صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
جامعۃ الرضا اور حسام الحرمین
دفاع اہل سنت

جامعۃ الرضا اور حسام الحرمین

✍️ Mufti Jasim Akram Markazi

جامعۃ الرضا اور حسام الحرمین
جو حق کی صدا جو حق کی اذاں وہ جامعۃ الرضا ہے مرا جو علم و ادب کا بحر رواں وہ جامعۃ الرضا ہے مرا
٢٠٢٣ء رجب المرجب و شعبان المعظم میں مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی شریف میں سالانہ امتحان منعقد ہوا جس میں جماعت سادسہ کے طلبا نے مطالعہ میں داخل نصاب کتاب مستطاب حسام الحرمین علی منحر الکفر و المین کا امتحان دیا جس پرچہ کو کچھ شر پسند مخالفین حاسدین صلح کلیوں نے دیکھا تو فورا کہہ اٹھا کہ اس سے [طالب علم عالم بن کے نکلے گا یا جھگڑا لو؟]
کسی نے کہا یہ حضرات اختلافی مسائل کو ہوا دے رہے ہیں
یہ مسائل اختلافی ہیں یا اجماعی اس پر ابھی چنداں بات کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ قارئین کرام اس سے بخوبی واقف ہیں
بعض نے کہا [عموماً لوگ کہتے ہیں کہ بریلویوں میں قائد کیوں نہیں پیدا ہوتے۔ بھئی آپ ان کے نصاب تعلیم کو صرف دیوبندی بریلوی اختلافات پر مبنی طے کریں گے تو وہ وہی تو بنیں گے نہ، قومی و عالمی مسائل کے ماہر تھوڑے ہی نہ بنیں گے۔]

(مذکورہ کمینٹ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں)

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0YpsW2iKZ2mG19vYnMELYrW3tMQphnSB6f2RT2wHdoTJxFus7fjDCDQsSV41QBekxl&id=100025047767935&sfnsn=wiwspwa&mibextid=RUbZ1f
اگر موصوف عجلت پسندی کے شکار نہ ہوتے اور تفتیش کرتے تو ہر گز یہ بات نہیں کہتے جو انھوں نے کہی ہے
کیا جامعۃ الرضا میں صرف حسام الحرمین شریف یا دیوبندی اور بریلوی اختلافات پر مبنی کتب ہی مطالعہ میں داخل نصاب ہیں؟
میں یہاں صرف کتب مطالعہ کی بات کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مرجع بحث یہی ہے ورنہ انھوں نے کتب نصاب کے بارے مطلقا لکھا کہ نصاب تعلیم دیوبندی اور بریلوی اختلافات پر طے کریں گے جو اس کی حماقت پر ایسے ہی دلالت کر رہا ہے جیسے طلوع شمس دن کے موجود ہونے پر دلالت کرتا ہے
آئیے اک نظر جامعۃ الرضا میں داخل نصاب کتب مطعہ پر ڈالتے ہیں پھر اسی تناظر میں فیصلہ کرتے ہیں
جماعت اعدادیہ ___ششماہی اول: کتاب العقائد مکمل ششماہی دوم: ہمارے حضور مکمل
جماعت اولی____ ششماہی اول: اسلامی اخلاق و آداب نصف اول از ابتدا ص ١٥٨، ششماہی دوم: اسلامی اخلاق و آداب نصف اخیر از بیان لہو و لعب تا ختم کتاب
جماعت ثانیہ____ششماہی اول: عام معلومات، ششماہی دوم: مختصر تاریخ ہند
جماعت ثالثہ____ششماہی اول: تمہید ایمان، ششماہی ثانی: تاریخ اسلام اول چوتھا باب مکمل
جماعت رابعہ____ ششماہی اول: تاریخ اسلام ثانی خلفائے بنو امیہ اور دسواں باب پہلی فصل مکمل، ششماہی دوم: تاریخ اسلام ثالث چوتھا باب، گیارہواں باب تا ختم سترہواں باب مکمل
جماعت خامسہ____ششماہی اول: مبادیِ سیاسیات، ششماہی دوم: جمہور ہند کا دستور اساسی
جماعت سادسہ____ ششماہی اول: دنیا کی حکومتیں، ششماہی دوم: حسام الحرمین علی منحر الکفر و المین
جماعت سابعہ____ششماہی اول: المبین سید سلیمان اشرف بہاری علیہ الرحمہ ششماہی دوم: جدید علم سائنس
جماعت ثامنہ ____ ششماہی اول: فن تعلیم و تربیت، ششماہی دوم : الدولۃ المکیہ
قارئین کرام : آپ نے ملاحظہ فرمایا مطالعہ میں عقائد، سیر، آداب، سائنس، حکومتیں، مملکتیں، فن تعلیم و تربیت ، قرأت، جمہوریت، تواریخ، عام معلومات، ہر طرح کے کتب شامل نصاب ہیں لیکن ان صلح کے بندوں کو صرف عقائد کی ہی کتابوں سے چڑھ ہے خصوصاً حسام الحرمین شریف کا نام سنتے ہی ان کا کلیجہ کیوں پھٹتا ہے؟ صاف ظاہر ہے کہ ان کے دل میں کجی ہے اسی لیے مرشدنا سیدنا سرکار حضور تاج الشریعہ نے فرمایا
صلح کلی نبی کا نہیں سنیوں
سنی مسلم ہے سچا نبی کے لیے
مسلک اعلی حضرت پہ قائم رہو
زندگی دی گئی ہے اسی کے لیے
اب فیصلہ آپ حضرات کے ہاتھ میں ہے کیا جامعۃ الرضا طلبا کو عصری علوم سے دور رکھتا ہے ؟ ہر گز نہیں جہاں جامعۃ الرضا طلبا کو عقائد پڑھاتا ہے وہیں عصری علوم سے بھی بہرور کرتا ہے مثال کے لیے آپ نیچے دیے گئے پرچے کو دیکھ سکتے ہیں جو جدید علم سائنس کا پرچہ ہے ان حاسدین صلح کلیوں کو وہ عقائد کے پرچے تو دکھتے ہیں لیکن سائنس وغیرہ کے پرچے کیوں نہیں دکھتے؟ میں تو یہی کہوں گا
آنکھ والے ترے جوبن کا تماشا دیکھے
دیدۂ کور کو کیا آئے نظر کیا دیکھے
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
اخیر میں تمام مدارس اسلامیہ کے ناظم تعلیمات سے گزارش کروں گا کہ حسام الحرمین شریف طلبا کے لیے کتب مطالعہ میں داخل نصاب فرمائیں تاکہ عقائد و نظریات محفوظ رہیں اور آزاد خیالی کا شکار نہ ہو۔
شور و فغاں کا ختم سبھی سلسلہ کرو تاریخ سامنے ہے پڑھو فیصلہ کرو جس سے ہماری قوم میں ہو جائے تفرقہ ایسا نہ کوئی شیخ کھڑا مسئلہ کرو
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Mufti Jasim Akram Markazi

Graduate - 2026 | Jamiatur Raza
92
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 98
Kalam 9
Mufti Jasim Akram Markazi
زمرہ جات

ہر فضیلت کے وہ جامع ہیں نبوت کے سوا [اعتراض اور اس کا جواب]

بے شعور کا غرور تذکیر و تانیث کے دائرے میں

جامعۃ الرضا اور حسام الحرمین

پی ڈی ایف تیار ہو رہی ہے، برائے مہربانی انتظار کریں...

PDF ڈاؤنلوڈ ہوتے ہی یہ ونڈو بند ہو جائے گی۔

Jamiatur Raza Students Portal
Jamiatur Raza Students Portal
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

جامعۃ الرضا اور حسام الحرمین

قلمکار: Mufti Jasim Akram Markazi

جامعۃ الرضا اور حسام الحرمین

جو حق کی صدا جو حق کی اذاں وہ جامعۃ الرضا ہے مرا جو علم و ادب کا بحر رواں وہ جامعۃ الرضا ہے مرا
٢٠٢٣ء رجب المرجب و شعبان المعظم میں مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی شریف میں سالانہ امتحان منعقد ہوا جس میں جماعت سادسہ کے طلبا نے مطالعہ میں داخل نصاب کتاب مستطاب “حسام الحرمین علی منحر الکفر و المین” کا امتحان دیا جس پرچہ کو کچھ شر پسند مخالفین حاسدین صلح کلیوں نے دیکھا تو فورا کہہ اٹھا کہ اس سے [طالب علم عالم بن کے نکلے گا یا جھگڑا لو؟]

کسی نے کہا یہ حضرات اختلافی مسائل کو ہوا دے رہے ہیں
یہ مسائل اختلافی ہیں یا اجماعی اس پر ابھی چنداں بات کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ قارئین کرام اس سے بخوبی واقف ہیں

بعض نے کہا [عموماً لوگ کہتے ہیں کہ بریلویوں میں قائد کیوں نہیں پیدا ہوتے۔ بھئی آپ ان کے نصاب تعلیم کو صرف “دیوبندی بریلوی اختلافات” پر مبنی طے کریں گے تو وہ وہی تو بنیں گے نہ، قومی و عالمی مسائل کے ماہر تھوڑے ہی نہ بنیں گے۔]

#(مذکورہ کمینٹ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں)

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0YpsW2iKZ2mG19vYnMELYrW3tMQphnSB6f2RT2wHdoTJxFus7fjDCDQsSV41QBekxl&id=100025047767935&sfnsn=wiwspwa&mibextid=RUbZ1f

اگر موصوف عجلت پسندی کے شکار نہ ہوتے اور تفتیش کرتے تو ہر گز یہ بات نہیں کہتے جو انھوں نے کہی ہے
کیا جامعۃ الرضا میں صرف حسام الحرمین شریف یا دیوبندی اور بریلوی اختلافات پر مبنی کتب ہی مطالعہ میں داخل نصاب ہیں؟

میں یہاں صرف کتب مطالعہ کی بات کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مرجع بحث یہی ہے ورنہ انھوں نے کتب نصاب کے بارے مطلقا لکھا کہ “نصاب تعلیم دیوبندی اور بریلوی اختلافات پر طے کریں گے” جو اس کی حماقت پر ایسے ہی دلالت کر رہا ہے جیسے طلوع شمس دن کے موجود ہونے پر دلالت کرتا ہے
آئیے اک نظر جامعۃ الرضا میں داخل نصاب کتب مطعہ پر ڈالتے ہیں پھر اسی تناظر میں فیصلہ کرتے ہیں

جماعت اعدادیہ ___ششماہی اول: کتاب العقائد مکمل ششماہی دوم: ہمارے حضور مکمل
جماعت اولی____ ششماہی اول: اسلامی اخلاق و آداب نصف اول از ابتدا ص ١٥٨، ششماہی دوم: اسلامی اخلاق و آداب نصف اخیر از بیان لہو و لعب تا ختم کتاب
جماعت ثانیہ____ششماہی اول: عام معلومات، ششماہی دوم: مختصر تاریخ ہند
جماعت ثالثہ____ششماہی اول: تمہید ایمان، ششماہی ثانی: تاریخ اسلام اول چوتھا باب مکمل
جماعت رابعہ____ ششماہی اول: تاریخ اسلام ثانی خلفائے بنو امیہ اور دسواں باب پہلی فصل مکمل، ششماہی دوم: تاریخ اسلام ثالث چوتھا باب، گیارہواں باب تا ختم سترہواں باب مکمل
جماعت خامسہ____ششماہی اول: مبادیِ سیاسیات، ششماہی دوم: جمہور ہند کا دستور اساسی
جماعت سادسہ____ ششماہی اول: دنیا کی حکومتیں، ششماہی دوم: حسام الحرمین علی منحر الکفر و المین
جماعت سابعہ____ششماہی اول: المبین سید سلیمان اشرف بہاری علیہ الرحمہ ششماہی دوم: جدید علم سائنس
جماعت ثامنہ ____ ششماہی اول: فن تعلیم و تربیت، ششماہی دوم : الدولۃ المکیہ

*قارئین کرام : *آپ نے ملاحظہ فرمایا مطالعہ میں عقائد، سیر، آداب، سائنس، حکومتیں، مملکتیں، فن تعلیم و تربیت ، قرأت، جمہوریت، تواریخ، عام معلومات، ہر طرح کے کتب شامل نصاب ہیں لیکن ان صلح کے بندوں کو صرف عقائد کی ہی کتابوں سے چڑھ ہے خصوصاً حسام الحرمین شریف کا نام سنتے ہی ان کا کلیجہ کیوں پھٹتا ہے؟ صاف ظاہر ہے کہ ان کے دل میں کجی ہے اسی لیے مرشدنا سیدنا سرکار حضور تاج الشریعہ نے فرمایا

@صلح کلی نبی کا نہیں سنیوں
سنی مسلم ہے سچا نبی کے لیے
مسلک اعلی حضرت پہ قائم رہو
زندگی دی گئی ہے اسی کے لیے

اب فیصلہ آپ حضرات کے ہاتھ میں ہے کیا جامعۃ الرضا طلبا کو عصری علوم سے دور رکھتا ہے ؟ ہر گز نہیں جہاں جامعۃ الرضا طلبا کو عقائد پڑھاتا ہے وہیں عصری علوم سے بھی بہرور کرتا ہے مثال کے لیے آپ نیچے دیے گئے پرچے کو دیکھ سکتے ہیں جو جدید علم سائنس کا پرچہ ہے ان حاسدین صلح کلیوں کو وہ عقائد کے پرچے تو دکھتے ہیں لیکن سائنس وغیرہ کے پرچے کیوں نہیں دکھتے؟ میں تو یہی کہوں گا

@آنکھ والے ترے جوبن کا تماشا دیکھے
دیدۂ کور کو کیا آئے نظر کیا دیکھے

اخیر میں تمام مدارس اسلامیہ کے ناظم تعلیمات سے گزارش کروں گا کہ حسام الحرمین شریف طلبا کے لیے کتب مطالعہ میں داخل نصاب فرمائیں تاکہ عقائد و نظریات محفوظ رہیں اور آزاد خیالی کا شکار نہ ہو۔

شور و فغاں کا ختم سبھی سلسلہ کرو تاریخ سامنے ہے پڑھو فیصلہ کرو جس سے ہماری قوم میں ہو جائے تفرقہ ایسا نہ کوئی شیخ کھڑا مسئلہ کرو

مضمون آن لائن پڑھنے کے لیے اسکین کریں:

QR Code