صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
سیرت غوث الثقلین اور ان کے علمی و روحانی کمالات
شخصیات اسلاف واخلاف

سیرت غوث الثقلین اور ان کے علمی و روحانی کمالات

✍️ Tauqeer Raza Ashrafi

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد:
عنوان:____سیرتِ غوث الثقلین اور ان کے علمی و روحانی کمالات۔
رب لم یزل نے اپنے بندوں میں مؤمنوں کو خاص کیا ہے، اور پھر ان میں متقین کو اپنی محبت و الفت کے جام پلا کر ولایت کے اعلیٰ ترین مقام پر فائز فرمایا ہے۔ اور اپنی قدرت سے انہیں اختیار و کمالات دے کر، انہیں ہر طرح کے رنج و غم سے آزاد کردیا ، جنہیں زمانہ اولیاء اللہ کہ کر پکارتا ہے، اللہ رب العزت قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے: ‏اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ
ترجمہ:__ ‏سن لو بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ
خوف ہے نہ کچھ غم۔ ‏
(سورہ یونس، آیت نمبر 62۔کنز الایمان ۔اردو)
انہیں محبوبان خدا میں ایک اہم اور بلند مرتب شخصیت غوث اعظم، پیران پیر، دستگیر، شیخ الشیوخ، سلطان اولیاء، سردار اولیاء، امام اولیاء، قطب ربانی، محبوب سبحانی، سید السند، قطب اوحد، شیخ الاسلام، زعیم العلماء ، قطب بغداد، ابو صالح، میر محی الدین، حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی -رضی اللہ تعالیٰ عنہ- بھی ہیں، جن کی پیدائش سے پہلے ہی لوگوں میں ان کے مقام و مرتبہ کا چرچا ہونے لگا تھا۔
آپ علیہ الرحمہ کی پیدائش اور اسم گرامی:
سرکار بغداد حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کا اسم مبارک عبد القادر ہے۔ کنیت ابو محمد اور لقب محی الدین ہے ، اور آپ غوثیت کبری کے مرتبہ پر فائز تھے۔ اور آپ علیہ الرحمہ 471ھ میں ملک ایران کے صوبہ جیلان میں پیدا ہوئے ۔
ولایت کی خبریں:
سیدنا غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت شریفہ اور اولیاء آپ کے عظیم مرتبہ ولایت پر فائز ہونے کی خبریں آپ کی ولادت سے پہلے اجلہ اولیاء کرام اپنے اپنے زمانہ میں دیتے رہے، چنانچہ شیخ ابومحمد شبلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ ایک مقبول خلائق ولی اللہ عبد القادر نامی عراق میں ہوں گے جن کا قیام شہر بغداد میں ہوگا۔
حضرت شیخ ابو محمد بن علی بن موسی الجون اکثر اپنی مجالس میں ارشاد فرمایا کرتے کہ عنقریب خاندان سادات کرام سے ایک لڑکا پیدا ہوگا جو قطبیت و غوثیت کے بڑے مرتبوں پر فائز ہوگا جس کے جاہ وجلال ، کمالات وحسنات کا عجم و عرب معترف ہوگا ۔
‌(بهجة الأسرار ذكر نسبه و صفتہ۔ و سیرت غوث پاک)
وقت ولادت اور بچپن میں کرامت کا ظہور:
حضور سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت ماہ رمضان المبارک میں ہوئی، اور پہلے ہی دن اپ علیہ الرحمہ نے روزہ بھی رکھ لیا۔ سحری سے لے کر وقت افطار تک آپ علیہ الرحمہ اپنی والدہ محترمہ کا دودھ نہ پیتے، چنانچہ سیدنا غوث الثقلین شیخ عبد القادر جیلانی اس کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ ام الخیر فاطمہ فرمایا کرتیں کہ جب میرے صاحبزادے عبد القادر کی ولادت ہوئی، تو وہ رمضان المبارک میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتے تھے، آئندہ سال مطلع صاف نہ ہونے کے سبب رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، تو لوگ میرے پاس دریافت کرنے کے لیے آئے، میں نے کہا کہ میرے بچے نے آج دن میں دودھ نہیں پیا"، پھر معلوم ہوا کہ آج رمضان کا دن ہے، تب ہمارے شہر میں یہ بات مشہور ہوگئی، کہ سیدوں میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے ، جو رمضان المبارک میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتا ۔
آپ علیہ الرحمہ کو بچپن میں ہی اپنی ولایت کا علم تھا:
حضور غوث اعظم، پیران پیر، دستگیر، شیخ الشیوخ، سلطان اولیاء، سردار اولیاء، امام اولیاء، قطب ربانی، محبوب سبحانی، سید السند، قطب اوحد، شیخ الاسلام، زعیم العلماء ، قطب بغداد، ابو صالح، میر محی الدین، حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ سے کسی نے پوچھا کہ:
آپ کو اپنے ولی ہونے کا علم کب ہوا؟ ارشاد فرمایا کہ میری عمر دس ۱۰ برس تھی، تب میں مکتب میں پڑھنے جاتا، تو دیکھتا کہ میرے آنے پر فرشتے بچوں سے فرماتے کہ ولی اللہ کے بیٹھنے کے لیے جگہ کشادہ کر دو !
میرے عزیزوں: دیکھیے رب ذوالجلال کس طرح اپنے ولیوں کو عزت و احترام سے نوازتا، اور پھر اپنی مخلوق کے دلوں میں بھی ان کی محبت ڈال دیتا ہے ! لہذا ہمیں بھی اولیاء اللہ کی مخالفت سے بچتے ہوئے ، ان سے سچی محبت اور دل سے قدر کرنی چاہیے۔
(سرکار غوث اعظم علیہ الرحمہ۔ بحوالہ بهجة الأسرار )
تعلیم کے لئے سفر :
جب اعلیٰ علوم دینیہ کا شوق اور تیز تر ہو گیا تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی والدہ ماجدہ سے اظہار شوق فرما کر بغداد تشریف لے جانے کی اجازت طلب کی بغداد اس وقت علوم اسلامیہ کا بہت بڑا مرکز تھا بڑے بڑے علماء ، فضلاء ، محدثین اور مشائخ طریقت بغداد میں جلوہ فرما تھے۔
ہر رات ختم قرآن مجید:
حضور سیدنا غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ "میں پندرہ ۱۵ سال تک ہر رات ایک قرآن پاک ختم کرتا رہا ۔ رب ذوالجلال اپنے ان بندگان خاص کے صدقے ہمیں بھی قرآن کریم سے کامل محبت، اور کثرت سے تلاوت کی توفیق عطا فرمائے۔
چالیس سال تک عشاء کے وضو سے نماز فجر:
شیخ ابو عبد اللہ محمد بن ابو الفتح ہروی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے چالیس ۴۰ سال تک حضرت شیخ محی الدین سید عبد القادر جیلانی نے کی خدمت میں وقت گزارا، اس مدت میں آپ علیہ الرحمہ عشاء کے وضو سے صبح کی نماز ادا کرتے ، اور آپ علیہ الرحمہ کا معمول تھا کہ جب بھی بے وضو ہوتے، تو فوراً وضو فرما کر دو ۲ رکعت نماز نفل پڑھ لیتے ۔
(بهجة الأسرار
ذكر طريقه ، رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
اللہ رب العزت کے برگزیدہ بندوں کا تو یہ عالم ہے ، اور ایک ہم ہیں کہ فرائض و واجبات کا بھی اہتمام صحیح طور پر نہیں کرتے ، اس پر ہمیں بہت غور وفکر کی ضرورت ہے۔ !
چالیس سال تک استقامت کے ساتھ وعظ و بیان فرمایا:
حضور سیدنا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند سید نا عبد الوہاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، کہ حضور سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے، ۵۲۱ھ سے ۵۶۱ تک چالیس ۴۰ سال مسلسل مخلوق خدا کو وعظ و نصیحت فرمائی ۔
پانچ سو سے زائد یہودیوں اور عیسائیوں کا قبولِ اسلام:
حضرت سیدنا شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی -رحمۃ اللہ علیہ - فرماتے ہیں کہ میرے ہاتھ پر پانچ سو ۵۰۰ سے زائد یہودیوں اور عیسائیوں نے اسلام قبول کیا، اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو ، چور ، فساق و فجار ، فسادی اور بدعتی لوگوں نے توبہ کی ، اور یہ بہت بڑی بھلائی ہے
(بحوالہ
بهجة الأسرار")
آپ رحمۃ اللہ علیہ تیرہ ۱۳ علوم میں تقریر فرماتے:
حضرت ابو عبد الله محمد بن خضر حسینی موصلی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں نے اپنے ابا جان کو فرماتے سنا ہے کہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ تیره ۱۳ علوم میں تقریر فرمایا کرتے تھے ، اور آپ کے مدرسہ عالیہ میں لوگ آپ سے تفسیر، حدیث، فقہ اور علم الکلام پڑھتے ، دو پہر سے پہلے اور بعد دونوں وقت لوگوں کو تفسیر، حدیث، فقہ، کلام ، اصول اور نحو پڑھاتے، اور ظہر کے بعد قراء توں کے ساتھ قرآن مجید پڑھایا کرتے ۔
(سرکار غوث اعظم علیہ الرحمہ۔ص١٣۔ بحوالہ
بهجة الأسرار" )
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا وصال مبارک:
حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے 9/ ربیع الآخر 561 ہجری میں انتقال فرمایا، وصال کے وقت آپ کی عمر شریف تقریبا نوے۔90/ برس تھی ۔
( سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ، بحوالہ ذيل طبقات الحنابلة" إسماعيل بن أبي طاهر بن الزبير الجيلي)
حاصل کلام: یہ ہے کہ حضور سیدنا غوثِ پاک رضی اللہ عنہ کی ذات بابرکات علم و عمل، زہد و تقویٰ اور اشاعتِ اسلام کا ایک روشن منارہ ہے۔ آپ کی حیاتِ طیبہ ہمیں شریعت کی پابندی، علمِ دین کی طلب اور مخلوقِ خدا کی خیرخواہی کا درس دیتی ہے۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
یا رب ذوالجلال: ہمیں سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی علیہ الرحمہ کی سیرت طیبہ پر عمل کی توفیق عطا فرما، ان کے فیض روحانی سے ہمیں کامل حصہ عطا فرما۔(آمین یارب العالمین 🤲)
از قلم: محمد صادق الاسلام ( اتر دیناج پور، مغربی بنگال)
متعلم: ازہر ہند۔ دارالعلوم علیمیہ، جمدا شاہی،بستی (اترپردیش)
17/ ستمبر 2026ء
رابطہ 7479389512

مزید ان مضامین کا مطالعہ فرمائیں

سیرت غوث الثقلین اور ان کے علمی و روحانی کمالات

مضمون نگار: Tauqeer Raza Ashrafi

دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Tauqeer Raza Ashrafi

Student - Sabea | Jamiatur Raza
40
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 4
Kalam 0
Tauqeer Raza Ashrafi
زمرہ جات

جس سمت آ گئے ہو سکے بٹھا دیئے ہیں – قطب شمالی کا چھ ماہ نو دن کا دن — ایک فلکیاتی تحقیق

سیرت نبوی اور عدل و انصاف (۱۳)

حالیہ مضامین

حالیہ 100 مضامین

مضمون نگاران 45

icon

Mufti Jasim Akram Markazi

1 | Articles: 98 | Poetry: 9
icon

Muhammad Anas Raza Haami

2 | Articles: 81 | Poetry: 16
icon

محمد شعیب خان نجمیؔ مرکزی

3 | Articles: 63 | Poetry: 60
icon

Amir Fuzail Markazi

4 | Articles: 36 | Poetry: 12
icon

Mufti Hishamuddin Quadri Markazi

5 | Articles: 13 | Poetry: 0
icon

Mohd Qasim ul Qadri Markazi

6 | Articles: 12 | Poetry: 14
icon

Md Shahnawaz Raza Nawazi

7 | Articles: 9 | Poetry: 0
icon

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi

8 | Articles: 9 | Poetry: 0
icon

Mufti Ashfaq Aalam Amjadi Alimi

9 | Articles: 7 | Poetry: 0
icon

Md Asjad Husain Subhani

10 | Articles: 5 | Poetry: 0
Authors
45
زمرجات
ادبیات 79
شخصیات اسلاف واخلاف 53
اصلاح معاشرہ 47
تحقیق و تعاقب 34
عقائد و نظریات 27
احوال قوم وملت 23
فقہ وفتاویٰ 22
سیرت النبی ﷺ 22
تاثرات 21
احوال وطن 14
اسلامیات 12
رد دیوبندیت ووہابیت 12
متفرقات 12
نمایاں مضامین 11
ناویل 11
دفاع اہل سنت 10
خیر وخبر 9
رد بدمذہباں 6
عبادات 5
رضویات 5
ترغیبات 5
تاریخی حقائق 4
حکایات 4
فقہ، اصول فقہ 4
مبارک شب وروز 4
حدیث واہمیت حدیث 3
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ 2
تصوف 2
روداد مناظرہ 1
معاملات 1
اوراد و وظائف 1
وفیات و تعزیہ جات 1
منظومات: حمد ، نعت،منقبت ،غزل 1
ماہ و سال 1

منتخب مضامین

اس ٹیگ میں کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

مرکزی لائبریری کی نئی کتابیں

Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover

مرکزی مصنفین کی نمایاں کتب

Who We Are

Learn about our mission, vision, and commitment to Islamic education.

Welcome to Jamiatur Raza Students Portal

A very warm welcome to all truth-seekers, passionate readers, and dedicated writers. The Jamiatur Raza Students Portal is not just a website; it is a thriving digital community built on the strong foundations of the Ahle Sunnat Wal Jamaat ideology.

A very warm welcome to all truth-seekers, passionate readers, and dedicated writers. The Jamiatur Raza Students Portal is not just a website; it is a thriving digital community built on the strong foundations of the Ahle Sunnat Wal Jamaat ideology. Our goal is to create an educational hub where authentic Islamic literature is easily accessible to everyone.

Whether you are a student looking for a secure platform to publish your research or a knowledge enthusiast searching for reliable Islamic content, you have arrived at the perfect place. We invite you to explore, learn, and be a part of our noble journey towards academic and spiritual excellence.

جامعہ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل میں آپ کا استقبال ہے

حق کے تمام متلاشیوں، پرجوش قارئین اور سرگرم قلمکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ Jamiatur Raza Students Portal صرف ایک عام ویب سائٹ نہیں ہے، بلکہ یہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے مضبوط اصولوں اور نظریات پر مبنی ایک پھلتی پھولتی ڈیجیٹل علمی برادری ہے۔

حق کے تمام متلاشیوں، پرجوش قارئین اور سرگرم قلمکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ Jamiatur Raza Students Portal صرف ایک عام ویب سائٹ نہیں ہے، بلکہ یہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے مضبوط اصولوں اور نظریات پر مبنی ایک پھلتی پھولتی ڈیجیٹل علمی برادری ہے۔ ہمارا اصل ہدف ایک ایسا تعلیمی مرکز قائم کرنا ہے جہاں مستند اور صحیح اسلامی لٹریچر ہر انسان کے لیے آسانی سے دستیاب ہو۔

چاہے آپ ایک طالب علم ہوں جو اپنی تحقیقی تحریر کو شائع اور محفوظ کرنے کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم کے متلاشی ہیں، یا علم دین کے پیاسے جو انٹرنیٹ پر قابل اعتماد اسلامی مواد تلاش کر رہے ہیں، آپ بالکل صحیح جگہ پر پہنچے ہیں۔ ہم آپ کو علمی اور روحانی فضیلت کی طرف ہمارے اس عظیم سفر کو دیکھنے، سیکھنے اور اس کا ایک اہم حصہ بننے کی مخلصانہ دعوت دیتے ہیں۔

The Spark of Inspiration

The vision for Jamiatur Raza Students Portal first took shape during the blessed month of Ramadan. Witnessing the vast digital landscape and the growing spread of misinformation, a humble effort was made by Md Abul Kalam Azad Markazi to establish a platform dedicated to authentic Islamic knowledge.

The vision for Jamiatur Raza Students Portal first took shape during the blessed month of Ramadan. Witnessing the vast digital landscape and the growing spread of misinformation, a humble effort was made by Md Abul Kalam Azad Markazi to establish a platform dedicated to authentic Islamic knowledge. The intention was never personal recognition, but rather to create a safe digital space where the valuable writings and research of the students of Ahle Sunnat Wal Jamaat could reach people across the world. With the grace of Almighty Allah and the prayers of our teachers and elders, this platform strives to preserve and share beneficial knowledge, helping sincere seekers distinguish truth from falsehood. It is our humble hope that the scholarly efforts of our students may serve as a means of guidance, inspire future generations, and contribute—however modestly—to the service of Islam.

جذبہ اور سوچ کی شروعات

جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل کا تصور سب سے پہلے ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ذہن میں آیا۔ ڈیجیٹل دنیا کے وسیع دائرے اور اس میں پھیلنے والی گمراہی و غلط معلومات کو دیکھتے ہوئے، راقم محمد ابوالکلام آزاد مرکزی نے نہایت عاجزانہ طور پر یہ کوشش کی کہ ایک

جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل کا تصور سب سے پہلے ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ذہن میں آیا۔ ڈیجیٹل دنیا کے وسیع دائرے اور اس میں پھیلنے والی گمراہی و غلط معلومات کو دیکھتے ہوئے، راقم محمد ابوالکلام آزاد مرکزی نے نہایت عاجزانہ طور پر یہ کوشش کی کہ ایک ایسا محفوظ اور معیاری پلیٹ فارم قائم کیا جائے جہاں اہلِ سنت و جماعت کے طلبہ کی علمی، تحقیقی اور فکری کاوشیں دنیا بھر تک پہنچ سکیں۔ اس کوشش کا مقصد ہرگز ذاتی شہرت یا نام و نمود نہیں، بلکہ دینِ اسلام کی خدمت اور صحیح اسلامی تعلیمات کی اشاعت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اساتذۂ کرام اور اکابرین کی دعاؤں کے سائے میں یہ پلیٹ فارم مفید علمی سرمایہ محفوظ کرنے اور اسے عام کرنے کی ایک ادنیٰ سی سعی ہے۔ ہماری دعا اور امید ہے کہ طلبہ کی یہ علمی خدمات حق کے متلاشی افراد کے لیے ذریعۂ ہدایت بنیں، آئندہ نسلوں کے لیے علمی سرمایہ ثابت ہوں، اور دینِ اسلام کی خدمت میں، خواہ معمولی ہی سہی، اپنا حصہ ادا کر سکیں۔

A Legacy of Knowledge and Research

Rooted in a deep tradition of scholarly research, our platform acts as a digital extension of the esteemed Center of Islamic Studies Jamiatur Raza. Over the years, the students and scholars associated with this great university have produced masterpieces of Islamic literature.

Rooted in a deep tradition of scholarly research, our platform acts as a digital extension of the esteemed Center of Islamic Studies Jamiatur Raza. Over the years, the students and scholars associated with this great university have produced masterpieces of Islamic literature. By providing a dedicated space at jamiaturrazastudents.com, we are ensuring that the hard work and academic brilliance of our madrasa students are recognized globally. This initiative not only bridges the gap between traditional learning and modern technology but also sets a high standard for Islamic content creation on the internet.

علم اور تحقیق کا ایک عظیم سرمایہ

علمی تحقیق اور مستند روایات کی گہری بنیادوں پر قائم ہمارا یہ پلیٹ فارم دراصل معزز اور نامور یونیورسٹی Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کی ایک ڈیجیٹل توسیع کے طور پر کام کرتا ہے۔

علمی تحقیق اور مستند روایات کی گہری بنیادوں پر قائم ہمارا یہ پلیٹ فارم دراصل معزز اور نامور یونیورسٹی Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کی ایک ڈیجیٹل توسیع کے طور پر کام کرتا ہے۔ سالہا سال سے، اس عظیم درسگاہ سے وابستہ طلبہ اور مایہ ناز علماء کرام نے اسلامی ادب کے لازوال شاہکار تخلیق کیے ہیں۔ jamiaturrazastudents.com پر یہ مخصوص جگہ فراہم کر کے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے مدارس کے بچوں کی انتھک محنت اور علمی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پہچانا اور سراہا جائے۔ یہ جدید اقدام نہ صرف روایتی دینی تعلیم اور جدید ترین ویب ٹیکنالوجی کے مابین فاصلوں کو ختم کرتا ہے بلکہ انٹرنیٹ پر معیاری اسلامی مواد کی تخلیق کے لیے ایک نیا سنگ میل بھی قائم کرتا ہے۔

Preserving Knowledge Securely

Often, students pour their hearts into writing on paper, only to lose their notebooks along with their precious thoughts. Others type in mobile apps, but face data loss due to broken devices or forgotten passwords. To solve this, the Jamiatur Raza Students platform was created.

Often, students pour their hearts into writing on paper, only to lose their notebooks along with their precious thoughts. Others type in mobile apps, but face data loss due to broken devices or forgotten passwords. To solve this, the Jamiatur Raza Students platform was created. It serves as a highly secure, private digital library. Here, writers can permanently safeguard their articles, read them anytime, and preserve their intellectual heritage without the fear of losing it. Their dedicated accounts ensure complete privacy and global accessibility at the same time.

تحریروں کو مکمل پرائیویسی کے ساتھ محفوظ کرنا

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے اور طلبہ اپنے مضامین اپنی کاپیوں میں بڑی محنت سے لکھتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ کاپی گم ہو جاتی ہے اور وہ مضمون ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے اور طلبہ اپنے مضامین اپنی کاپیوں میں بڑی محنت سے لکھتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ کاپی گم ہو جاتی ہے اور وہ مضمون ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے موبائل کے نوٹس میں لکھتے ہیں، لیکن موبائل چوری ہونے، ٹوٹنے یا گوگل پاسورڈ بھول جانے کی وجہ سے وہ اپنی تحریرات تک رسائی کھو دیتے ہیں۔ اس پریشانی کا پائیدار حل نکالنے کے لیے Jamiatur Raza Students پلیٹ فارم کو تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ہر مضمون نگار کے لیے ایک انتہائی محفوظ اور نجی ڈیجیٹل لائبریری ہے۔ یہاں ہر لکھاری کی تحریر مکمل پرائیویسی کے ساتھ محفوظ رہے گی تاکہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے اپنے مضامین کو دیکھ سکے، پڑھ سکے اور اپنے علمی سرمائے کو ہمیشہ کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم میں محفوظ رکھ سکے۔

Bridging Tradition and Modern Technology

In an era where digital presence defines global reach, we have integrated the profound teachings of our scholars with advanced web technology. Anyone searching for authentic guidance can visit our official website.

In an era where digital presence defines global reach, we have integrated the profound teachings of our scholars with advanced web technology. Anyone searching for authentic guidance can visit our official website or simply look up the Center of Islamic Studies Jamiatur Raza at https://www.cisjamiaturraza.ac.in/. By linking our student portal with the broader vision of the university, we are creating an unbreakable network of knowledge. This synergy guarantees that the pristine teachings of Ahle Sunnat Wal Jamaat remain uncorrupted and easily reachable for generations to come.

روایت اور جدید ویب ٹیکنالوجی کا ملاپ

ایک ایسے دور میں جہاں ڈیجیٹل موجودگی عالمی رسائی کی ضمانت ہے، ہم نے اپنے اسکالرز کی گہری تعلیمات کو جدید ویب ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔ مستند اور تحقیقی اسلامی رہنمائی کا متلاشی کوئی بھی شخص ہماری ویب سائٹ پر آ سکتا ہے۔

ایک ایسے دور میں جہاں ڈیجیٹل موجودگی عالمی رسائی کی ضمانت ہے، ہم نے اپنے اسکالرز کی گہری تعلیمات کو جدید ویب ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔ مستند اور تحقیقی اسلامی رہنمائی کا متلاشی کوئی بھی شخص ہماری ویب سائٹ پر آ سکتا ہے یا براہِ راست یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کو https://www.cisjamiaturraza.ac.in/ پر تلاش کر سکتا ہے۔ اپنے اسٹوڈنٹ پورٹل کو یونیورسٹی کے وسیع تر وژن سے منسلک کر کے، ہم علم کا ایک ایسا اٹوٹ نیٹ ورک بنا رہے ہیں جو یہ یقینی بناتا ہے کہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کی روشنی میں کی گئی تحقیقات آنے والی نسلوں تک بغیر کسی تبدیلی کے انتہائی آسان انداز میں پہنچتی رہیں۔

Igniting the Passion for Writing

When students see their research published and read globally, it incredibly fuels their passion. Our initiative aims to cultivate this enthusiasm among madrasa students, elevating them to the highest ranks of literary and scholarly excellence.

When students see their research published and read globally, it incredibly fuels their passion. Our initiative aims to cultivate this enthusiasm among madrasa students, elevating them to the highest ranks of literary and scholarly excellence. Our writers can proudly and easily share their published web links with anyone. This global recognition not only boosts their confidence but also creates a vibrant community of passionate Islamic scholars and writers who are ready to defend and spread the true teachings of Islam.

طلبہ کے دلوں میں لکھنے کا شوق اور جذبہ ابھارنا

جب مدارس کے بچوں اور طلبہ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی تحقیقی تحریریں انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور پوری دنیا کے لوگ انہیں پڑھ رہے ہیں، تو اس سے ان کے دلوں میں مضمون نگاری کا شوق اور جذبہ بے پناہ بڑھتا ہے۔

جب مدارس کے بچوں اور طلبہ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی تحقیقی تحریریں انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور پوری دنیا کے لوگ انہیں پڑھ رہے ہیں، تو اس سے ان کے دلوں میں مضمون نگاری کا شوق اور جذبہ بے پناہ بڑھتا ہے۔ ہمارا اصل مشن یہی ہے کہ طلبہ کے اندر لکھنے کا ذوق پیدا کیا جائے تاکہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے طلبہ تحریری میدان میں ایک اعلیٰ مرتبہ و مقام پر پہنچ جائیں۔ اس پورٹل کی مدد سے مضمون نگار اپنی تحریروں کے لنکس کسی کو بھی باآسانی بھیج سکتے ہیں، اور عوام میں سے اگر کوئی کسی موضوع پر تحقیقی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے، تو وہ یہاں سرچ کر کے اپنے علم کی تشنگی کو بجھا سکتا ہے۔

Future Horizons: Expanding to Fatawa

While our current priority is to build a rich database of scholarly articles, our vision does not stop here. We strongly believe that the digital world urgently requires authentic rulings and verdicts.

While our current priority is to build a rich database of scholarly articles, our vision does not stop here. We strongly believe that the digital world urgently requires authentic rulings and verdicts. Therefore, Insha'Allah, in the coming months, we will launch a dedicated section for Fatawa. This future expansion will ensure that the authentic Fatawa of Ahle Sunnat Wal Jamaat are easily accessible to everyone, further strengthening our commitment to spreading righteous and practical Islamic guidance around the globe.

مستقبل کے عزائم: فتاویٰ سیکشن کا آغاز

اگرچہ اس وقت ہماری اولین ترجیح علمی مضامین اور مقالات کا یہ کام مکمل کرنا ہے، لیکن ہمارا ارادہ یہیں تک محدود نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ویب سائٹ کی دنیا میں مضامین کے ساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کے مستند فتاویٰ کا ہونا بھی بیحد ضروری ہے۔

اگرچہ اس وقت ہماری اولین ترجیح علمی مضامین اور مقالات کا یہ کام مکمل کرنا ہے، لیکن ہمارا ارادہ یہیں تک محدود نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ویب سائٹ کی دنیا میں مضامین کے ساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کے مستند فتاویٰ کا ہونا بھی بیحد ضروری ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر، انشاء اللہ عزوجل، اگلے چند مہینوں میں ہم فتاویٰ کے لیے ایک باقاعدہ اور مخصوص سیکشن پر کام شروع کریں گے۔ یہ مستقبل کی توسیع اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام الناس کو روزمرہ کے مسائل کے شرعی حل اور فتاویٰ ایک کلک پر دستیاب ہوں، اور ہمارا یہ پورٹل اشاعتِ دین کا ایک مکمل ذریعہ بن سکے۔

×

Subscribe / Join Us

ہماری کمیونٹی کا حصہ بننے کے لیے فارم پُر کریں

Please enter your name in English only.
برائے مہربانی اپنا نام صرف انگلش میں لکھیں۔
Jamia Logo

ABOUT OUR JAMIA

Center of Islamic Studies Jamiatur Raza
مركز الدراسات الاسلامية جامعة الرضا

Welcome to The Center of Islamic Studies, Jamiatur Raza. Discover our history, our mission to blend traditional Islamic values with modern education, and our vision for the future. Read the inspiring messages from our founders and directors below.
Founder

Founder's Message

Huzoor Tajushsharia Damat Barkatuhum Aalia
Managing Director

Managing Director's Message

Visit About Page ⭢