فی اللوح المحفوظ انا حجۃ اللہ علیکم جمیعکم انا نائب رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ووارثہ فی الارض ویقول الانس لھم مشائخ والجن لھم مشائخ والملٰئکۃ لھم مشائخ وانا شیخ الکل، رضی اللہ تعالٰی عنہ ، ونفعنابہ”

ترجمہ:
حضورسیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا:
مجھے عزت پروردگار کی قسم! بے شک سعید وشقی مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں، بیشک میری آنکھ کی پُتلی لوح محفوظ میں ہے میں تم سب پر اللہ کی حجت ہوں، میں رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا نائب اور تمام زمین میں ان کا وارث ہوں۔ اور فرمایا کرتے :

آدمیوں کے پیر ہیں،قومِ جن کے پیر ہیں ، فرشتوں کے پیر ہیں اور میں ان سب کا پیر ہوں،
علی قاری اسے نقل کر کے عر ض کرتے ہیں : اللہ عزوجل کی رضوان حضور پر ہو اورحضور کے برکات سے ہم کو نفع دے
[نزہۃ الخاطر الفاتر فی ترجمۃ سید الشریف عبدالقادر (قلمی نسخہ)ص۳۲ بحوالہ فتاوی رضویہ شریف جلد ٢٨ ص ٣٩٦ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن]

قال_____
بر تقدیرِ ثانی ، کفر نہیں تو اور کیا ہے؟

اقول_____
رسل ملائکہ اس میں داخل نہیں تو پھر کفر کیونکر ثابت ہوگا ؟
جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ حضور غوث الاعظم پیروں کے پیر ہیں تو اس سے کوئی بھی یہ نہیں سمجھتا ہے کہ حضور غوث الاعظم انبیا علیھم السلام ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، کے بھی پیر ہیں

@حضور تاج الشریعہ فرماتے ہیں
“پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد”

یہ سننے کے بعد کسی کے ذہن میں یہ نہیں آتا کہ حضور غوث الاعظم رسل و انبیا علیھم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بھی پیر ہیں بغیر تخصیص کیے خود ذہن میں تخصص ہو جاتی ہے تو پھر ملائکہ میں کیونکر تخصیص نہیں ہوگی ؟

#مانع تخصیص کیا ہے؟

قال_____
لہذا حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کو *فرشتوں کا پیر* تو کہا جائے کہ اطلاقِ صحت پر فتاوی رضویہ شاہد ،، مگر *فرشتوں کے پیروں کے پیر* نہ کہا جائے کہ اطلاقِ صحت منقول نہیں اور ایہامِ قبیح متبادر ۔

اقول _____
آپ نے یہ کیسے فرمایا حضرت! کہ “فرشتوں کے پیروں کے پیر ” پر اطلاق صحت منقول نہیں ؟

آئیے حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں آپ کا یہ ایہام بھی دور ہو جائے گا

حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

“ملک کے، کچھ بشر، کچھ جن کے، ہیں پیر
تو شیخ عالی و سافل ہے یا غوث ”

*شعر کی تشریح ____*

عالی_____برتر و بالا مراد پیر
سافل____ادنی, مراد، مریدین
تو اب معنی ہوا
کچھ فرشتوں کے پیر ہیں کچھ انسانوں کے پیر ہیں کچھ جناتوں کے پیر ہیں اور حضور غوث الاعظم عالی (فرشتوں کے پیر) و سافل (مریدین فرشتے) سب کے پیر ہیں
لفظ “شیخ عالی” نے یہ صاف ظاہر کر دیا کہ حضور غوث اعظم شیخ عالی یعنی فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں

اور آسان کر دیتا ہوں
تو شیخ عالی (پیرانِ ملک، پیرانِ بشر، پیرانِ جن کے پیر ) و سافل (مریدینِ ملک، مریدینِ بشر، مریدینِ جنّ کے پیر ) ہے یا غوث

قال_____
*ان مجرد ایہام المعنی المحال کاف للمنع*
اقول____
یہ بات امام الکلام کلام الامام سے ثابت ہوگئی “فرشتوں کے پیروں پیر” کہنے میں کوئی ایہام معنی محال نہیں بلکہ حقیقت یہی جو مذکورہ بالا کتب کے حوالے سے مرقوم ہے
تو اس قاعدے کی یہاں ضرورت بھی نہیں

عرض____
اگر آپ کی بات مان لی جائے
یہ اعتراضات تو ان سب پر وارد ہوں گے جنھوں فرمایا کہ “حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں”
جمعہ کے دن اکیس جولائی کو خلیفۂ حضور تاج الشریعہ ابو حنظلہ مفتی بلال انور پلاموی مفتیِ مرکزی دار الافتاء نے مجھ سے فرمایا کہ میں دار الافتاء میں بیٹھا تھا حضور قائد ملت قاضی القضاۃ فی الہند علامہ مفتی عسجد رضا خان قادری دام ظلہ العالی بھی تشریف فرما تھے تو اس کے متعلق بات چلی تو آپ نے فرمایا صحیح تو ہے کہ حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں

اور اسی بات کے قائل خود مفتی بلال انور پلاموی صاحب قبلہ اطال اللہ عمرہ بھی ہیں بلکہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ فتاوی رضویہ شریف کی اسی عبارت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضور غوث الاعظم فرشتوں کے پیروں کے پیر ہیں
تو اب بتائیے عزیز ان ہستیوں پر بھی اعتراض کیا جائے گا؟

از_________عبدہ المذنب
محمد جسیم اکرم مرکزی

مضمون آن لائن پڑھنے کے لیے اسکین کریں:

QR Code