صَلُّوا عَلَى الْحَبِيبِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Loading
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
Featured Banner
ادبیات

موقعہ پرست لوگ

✍️ Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi

موقعہ پرست لوگ
دنیا میں انسانوں کی بہت سی اقسام ہیں، مگر ان میں ایک قسم ایسے قبیلۂ بشر کی بھی ہے جو سب سے زیادہ خطرناک، سب سے زیادہ خودغرض اور سب سے زیادہ ناقابلِ اعتماد ہے، اور وہ ہے موقعہ پرستوں کی جماعت۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی دوستی مفاد کی بنیاد پر، محبت غرض کے تابع اور تعلقات صرف نفع و نقصان کے حساب سے استوار ہوتے ہیں۔
یہ لوگ کبھی کسی کے نہیں ہوتے۔ ہمیشہ اسی سمت جھکتے ہیں جہاں سے اپنی ذات کے لیے کچھ حاصل ہونے کی امید ہو۔ ان کی مسکراہٹ بھی وقتی، وعدے بھی عارضی، باتیں بھی صرف اتنی دیر سچی رہتی ہیں جب تک ان کے مطلب کی کوئی شے سامنے ہو۔ جیسے ہی مفاد ختم ہوا، یہ چہروں سے نقاب اتار کر اصلیت دکھا دیتے ہیں۔
ایسے لوگ دوست بن کر دشمنی کرتے ہیں، ہمدرد بن کر دل زخمی کرتے ہیں، اور خیرخواہ بن کر تریاق کو زہر بنا دیتے ہیں۔ وہ اپنی زبان کو شہد میں ڈبو کر بولتے ہیں، مگر دل میں حسد و حرص کا زہر پالتے ہیں۔ ان کے نزدیک انسانیت کی کوئی قیمت نہیں، تعلقات کی کوئی حرمت نہیں، اور دوستی کا کوئی وقار نہیں۔ بس مطلب پورا ہونا چاہیے، چاہے اس کے لیے کسی کا دل توڑنا پڑے، یا کسی کے اعتماد کو بیچ ڈالنا پڑے۔
موقعہ پرستی دراصل کردار کی کمزوری اور روح کی بیماری ہے۔ یہ اس دل کی علامت ہے جو محبت سے خالی، صدق سے عاری، اور احساسِ وفا سے نابلد ہو۔ موقعہ پرست آدمی کے نزدیک سچائی، دیانت، قربانی، ایثار، سب بے معنی الفاظ ہیں، کیونکہ اس کا محور صرف میں ہوتا ہے۔ وہ اپنے مفاد کے لیے کسی بھی اصول کو توڑ سکتا ہے، کسی بھی رشتے کو پامال کرسکتا ہے، اور کسی بھی چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ سجا سکتا ہے۔
ایسے لوگوں کی صحبت میں دل مرجھا جاتا ہے، اعتماد بکھر جاتا ہے، اور خلوص اپنی موت مرجاتا ہے۔ ان کے درمیان رہنے والا انسان ہمیشہ ایک انجانے خوف میں مبتلا رہتا ہے کہ کب یہ شخص اپنا رخ بدل لے، کب اپنی بات سے پھر جائے، کب دوستی کے پردے میں دشمنی کا خنجر چلا دے۔
لیکن یاد رکھو! یہ رذالت کبھی دیرپا نہیں ہوتی۔ وقتی فائدہ حاصل کرنے والا شخص بالآخر اپنی چالوں میں خود الجھ جاتا ہے۔ لوگ اس کی حقیقت پہچان لیتے ہیں، اعتماد کے دروازے اس پر بند ہوجاتے ہیں، اور وہ تنہائی کے اندھیروں میں گم ہوجاتا ہے۔ دنیا میں سب کچھ مل سکتا ہے، مگر اعتماد ایک بار کھو جائے تو دوبارہ نہیں ملتا۔
لہٰذا عقل مند وہ ہے جو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہے، ان کے مکر و فریب کو سمجھے، اور اپنی صحبت میں ان کے لیے کوئی جگہ نہ رکھے۔ کیونکہ جس دل میں وفا نہیں، وہاں تعلق کا پھول نہیں کھل سکتا۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
اور آخر میں نجمیؔ کی بات یاد رکھیے:
موقعہ پرست وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں، جبکہ صاحبِ کردار لوگ وقت کو بدل دیتے ہیں۔
از قلم
محمد شعیب خان نجمیؔ رضوی لکھیم پوری
متعلم مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی شریف
06307364323

موقعہ پرست لوگ

مضمون نگار: Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi

Author Icon

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi

اس کاتب کی تفصیل موجود نہیں ہے۔

حضرت سید زید شہید و حضرت عیسیٰ موتم الاشبال رضی اللہ تعالیٰ عنہما

اسلام اور رزقِ حلال

شخصیات اسلاف واخلاف

حضرت سید زید شہید و حضرت عیسیٰ موتم الاشبال رضی اللہ تعالیٰ عنہما

حضرت سید زید شہید و حضرت سید عیسیٰ موتم الاشبال رضی اللہ تعالیٰ عنہما اللہ تبارک وتعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کے لیے اس دنیا میں اپنے صالح بندے انبیائے...

Muhammad Anas Raza Haami
ادبیات

موقعہ پرست لوگ

#موقعہ پرست لوگ دنیا میں انسانوں کی بہت سی اقسام ہیں، مگر ان میں ایک قسم ایسے قبیلۂ بشر کی بھی ہے جو سب سے زیادہ خطرناک، سب سے زیادہ...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
اصلاح معاشرہ

اسلام اور رزقِ حلال

اسلام اور رزقِ حلال اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ اُس نے ہمیں پاک و حق دین اسلام اور مذہبِ حق اہل سنت و جماعت میں پیدا فرمایا۔...

Muhammad Anas Raza Haami
ناویل

سکون کیسے حاصل کریں ؟

#سکون کیسے حاصل کریں (قسط 1) شہر کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان، جہاں صبح کی اذان ہوا میں گونجتی تھی اور شام کی چکاچوند روشنیوں میں دب جاتی...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
اوراد و وظائف

سید الایام اور نغمۂ درود: فضائل و برکات

#سید الایام اور نغمۂ درود: فضائل و برکات ​کائنات کی بساط پر جب جمعہ کا سورج طلوع ہوتا ہے، تو یہ صرف ایک دن کا آغاز نہیں ہوتا بلکہ رحمتوں...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
اصلاح معاشرہ

برسات کی کمی، اعمال کی کمی کا نتیجہ؟

برسات کی کمی، اعمال کی کمی کا نتیجہ؟ @مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 📱8446974711📱 جب زمین کی پیاسی مٹی آسمان کی طرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتی ہے، جب...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
اصلاح معاشرہ

کربلا اسلام کی بقا کا روشن باب

کربلا اسلام کی بقا کا روشن باب مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 8446974711 تاریخِ انسانی میں بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں جو زمان و مکان کی حدود سے بلند...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
فقہ وفتاویٰ

مذاق میں طلاق دینا، طلاق کی ریل بنانا

مذاق میں طلاق دینا، طلاق کی ریل بنانا اے قومِ مسلم! طلاق جیسے نازک مسئلہ کو مذاق نہ بناؤ #✍️ مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 📱8446974711📱 👈 آج کے...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
تاریخی حقائق

دہشت گردی کی اصل نظریاتی جڑ: ڈارون ازم اور مادہ پرستی

#دہشت گردی کی اصل نظریاتی جڑ: ڈارون ازم اور مادہ پرستی (اسلام دہشت گردی کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کا واحد حل ہے) ​اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نظریہ...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
تاریخی حقائق

دور سیدنا صدیق اکبر میں اسلام کا عروج

دور سیدنا صدیق اکبر میں اسلام کا عروج جب ہم تاریخ اسلام کے اوراق پلٹتے ہیں اور خلافت راشدہ کے صبح اشنا افق کو دیکھتے ہیں تو ایک نام افتاب...

Muhammad Anas Raza Haami
متفرقات

موجودہ صدی کا عظیم فتنہ سیکولرازم: ایک تعارف

موجودہ صدی کا عظیم فتنہ سیکولرازم: ایک تعارف اللہ جل جلالہ کا فضل و احسان عظیم کہ ہمیں تمام تر گمراہیوں سے نکال کر راہِ ہدایت کا راہی بنایا اور...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
اصلاح معاشرہ

بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح

* بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح * عصر حاضر میں بہت سے ائمۂ کرام کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ نماز سے...

Amir Fuzail Markazi
حکایات

حضرت امام شافعی در بارگاہ سیدہ نفیسہ

#حضرت امام شافعی در بارگاہ سیدہ نفیسہ [رضی اللہ عنھما] از: محمد جسیم اکرم مرکزی نزیل: دراسہ، قاہرہ، مصر رابطہ: 9523788434 قاہرہ، مصر میں موجود حضرت سیدہ نفیسہ رضی اللہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
فقہ، اصول فقہ

فقہ حنفی کی جامعیت

فقہ حنفی کی جامعیت اسلامی شریعت کے استنباط اور عملی تطبیق کے لیے جو فقہی مکاتبِ فکر وجود میں آئے، ان میں فقہ حنفی کو ایک مرکزی اور تاریخی امتیاز...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
تحقیق و تعاقب

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ میں اکثر کہتا ہوں" دیوبندی...

Amir Fuzail Markazi
ترغیبات

یوم آزادی یا مدارس میں دین سے بے وفائی….!

یوم آزادی یا مدارس میں دین سے بے وفائی….! دینی مدارس و مکاتب قوم مسلم کے قلعے،شریعت مطہرہ کے محافظ اور امت کے فکری نگراں ہیں ان کا قیام محض...

Md Razaullah Quadri Markazi
رد دیوبندیت ووہابیت

دیوبندی مدارس کا فتنہ انگیز کردار اور امتیاز پلاموی وہابی کی دوغلی پالیسی

دیوبندی مدارس کا فتنہ انگیز کردار اور امتیاز پلاموی وہابی کی دوغلی پالیسی کل امتیاز پلاموی دیوبندی کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں اس نے فقیر قادری کی...

Amir Fuzail Markazi
عقائد و نظریات

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم " باسمه تعالى ونصلى على نبيه الاعلى اتفقت الامةقاطبۃعلی ان العلم بالغیب ثابت للانبیاءعلیھم السلام ولا سیما لحبیب...

Amir Fuzail Markazi
دفاع اہل سنت

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟ روحانیت اور عبادت، نوعِ انسانی کی قلبی و باطنی تسکین کا وہ سرچشمہ ہے جسے ہر مذہب اپنے عقائد...

Amir Fuzail Markazi
ادبیات

سخنِ دل

#سخنِ دل دنیا ایک ایسی مسافر سرائے ہے، جہاں ہر راہی اپنے حصے کا سفر طے کر کے آگے بڑھ جاتا ہے۔ کچھ لمحے کے لیے کسی کے ساتھ چلتا...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ

رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم

رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم @از قلم: محمد جسیم اکرم مرکزی تخصص فی الفقہ جامعۃ الرضا بریلی شریف 9523788434 @ گستاخ چار یار تبرائی رافضی تیرا ٹھکانہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال وطن

ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں پہرا تیرا

ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں پہرا تیرا انداز عشق سب کا الگ الگ ہوتا ہے کوئی قریب رہ کر بھی بہت دور ہوتا ہے کوئی دور ہو کر...

Mufti Jasim Akram Markazi
شخصیات اسلاف واخلاف

آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی (قید و بند، اسلاف، سلمان ازہری)

آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی (قید و بند، اسلاف، سلمان ازہری) مہینوں بعد امید کی کرن پھوٹی غنچۂ دل کھل اٹھا پژمردہ چمن شاداب ہوا کشت ویراں میں...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

نا حق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ

نا حق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ ملک کے ناگفتہ بہ حالات کسی پر مخفی نہیں ہیں ہر طرف سے مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

فرضی قبر بنا کر عرس منانا کیسا؟

*فرضی قبر بنا کر عرس منانا کیسا؟* اللہ جل و علا کے محبوب دانائے غیوب منزہ عن العیوب سرکار کائنات فخر موجودات انیس بے کساں وجہ تخلیق جہاں صلی اللہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
زمرجات
شخصیات اسلاف واخلاف 10
اصلاح معاشرہ 10
ادبیات 9
احوال قوم وملت 8
نمایاں مضامین 6
احوال وطن 5
تاریخی حقائق 3
فقہ وفتاویٰ 3
فقہ، اصول فقہ 3
عقائد و نظریات 2
اوراد و وظائف 1
سیرت النبی ﷺ 1
متفرقات 1
منظومات: حمد ، نعت،منقبت ،غزل 1
روداد مناظرہ 1
حکایات 1
ناویل 1
ترغیبات 1
رد دیوبندیت ووہابیت 1
معاملات 1
دفاع اہل سنت 1
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ 1
تحقیق و تعاقب 1
عبادات 1
[markazi_authors]
اصلاح معاشرہ

بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح

* بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح *عصر حاضر میں بہت سے ائمۂ کرام کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ نماز سے فراغت کے بعد ہمیشہ فقط داہنی جانب انحراف کرتے ہیں، وہ بھی برائے نام یعنی بعد نماز بس تھوڑے ترچھے ہو جاتے ،یعنی بع...
تحقیق و تعاقب

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ میں اکثر کہتا ہوں" دیوبندی ہونے کے لیے دوغلا اور کذاب ہونا شرط اول ہے جو جتنا بڑا دیوبندی وہ اتنا بڑا کذ...
عقائد و نظریات

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" باسمه تعالى ونصلى على نبيه الاعلى اتفقت الامةقاطبۃعلی ان العلم بالغیب ثابت للانبیاءعلیھم السلام ولا سیما لحبیب اللہ محمد ﷺ فھویعلم ماکان ومایکون وھذاالامر ثابت بالنصوص ال...
دفاع اہل سنت

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟روحانیت اور عبادت، نوعِ انسانی کی قلبی و باطنی تسکین کا وہ سرچشمہ ہے جسے ہر مذہب اپنے عقائد و نظریات کے سانچے میں ڈھالتا ہے۔ تاہم، ہر ملت و مسلک میں "عبادت" کا مفہوم اور "مرکزِ عقیدت" کا دائرۂ ک...
معاملات

تجارت سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ایک نافع کتاب

* تجارت سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں* ایک نافع کتا- سیرت نبوی ﷺ نہ صرف عبادات و معاملات بلکہ معاشرت و معیشت کے ہر گوشے میں بنی نوع انسان کے لیے کامل و اکمل رہنمائی کا منبع ہے۔اسی سنہری کڑی کی وضاحت میں زیر نظر کتاب *تجار...
اصلاح معاشرہ

مدارس کے ذمہ داروں کی کوتاہی اور مدارس میں لائبریری کی ناگزیرضرورت

مدارس کے ذمہ داروں کی کوتاہی اور مدارس میں لائبریری کی ناگزیرضرورتمدارسِ اسلامیہ امتِ مسلمہ کے وہ مقدس قلعے ہیں جہاں سے صدیوں سے دینِ متین کی آبیاری ہو رہی ہے۔ انہی مدارس کے فیض سے ائمۂ ہدیٰ، محدثینِ عظام، فقہا و مفسرین اور مجاہدینِ دین پیدا ہوئے ج...
کامیابی!
×
Total Profiles: 0