صَلُّوا عَلَى الْحَبِيبِ
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
منقبت

لعنۃ اللہ علیکم دشمنانِ اہلِ بیت

✍️ Written by: Muhammad Anas Raza Haami

ہیں علمبردارِ حق شہزادگانِ اہلبیت
خود بیاں فرمائے خالق قدر و شانِ اہلبیت
تذکرہ کرتا ہے عاشق مصطفیٰ ﷺ کی آل کا
ہے اَمَر ہر اک زباں پر داستانِ اہلبیت
بابِ اہلبیت پر قدسی کھڑے ہیں با ادب
عرش و کرسی سے ہے ارفع آن بانِ اہلبیت
دو جہاں میں ہر مکاں میں ہے ستائش آپ کی
ہے جہاں کا ذرہ ذرہ مدح خوانِ اہلبیت
پیارے نانا، شاہِ عالم ﷺ لیں سلامِ آخری
جا رہا ہے سوئے کربل کاروانِ اہلبیت
والدہ میں طالبِ اذن و دعا ہوں آپ سے
حق کی خاطر جا رہا ہے خاندانِ اہلبیت
اے برادر ہے یہ وعدہ زیرِ تیر و تیغ بھی
ہر گھڑی حق پر رہے گی ہر زبانِ اہلبیت
پیاس بھی پیاسی ہوئی اور بھوک بھی بھوکی ہوئی
ہو گئی ہر ایک شئ جانِ فشانِ اہلبیت
پیاس سے پانی تڑپ اٹھتا تھا منظر دیکھ کر
پیاسا بیٹھا ہے مقدس کاروانِ اہلبیت
آپ نے دی جاں رضائے خالقِ کل کے لیے
آپ زندہ ہیں سدا اے خاندانِ اہلبیت
آپ کے لب پر ہے جاری ذکرِ رازق ہر گھڑی
قدسیوں کے لب پہ جاری عزّ و شانِ اہلبیت
حق کو زندہ محو باطل کو کیا ہے آپ نے
ہے شہادت آپ پر نازاں جوانِ اہلبیت
حق کی خاطر تین دن سہتے ہوئے ظلم و ستم
چل دیے سوئے جناں شہزادگانِ اہلبیت
بھوکے پیاسے پاسبانِ راہِ حق کے واسطے
پی لیے جامِ شہادت تشنگانِ اہلبیت
تشنہ لب ہیں اور خدا کا ذکر کرتے ہیں سبھی
ارفع و اعلیٰ ہے شانِ دودمانِ اہلبیت
چھوٹے چھوٹے ہاتھ نے حق کا علم اونچا کیا
ظلم کو مغلوب کرکے بے زبانِ اہلبیت
چھ مہینہ میں بھی ہے شوقِ شہادت آپ میں
کیسا جذبہ لے کے آئے نیم جانِ اہلبیت
اہلبیتِ مصطفیٰ ﷺ پر کیسے لمحے آ گئے
تر لہو سے ہو گیا ہے گلستانِ اہلبیت
پھول سے جسموں پہ تیغ و تیر برسائے گئے
راہِ حق میں ہو گئیں قربان جانِ اہلبیت
آسماں بھی رو رہا ہے اور زمیں بے چین ہے
آج کیسا وقت آیا ہے میانِ اہلبیت
مٹ گئی ہستی زمانہ سے یزیدی کی مگر
آج بھی ہر سمت ہوتا ہے بیانِ اہلبیت
کوششیں کی ظالموں نے فتح پانے کی مگر
فیض لینے فتح آئی ہے میانِ اہلبیت
کربلا میں پیشِ حق اور زیرِ باطل کے لیے
صاحبانِ مصطفیٰ ﷺ ہیں صاحبانِ اہل بیت
کرنے کو افطار دنیا چھوڑ کر جنت چلے
ہوگی جنت میں ضیافت صائمانِ اہلبیت
حور و غلماں اور جنت رب کی نعمت سب کے سب
منتظر ہیں آپ کے اے کشتگانِ اہلبیت
مسخِ باطل کے لیے خیمہ سے نکلے ہیں حسین
ہے ہجومِ حور و قدسی در مکانِ اہلبیت
کر چکے گستاخیاں ہو کر نڈر اے ظالمو!
نار رستہ تک رہی ہے دشمنانِ اہلبیت
مت کہو مردہ انھیں ہے حکمِ خلاقِ جہاں
زندہ ہے اذنِ خدا سے ہر جوانِ اہلبیت
حفظِ ایماں اور ایصالِ رہِ حق کے لیے
تا قیامت جگمگائے گا نشانِ اہلبیت
آل و اصحابِ نبئ پاک ﷺ پر ظلم و ستم
لَعْنَةُ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ دشمنانِ اہلبیت
خدمتِ مرشد کا حاؔمی کو ملے موقع خدا
میرے مرشد بھی ہیں از شہزادگانِ اہلبیت
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Muhammad Anas Raza Haami

Student - Sadesa | Jamiatur Raza
6
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 32
Kalam 11
Muhammad Anas Raza Haami

نئے کلام

آپ پر ہے رب کی رحمت 11 minutes ago
دل میں محبتوں کا کھلتا گلاب دیکھا 11 hours ago
تنہائی میں 11 hours ago
بہارِ گلشنِ ایمان مفتئ اسلم 18 hours ago
کیا کہوں دل صورتِ ظالم پہ کیوں قربان ہے 2 days ago
دل لگانا بری بلا ہے 2 days ago
سنو، سنو دلِ نجمیؔ میں جاگزیں تم ہو 2 days ago
دورِ وفا جہان سے کب کا گزر گیا 2 days ago
جب سے دل کو ملا رابطہ آپ کا 2 days ago
سستے ہوئے ہیں دہر میں سودے زبان کے 2 days ago
چھوڑ کر راہِ خدا حشر میں رسوا ہوگا 2 days ago
ہمارے بچے ادب سے کلام کرنے لگے 2 days ago
ہم ان کو دیکھ کے زار و قطار روئیں گے 2 days ago
جائیں کس سمت راستہ ہی نہیں 2 days ago
حسیں تو تھا ہی مگر تُو ذہین کتنا تھا 2 days ago
کوئی بات نہیں 2 days ago
عین شین قاف نہ کر 2 days ago
کس کو دیکھوں کہ نیند آ جائے 2 days ago
دردِ دل سے مجھے شفا دے دے 2 days ago
رخِ محبوبِ من مثلِ قمر ہے 2 days ago
تری گلی میں نہ آتے جاتے تو اچھا ہوتا 2 days ago
حال یہ میری مفلسی کا ہوا 2 days ago
خون کے آنسو رلاتا ہے مجھے یہ دردِ دل 2 days ago
تبسم ریز مثل گل لبوں سے 2 days ago
آ جاؤ محبت کا چلو سوگ منائیں 2 days ago
عشق ہے زہرِ ہلال 3 days ago
مرے یارو! بڑی دشواریاں ہیں 3 days ago
خوب آتا ہے تمہیں درد کا درماں کرنا 3 days ago
ggggggggggggggg 4 days ago
zzzzzzzzzzzzzzzzzz 4 days ago
aghrhaj 4 days ago
hkhjdfiks 4 days ago
تری شوکت تری رفعت مرے مخدوم سمنانی 4 days ago
امن و راحت کی غزل گاتے ہیں گھر 4 days ago
منور عشق شہ سے قوم کے افکار کرتے ہیں 4 days ago
ہم ہیں تیار ستم گر کو ستانے کے لئے 4 days ago
ہو گیا جو دل سے شیدہ احمد مختار کا 4 days ago
سوائے آپ کے ہے کون میرا یا رسول اللہ 4 days ago
مدح رسول پاک میں لکھوں تو کیا لکھوں 4 days ago
دکھا دے يا خدا روضہ مجھے محبوبِ داور کا 4 days ago
رحمت کی گھٹاؤں کا اثر دیکھ رہے ہیں 4 days ago
فکر و خیالِ جلوۂ گلفام آگیا 4 days ago
چلے بادِ صبا طیبہ سے میرے آشیانے کو 4 days ago
صفحۂ دل پہ نقش ہے نام ابو الحسین کا 4 days ago
مرے حضور ﷺ کرم بے شمار کرتے ہیں 4 days ago
المدد اے سرورِ کون و مکاں ﷺ 4 days ago
سبطِ رسول ابن علی مرتضٰی حسن 4 days ago
یوں رندِ میکدہ کو ساقی بے قرار نہ کر 4 days ago
ایسا کوئی بھی بندۂ رب العُلیٰ نہیں 4 days ago
عشق محبوب ﷺ میں سرشار ہوا جاتا ہوں 4 days ago
میرے مرشد کا عرس آ گیا 4 days ago
گلشن کے عنادل یہی سب نغمہ سرا ہیں 4 days ago
نازشِ اہلِ سنن اختر رضا 4 days ago
خالقِ کل کی عطا قرآن ہے 4 days ago
افقِ فضل کے خاور وہ ہمارے اختر 4 days ago
حسین سبطِ پیمبر حسین ابنِ علی 4 days ago
عظیم الشان کتنا مرتبہ محبوب داور ﷺ کا 4 days ago
حرم و قبلہ و کعبہ یوں ہی طیبہ تیرا 4 days ago
رضا کے پیر و مرشد کا دلارا حضرتِ نوری 4 days ago
خلاقِ جہاں کی ہیں عطا حضرتِ نوری 4 days ago
ہیں عطائے‌خدا شاہ اختر رضا 4 days ago
آرہے ہیں آ رہے ہیں آ رہے ہیں مصطفیٰ ﷺ 4 days ago
تضمین بر کلامِ حضور تاج الشریعہ: منقبتِ حضور احسن العلماء 4 days ago
ہادئ حق تیری سیرت سیدی مخدومِ پاک 4 days ago
رسول  پاک  کو  رب  نے  کیا  مختار  سو فیصد 4 days ago
راہ میں چھوڑ کے تو مُجھ کو اگر جائے گا 4 days ago
سیم و زر  لعل  و گہر سے  دل  لگی  اچھی نہیں 4 days ago
اہل  سنن  کے  دل کی  صدا  مصطفےٰ رضا 4 days ago
کروں شان   تیری  بیاں   اعلیٰ  حضرت 4 days ago
اُس دل پہ کفر و شرک کا پھر کیسے آئے داغ 4 days ago
کعبہ کے بدرالدجیٰ تم پر کروڑوں سلام 4 days ago
حضور ﷺ دیکھیں نا 1 week ago
گُل عِذاروں کی نہ لالہ زار کی 1 week ago
العقد الفريد في حمد الرب المجيد 1 week ago
نعتِ نبیِ کونین ﷺ 1 week ago
آسان میری مشکل فرما شہ مدینہ 1 week ago
تو شاہ خوباں تو جان جاناں ہے چہرہ ام الکتاب تیرا 1 week ago
ان ﷺ کے کرم کی بارش 1 week ago