صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
انتظار
ادبیات

انتظار

✍️ Muhammad Anas Raza Haami

انتظار
زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو گھڑی کی سوئیوں سے نہیں، دل کی دھڑکنوں سے ناپے جاتے ہیں۔ ان لمحوں کا نام ”انتظار“ ہے۔ انتظار ایک ایسا احساس ہے جو بظاہر خاموش ہوتا ہے، مگر دل کے اندر نہ جانے کتنی باتیں کرتا رہتا ہے۔ کبھی یہ امید بن جاتا ہے، کبھی بے چینی، کبھی درد، کبھی زیادہ درد، کبھی سخت سے بھی زیادہ، کبھی دعا اور کبھی ایک ہلکی سی مسکراہٹ۔ شاید اسی لیے انتظار انسان کے سب سے گہرے احساسات میں شمار ہوتا ہے۔
انتظار کبھی صرف محبوب کا ہوتا ہے،کبھی کسی خواب کا، کبھی کسی خوشخبری کا، کبھی کسی کامیابی کا، اور کبھی اس وقت کا جس کے آنے سے زندگی بدل جانے کی امید ہو۔ اگر انسان کی زندگی سے انتظار نکال دیا جائے تو شاید خواہشوں کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جائے، کیونکہ انتظار ہی منزل کو قیمتی بناتا ہے، ہاں! کبھی یہ انتظار سخت تکلیف کا سبب بھی بن جاتا ہے۔
مگر کچھ انتظار ایسے بھی ہوتے ہیں جو دل میں خاموش ہلچل پیدا کر دیتے ہیں۔ کسی خاص شخص کا انتظار، اس کے ایک پیغام کا انتظار، موبائل کی اسکرین کو بار بار دیکھنا، یہ سوچنا کہ شاید اب اس کا پیغام آیا ہو، یا یہ امید باندھ لینا کہ آج وہ پہلے کی طرح دیر تک بات کرے۔ کبھی اس کا ایک السلام علیکم پورا دن خوشگوار بنا دیتا ہے، اور کبھی ایک دن کی خاموشی کئی سوال دل میں چھوڑ جاتی ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ انتظار شکایت نہیں کرتا، صرف خاموشی سے دل میں جگہ بنا لیتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ انسان یہ بھی سیکھ لیتا ہے کہ ہر انتظار کا انجام ملاقات نہیں ہوتا۔ کچھ انتظار انسان کو صبر سکھانے کے لیے ہوتے ہیں، کچھ حقیقت سے آشنا کرنے کے لیے، اور کچھ صرف اس لیے کہ انسان اپنے دل کی گہرائی کو پہچان سکے، نیز دوسروں کا حقیقی چہرہ دکھانے کے لیے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر انتظار ناکامی نہیں ہوتا، بعض اوقات وہ انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیتا ہے۔
خوبصورت انتظار وہ ہے جس میں بے صبری سے زیادہ وقار ہو، محبت سے زیادہ احترام ہو۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
آخر میں بس اتنا کہ انتظار اگرچہ آسان نہیں، مگر اس کی اپنی ایک خاموش خوبصورتی ہے۔ کیونکہ ہر آنے والی خوشی سے پہلے کچھ لمحے انتظار کے ضرور آتے ہیں، اور شاید یہی لمحے انسان کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ جو چیز آسانی سے مل جائے، اس کی قدر کم رہ جاتی ہے، مگر جس کے لیے دل نے انتظار کیا ہو، اس کی اہمیت ہمیشہ دل میں باقی رہتی ہے۔
از:
محمد انس حاؔمی
شاہین باغ، نئی دہلی
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Muhammad Anas Raza Haami

Student - Sadesa | Jamiatur Raza
74
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 92
Kalam 16
Muhammad Anas Raza Haami
زمرہ جات

کسی کا انتظار ہے

مشائخِ مارہرہ مطہرہ کا تعارف [چودہویں و آخری قسط]

انتظار - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

انتظار

مضمون نگار: Muhammad Anas Raza Haami

انتظار

زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو گھڑی کی سوئیوں سے نہیں، دل کی دھڑکنوں سے ناپے جاتے ہیں۔ ان لمحوں کا نام *”انتظار“* ہے۔ انتظار ایک ایسا احساس ہے جو بظاہر خاموش ہوتا ہے، مگر دل کے اندر نہ جانے کتنی باتیں کرتا رہتا ہے۔ کبھی یہ امید بن جاتا ہے، کبھی بے چینی، کبھی درد، کبھی زیادہ درد، کبھی سخت سے بھی زیادہ، کبھی دعا اور کبھی ایک ہلکی سی مسکراہٹ۔ شاید اسی لیے انتظار انسان کے سب سے گہرے احساسات میں شمار ہوتا ہے۔

انتظار کبھی صرف محبوب کا ہوتا ہے،کبھی کسی خواب کا، کبھی کسی خوشخبری کا، کبھی کسی کامیابی کا، اور کبھی اس وقت کا جس کے آنے سے زندگی بدل جانے کی امید ہو۔ اگر انسان کی زندگی سے انتظار نکال دیا جائے تو شاید خواہشوں کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جائے، کیونکہ انتظار ہی منزل کو قیمتی بناتا ہے، ہاں! کبھی یہ انتظار سخت تکلیف کا سبب بھی بن جاتا ہے۔

مگر کچھ انتظار ایسے بھی ہوتے ہیں جو دل میں خاموش ہلچل پیدا کر دیتے ہیں۔ کسی خاص شخص کا انتظار، اس کے ایک پیغام کا انتظار، موبائل کی اسکرین کو بار بار دیکھنا، یہ سوچنا کہ شاید اب اس کا پیغام آیا ہو، یا یہ امید باندھ لینا کہ آج وہ پہلے کی طرح دیر تک بات کرے۔ کبھی اس کا ایک “السلام علیکم” پورا دن خوشگوار بنا دیتا ہے، اور کبھی ایک دن کی خاموشی کئی سوال دل میں چھوڑ جاتی ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ انتظار شکایت نہیں کرتا، صرف خاموشی سے دل میں جگہ بنا لیتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ انسان یہ بھی سیکھ لیتا ہے کہ ہر انتظار کا انجام ملاقات نہیں ہوتا۔ کچھ انتظار انسان کو صبر سکھانے کے لیے ہوتے ہیں، کچھ حقیقت سے آشنا کرنے کے لیے، اور کچھ صرف اس لیے کہ انسان اپنے دل کی گہرائی کو پہچان سکے، نیز دوسروں کا حقیقی چہرہ دکھانے کے لیے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر انتظار ناکامی نہیں ہوتا، بعض اوقات وہ انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیتا ہے۔

خوبصورت انتظار وہ ہے جس میں بے صبری سے زیادہ وقار ہو، محبت سے زیادہ احترام ہو۔

آخر میں بس اتنا کہ انتظار اگرچہ آسان نہیں، مگر اس کی اپنی ایک خاموش خوبصورتی ہے۔ کیونکہ ہر آنے والی خوشی سے پہلے کچھ لمحے انتظار کے ضرور آتے ہیں، اور شاید یہی لمحے انسان کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ جو چیز آسانی سے مل جائے، اس کی قدر کم رہ جاتی ہے، مگر جس کے لیے دل نے انتظار کیا ہو، اس کی اہمیت ہمیشہ دل میں باقی رہتی ہے۔

از:
محمد انس حاؔمی
شاہین باغ، نئی دہلی

Scan this QR code to read online:

QR Code