صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
بیان و بدیع کی اہمیت پر حضرت شمس بریلوی لکھتے ہیں
ادبیات

بیان و بدیع کی اہمیت پر حضرت شمس بریلوی لکھتے ہیں

✍️ Mufti Jasim Akram Markazi

بیان و بدیع کی اہمیت پر حضرت شمس بریلوی لکھتے ہیں
شاعری اور علم بیان و بدیع کا چولی دامن کا ساتھ ہے عصر حاضر میں اس کی ضرورت شاید محسوس نہ کریں یا وہ اپنی شاعری کے فروغ کے لیے اس کی ضرورت سمجھیں یا ان کا شیوہ،،!
لیکن شیوہ بیانی کے لیے بیان و بدیع بہت ضروری ہے ان کے بغیر شعر کے حسن میں نکھار اور بانکپن پیدا نہیں ہوتا ممکن ہے آج ان علوم کی عدم رعایت ہمارے علمی افلاس کے باعث ہو آج فن شاعری اور اس کی نکھار و فروغ کے لیے جن علوم کی ضرورت ہے وہ سطحیت کی حد تک پہنچ چکے ہیں نہ کسی شاعر کو علم بدیع و بیان جاننے کی ضرورت ہے اور نہ ان کے وقوف کی حاجت نہ علم قافیہ کی پرواہ اور نہ عیوب قافیہ کا ہوش۔
یہ تو جناب سب پرانی باتیں اور پرانے چونچلے ہیں عصر حاضر کا نقد نگار ان دقیانوسی پابندیوں کی طرف توجہ نہیں کرتا آج اس کی تنقید نہ معائب سخن کا جائزہ لیتی ہے اور نہ محاسن کلام پر نظر ڈالتی ہے۔
ایک وہ دور تھا کہ جناب حسرت موہانی مرحوم کا رسالہ نکات سخن کا تمام تر سرمایہ یہی دو باتیں تھیں لیکن اب وہ زمانہ گزر گیا اب ان باتوں کا ذکر بے وقت راگنی ہے اب ان باتوں میں کون سر کھپائے اب ان علوم کے بغیر ہی جو لازمہ شاعری ہیں شاعر اور اس کی شاعری کا فروغ حاصل ہو رہا ہے تو تضیع اوقات سے فائدہ!!!
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
حضرت شمس بریلوی کا فرمایا ہوا آج ہو بہ دیکھنے کو مل رہا ہے نہ شاعر کو حسن بیان کی فکر ہے نہ رعایت ترکیب الفاظ چہ جائے کہ علم بیان و بدیع
خدا خیر کرے
از___محمد جسیم اکرم مرکزی
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Mufti Jasim Akram Markazi

Graduate - 2026 | Jamiatur Raza
107
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 98
Kalam 9
Mufti Jasim Akram Markazi
زمرہ جات

شیخ جامعۃ الرضا سے ملاقات

استاد مکرم مفتی صاحب سے ملاقات

بیان و بدیع کی اہمیت پر حضرت شمس بریلوی لکھتے ہیں - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

بیان و بدیع کی اہمیت پر حضرت شمس بریلوی لکھتے ہیں

مضمون نگار: Mufti Jasim Akram Markazi

بیان و بدیع کی اہمیت پر حضرت شمس بریلوی لکھتے ہیں

شاعری اور علم بیان و بدیع کا چولی دامن کا ساتھ ہے عصر حاضر میں اس کی ضرورت شاید محسوس نہ کریں یا وہ اپنی شاعری کے فروغ کے لیے اس کی ضرورت سمجھیں یا ان کا شیوہ،،!

لیکن شیوہ بیانی کے لیے بیان و بدیع بہت ضروری ہے ان کے بغیر شعر کے حسن میں نکھار اور بانکپن پیدا نہیں ہوتا ممکن ہے آج ان علوم کی عدم رعایت ہمارے علمی افلاس کے باعث ہو آج فن شاعری اور اس کی نکھار و فروغ کے لیے جن علوم کی ضرورت ہے وہ سطحیت کی حد تک پہنچ چکے ہیں نہ کسی شاعر کو علم بدیع و بیان جاننے کی ضرورت ہے اور نہ ان کے وقوف کی حاجت نہ علم قافیہ کی پرواہ اور نہ عیوب قافیہ کا ہوش۔

یہ تو جناب سب پرانی باتیں اور پرانے چونچلے ہیں عصر حاضر کا نقد نگار ان دقیانوسی پابندیوں کی طرف توجہ نہیں کرتا آج اس کی تنقید نہ معائب سخن کا جائزہ لیتی ہے اور نہ محاسن کلام پر نظر ڈالتی ہے۔

ایک وہ دور تھا کہ جناب حسرت موہانی مرحوم کا رسالہ نکات سخن کا تمام تر سرمایہ یہی دو باتیں تھیں لیکن اب وہ زمانہ گزر گیا اب ان باتوں کا ذکر بے وقت راگنی ہے اب ان باتوں میں کون سر کھپائے اب ان علوم کے بغیر ہی جو لازمہ شاعری ہیں شاعر اور اس کی شاعری کا فروغ حاصل ہو رہا ہے تو تضیع اوقات سے فائدہ!!!

حضرت شمس بریلوی کا فرمایا ہوا آج ہو بہ دیکھنے کو مل رہا ہے نہ شاعر کو حسن بیان کی فکر ہے نہ رعایت ترکیب الفاظ چہ جائے کہ علم بیان و بدیع
خدا خیر کرے

از___محمد جسیم اکرم مرکزی

Scan this QR code to read online:

QR Code