یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!

احوال قوم وملت
اسلامی خواتین میں بڑھتا ارتداد اور اس کا علاج
اسلامی خواتین میں بڑھتا ارتداد اور اس کا علاج
لك الحمد يا الله والصلوة والسلام عليك يا رسول الله اما بعد
فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وَمَن یَرۡتَدِدۡ مِنكُمۡ عَن دِینِهِۦ فَیَمُتۡ وَهُوَ كَافِرࣱ فَأُو۟لَـٰۤىِٕكَ حَبِطَتۡ أَعۡمَـٰلُهُمۡ فِی ٱلدُّنۡیَا وَٱلۡـَٔاخِرَةِۖ وَأُو۟لَـٰۤىِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِۖ هُمۡ فِیهَا خَـٰلِدُونَ﴾ [البقرة ٢١٧] صدق اللہ العظیم

اسلامی خواتین میں بڑھتا ارتداد اور اس کا علاج
مضمون نگار: Mufti Jasim Akram Markazi

صلوا علی الحبیب صلی اللہ علیہ وسلم
تہذیبِ فرنگی ہے اگر مرگِ اُمومت
ہے حضرتِ انساں کے لیے اس کا ثمر موت
جس عِلم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نازن
کہتے ہیں اُسی علم کو اربابِ نظر موت
بیگانہ رہے دِیں سے اگر مَدرسۂ زن
ہے عشق و محبّت کے لیے عِلم و ہُنر موت
ہے حضرتِ انساں کے لیے اس کا ثمر موت
جس عِلم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نازن
کہتے ہیں اُسی علم کو اربابِ نظر موت
بیگانہ رہے دِیں سے اگر مَدرسۂ زن
ہے عشق و محبّت کے لیے عِلم و ہُنر موت
محترم احبا!
تلاوت کردہ آیت کریمہ کا ترجمہ یہ ہے
اور تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے پھر کافر ہوکر مرے تو ان کے اعمال دنیا و آخرت میں اکارت گئے وہ جہنم والے ہیں اور اسی میں ہمیشہ رہنا ہے
تلاوت کردہ آیت کریمہ کا ترجمہ یہ ہے
اور تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے پھر کافر ہوکر مرے تو ان کے اعمال دنیا و آخرت میں اکارت گئے وہ جہنم والے ہیں اور اسی میں ہمیشہ رہنا ہے
اور ہم دیکھ رہے ہیں آج اسلام کی شہزادیاں، اسلام کی بیٹیاں، صنف نازک، نازک شیشیاں تعلیم کے نام پر اسکولز کالجز یونیورسٹیز میں اپنی زندگیاں تباہ و برباد کر رہی ہیں ڈگریوں کے حصول کے نام پر عریانیت پھیلا رہی ہیں ننھی سی جان کو دہکتی آگ میں دھکیل رہی ہیں حیا کا پردہ تار تار کر کے عزت کی دھجیاں اڑا رہی ہیں غیروں کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر جنسی تسکین حاصل کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں آج فتنۂ ارتداد عروج پر ہے روزانہ مسلم لڑکیاں کفر و ارتداد کے دلدل میں پھنسی جا رہی ہیں اگر اسلام کی شہزادیاں یونہیں مرتد ہوتیں رہیں تو کئی کئی نسلیں تباہ و برباد ہو جائیں گی کیونکہ
وجود زن سے ہے تصویر کائنات کا رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
وجود زن سے ہے تصویر کائنات کا رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
جب خواتین اسلام نے اسلام کے رنگ میں رنگی ہوئی حیا کی چادریں اتار دیں اور کفر و ارتداد کی اوڑھنیاں اوڑھ لیں تو تاریخ نے غمگین آنکھوں سے ان مناظر کو بھی دیکھا جن سے اہل دل دہل اٹھے اہل ایمان لرزہ بر اندام ہو گئے پیروں تلے زمیں کھسکنے لگی آسماں شرما کر بادلوں کے اوٹ میں منہ چھپانے لگا جب اخبار کی سرخیوں میں یہ خبریں چھپیں کہ
سائبہ سے جیتیندر نے شادی کی پھر جیتیندر نے اسے سات ماہ تک استعمال کیا اور قتل کر کے تالاب میں پھینک دیا
حیدر آباد کی ثنا نے غیر مسلم لڑکے سے شادی کی پھر ہراسانی کا شکار ہو گئی اور خود کشی کر لی
رخسانہ کاروبار کرتے ہوئے ایک غیر مسلم کے دام فریب میں آ گئی لڑکے نے استعمال کیا پھر قتل کیا اور الماری میں بند کر دیا

ایک دل پھینک عاشق نے اپنی مسلم معشوقہ کو قتل کر کے فریج میں بھر دیا لیکن ان تمام سانحات کے باوجود خواتین اسلام خواب غفلت کی انگڑائیاں لے رہی ہیں میرا والا ایسا نہیں ہے کی تسبیحیں جپ رہیں ہیں انھیں قتل و غارت کی کہانیاں نظر نہیں آتیں تڑپتی جانوں کی فریادیں سنائی نہیں دیتیں روتے بلکتے ماں باپ کی آہیں سنائی نہیں دیتیں مسلم لڑکیوں نے محبت کے نام پر اپنا حال ایسا کر لیا کہ کوئی فریج میں کوئی الماری میں کوئی تالاب میں کوئی کنویں میں نمک کے ڈھیر میں پگھلتی ہوئی مل رہی ہے ہائے یہ کیا ہو رہا ہے ایک دو زخم ہو تو بیاں کروں لیکن یہاں عالم یہ ہے
ایک دو زخم نہیں جسم ہے سارا چھلنی
درد بے چارہ پریشاں ہے کہاں سے نکلے
درد بے چارہ پریشاں ہے کہاں سے نکلے
اگر ان تمام دلخراش دل سوز روداد واقعات کو بیان کرنے لگ جاؤں تو یہ پوری نشست میرے نام ہو جائے کیونکہ ـــ
اک زندہ حقیقت مرے سینے میں ہے مستور
کیا سمجھے گا وہ جس کی رگوں میں ہے لہُو سرد
جس قوم نے اس زندہ حقیقت کو نہ پایا
اُس قوم کا خورشید بہت جلد ہُوا زرد
کیا سمجھے گا وہ جس کی رگوں میں ہے لہُو سرد
جس قوم نے اس زندہ حقیقت کو نہ پایا
اُس قوم کا خورشید بہت جلد ہُوا زرد
ابھی بھی وقت ہے کہ اسلام کی طرف کامل طور پر پلٹ آئیں ادخلو فی السلم کافہ کے مصداق بن جائیں والدین اپنی بچیوں کو غیروں کے بھروسے پر نہ چھوڑیں خود ان کی رہنمائی کریں دین اسلام کی تعلیم دیں عورتوں کی حفاظت کے ذمہ دار گھر کے مرد ہوتے ہیں صرف علما، خطبا اپنی تحریر، تقریر کے ذریعے تعلیم دین اور پردے کے فوائد بیان کر کے ان کی حفاظت نہیں کر سکتے جب تک کہ خواتین اسلام کے گھر والے مردان خردمند وَأَنذِرۡ عَشِیرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِینَ کی کھلی تفسیر نہ بن جائیں ان کی تربیت کے لیے کمر بستہ نہ ہو جائیں ان خواتین کی حفاظت نہیں ہو سکتی اسی لیے اقبال نے کہا تھا
نہ پردہ، نہ تعلیم، نئی ہو کہ پُرانی
نِسوانیَتِ زن کا نِگہباں ہے فقط مرد
نِسوانیَتِ زن کا نِگہباں ہے فقط مرد
حاصل کلام یہ ہے کہ خواتین گیمز کھیل کے سوشل میڈیا پر دوستیاں کر کے مخلوط تعلیمی نظام میں زندگی گزار کے روزانہ غیروں کے ساتھ پارٹیاں کر کے تعلیم کے نام پر پارکوں، اڈوں میں جا کے اغیار کے لیے لقمۂ تر بن رہی ہیں کفر و ارتداد سے بغل گیر ہو رہی ہیں اس وبا کے سد باب کا سب سے بڑا ذریعہ یہی ہے کہ والدین خود اپنی اولاد کی نگہبانی کریں انھیں اسلامی تعلیم دیں دینی ماحول میں جینا سکھائیں تعلیم کے نام پر کیفیز میں چھپا چھپائی کھیلنے نہ دیں ورنہ دیکھوگے کہ وہ خود تمہاری ہی عزت و عظمت سے کھیل جائے گی اور تم کف افسوس ملتے رہ جاؤ گے
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
jamiaturrazastudents.com
یاد رکھو
مجھے رازِ دو عالم دل کا آئینہ دِکھاتا ہے
وہی کہتا ہوں جو کچھ سامنے آنکھوں کے آتا ہے
مجھ کو معلوم ہیں پِیرانِ حرم کے انداز
ہو نہ اخلاص تو دعوٰئے نظر لاف و گزاف
اور یہ اہلِ کلیسا کا نظامِ تعلیم
ایک سازش ہے فقط دین و مُروّت کے خلاف
وہی کہتا ہوں جو کچھ سامنے آنکھوں کے آتا ہے
مجھ کو معلوم ہیں پِیرانِ حرم کے انداز
ہو نہ اخلاص تو دعوٰئے نظر لاف و گزاف
اور یہ اہلِ کلیسا کا نظامِ تعلیم
ایک سازش ہے فقط دین و مُروّت کے خلاف