صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
بول بالے مری سرکاروں کے
نمایاں مضامین

بول بالے مری سرکاروں کے

✍️ Mufti Jasim Akram Markazi

بول بالے مری سرکاروں کے
بتاریخ ۱۹ محرم الحرام ١٤٤٦ھ بمطابق ٢٦ جولائی ٢٠٢٤ء کی صبح قسمت کا ستارہ چمکا الفت، محبت ، وارفتگی نے انگڑائی لی کانوں میں صدائے دلنواز گونجی غور کیا تو رفیق گرامی وقار مفتی محمد مرشد مرکزی صاحب مجھ سے کہہ رہے تھے جسیم بھائی مارہرہ مطہرہ کی زیارت کے لیے چلیں
اٹھ کر غسل کیا اور شیر خان شہسرامی کے ساتھ بشمول رفیقِ من خان مرشد معراج مارہرہ مطہرہ کی طرف رواں دواں ہو گیا قریب بہ نماز جمعہ پہنچا وضو کیا اور خانقاہ کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی بعد نماز بارگاہ کی طرف گیا جمعہ کی وجہ سے بہت بھیڑ تھی اندر جا نہ سکا تو کھانا تناول کرنے چلا گیا بعدہ دوبارہ حاضر بارگاہ ہوا پہلے سلطان العاشقین سیدنا برکت اللہ عشقی کی بارگاہ میں حاضری دی پھر مرشد اعلی حضرت سید السالکین حضور آل رسول کی بارگاہ میں حاضری کے شرف سے مشرف ہوا اس میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اس گنبد کے نیچے سات قطب آرام فرما ہیں پورے ہندوستان میں یہ امتیازی شان اسی بارگاہ کو حاصل ہے اور یہ برکت حضور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی ہے کہ آپ نے پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ کو تسبیح کے سات دانے عنایت فرمائے وہ دانے آج بھی خانقاہ کے تبرکات میں موجود ہیں
کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضا
بول بالے مری سرکاروں کے
چند اشعار اسی سے متعلق ملاحظہ فرمائیں
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
واہ کیا شان تری رتبہ ترا مارہرہ
مکۂ ہند تجھے کہنا بجا مارہرہ
جنتی کھڑکی کھلی برکتی دربار میں ہے
تجھ سے آتی ہے مدینے کی ہوا مارہرہ
شہ ہر دوسرا سے تجھ کو ہے ایسی نسبت
تیری نسبت پہ ہے خود خلد فدا مارہرہ
حضرت عشقی کے صدقے میں ترا عشق ملا
مخزن عشق ہے تو عشق نما مارہرہ
اپنی قسمت پہ کرے ناز تو جتنا کم ہے
تیری آغوش میں ہیں اہل صفا مارہرہ
آج تک خالی گدا آیا نہیں ہے در سے
تو ہے وہ بارگہ لطف و عطا مارہرہ
اے طبیبو! مجھے لے جاؤ شفا کی خاطر
ہے مرا چین، سکوں اور دوا مارہرہ
کیا تری شان لکھے خامۂ بے دام جسیم
تیری تعریف کرے جب کہ رضا مارہرہ
از: محمد جسیم اکرم مرکزی پورنوی
رابطہ نمبر: 95237884343
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Mufti Jasim Akram Markazi

Graduate - 2026 | Jamiatur Raza
81
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 98
Kalam 9
Mufti Jasim Akram Markazi
زمرہ جات

رہنے_دو_راز_کھل_گیا_! [اعمی فی الارادت سراویوں کا تعاقب]

زندوں کی قدر

بول بالے مری سرکاروں کے

پی ڈی ایف تیار ہو رہی ہے، برائے مہربانی انتظار کریں...

PDF ڈاؤنلوڈ ہوتے ہی یہ ونڈو بند ہو جائے گی۔

Jamiatur Raza Students Portal
Jamiatur Raza Students Portal
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

بول بالے مری سرکاروں کے

قلمکار: Mufti Jasim Akram Markazi

بول بالے مری سرکاروں کے

بتاریخ ۱۹ محرم الحرام ١٤٤٦ھ بمطابق ٢٦ جولائی ٢٠٢٤ء کی صبح قسمت کا ستارہ چمکا الفت، محبت ، وارفتگی نے انگڑائی لی کانوں میں صدائے دلنواز گونجی غور کیا تو رفیق گرامی وقار مفتی محمد مرشد مرکزی صاحب مجھ سے کہہ رہے تھے جسیم بھائی مارہرہ مطہرہ کی زیارت کے لیے چلیں
اٹھ کر غسل کیا اور شیر خان شہسرامی کے ساتھ بشمول رفیقِ من خان مرشد معراج مارہرہ مطہرہ کی طرف رواں دواں ہو گیا قریب بہ نماز جمعہ پہنچا وضو کیا اور خانقاہ کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی بعد نماز بارگاہ کی طرف گیا جمعہ کی وجہ سے بہت بھیڑ تھی اندر جا نہ سکا تو کھانا تناول کرنے چلا گیا بعدہ دوبارہ حاضر بارگاہ ہوا پہلے سلطان العاشقین سیدنا برکت اللہ عشقی کی بارگاہ میں حاضری دی پھر مرشد اعلی حضرت سید السالکین حضور آل رسول کی بارگاہ میں حاضری کے شرف سے مشرف ہوا اس میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اس گنبد کے نیچے سات قطب آرام فرما ہیں پورے ہندوستان میں یہ امتیازی شان اسی بارگاہ کو حاصل ہے اور یہ برکت حضور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی ہے کہ آپ نے پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ کو تسبیح کے سات دانے عنایت فرمائے وہ دانے آج بھی خانقاہ کے تبرکات میں موجود ہیں

@ کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضا
بول بالے مری سرکاروں کے

* چند اشعار اسی سے متعلق ملاحظہ فرمائیں *

@واہ کیا شان تری رتبہ ترا مارہرہ
مکۂ ہند تجھے کہنا بجا مارہرہ
جنتی کھڑکی کھلی برکتی دربار میں ہے
تجھ سے آتی ہے مدینے کی ہوا مارہرہ
شہ ہر دوسرا سے تجھ کو ہے ایسی نسبت
تیری نسبت پہ ہے خود خلد فدا مارہرہ
حضرت عشقی کے صدقے میں ترا عشق ملا
مخزن عشق ہے تو عشق نما مارہرہ
اپنی قسمت پہ کرے ناز تو جتنا کم ہے
تیری آغوش میں ہیں اہل صفا مارہرہ
آج تک خالی گدا آیا نہیں ہے در سے
تو ہے وہ بارگہ لطف و عطا مارہرہ
اے طبیبو! مجھے لے جاؤ شفا کی خاطر
ہے مرا چین، سکوں اور دوا مارہرہ
کیا تری شان لکھے خامۂ بے دام جسیم
تیری تعریف کرے جب کہ رضا مارہرہ

*از: محمد جسیم اکرم مرکزی پورنوی
رابطہ نمبر: 95237884343*

مضمون آن لائن پڑھنے کے لیے اسکین کریں:

QR Code