صَلُّوا عَلَى الْحَبِيبِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Loading
[custom_header]
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
Featured Banner
فقہ، اصول فقہ

فقہ حنفی کی جامعیت

✍️ Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi

فقہ حنفی کی جامعیت
اسلامی شریعت کے استنباط اور عملی تطبیق کے لیے جو فقہی مکاتبِ فکر وجود میں آئے، ان میں فقہ حنفی کو ایک مرکزی اور تاریخی امتیاز حاصل ہے۔ یہ مکتبِ فکر نہ صرف علمی گہرائی اور اصولوں کی پختگی میں منفرد ہے، بلکہ عالمِ اسلام کے وسیع ترین جغرافیائی خطے (برصغیر، وسط ایشیا اور سابقہ عثمانی سلطنت) میں چھ صدیوں سے زائد عرصے تک سرکاری قانون (قانونِ سلطنت) کی بنیاد رہا ہے۔ یہ مقالہ اسی مکتبِ فکر کی جامعیت، نصوص پر مبنی استنباط کی وسعت اور اس کے عملی امتیازات کا جائزہ پیش کرتا ہے۔
مؤسسِ مذہب: امام اعظم ابو حنیفہ (رحمۃ اللہ علیہ)
فقہ حنفی کی اساس رکھنے والی
شخصیت ابو حنیفہ، نعمان بن ثابت بن زوطی التیمی (۸۰ھ تا ۱۵۰ھ) ہیں، جو غیر معمولی فقہی بصیرت، ذہانت اور تقویٰ کے باعث امام اعظم کے لقب سے جانے گئے۔ کوفہ میں ان کی پرورش ایک ایسے علمی اور تجارتی ماحول میں ہوئی جہاں فقہی مجالس عروج پر تھیں۔
امام شافعی (رحمۃ اللہ علیہ) نے امام اعظم کے علمی مقام کا اعتراف ان الفاظ میں کیا: الناسُ في الفقهِ عيالٌ على أبي حنيفةَ. (فقہ کے معاملے میں لوگ امام ابو حنیفہ کی عیال ہیں)
(تاریخِ بغداد، جلد ۱۳، ص ۳۴۵)
عِيَالٌ فِي الْفَقَاهَةِ كُلُّ قَوْمٍ
عَلَيْكَ، وَأَنْتَ بَحْرٌ لِلرِّوَاءٖ

(نجمیؔ)
تدوینِ فقہ کا شورائی (مشاورتی) منہج
فقہ حنفی کی جامعیت کا سب سے بڑا راز اس کا اجتماعی اور شورائی طریقۂ تدوین ہے۔ امام ابو حنیفہ نے انفرادی رائے کی بجائے اڑتیس یا چالیس جلیل القدر فقہاء اور محدثین پر مشتمل ایک مجلس تشکیل دی، جن میں امام ابو یوسف، امام محمد بن حسن شیبانی، امام زفر بن ہذیل اور عبد اللہ بن مبارک جیسے نابغۂ روزگار علماء شامل تھے۔
منہج کی نوعیت: مجلس میں کوئی بھی مسئلہ پیش کیا جاتا، تو سب سے پہلے کتاب و سنت کی نصوص کو دیکھا جاتا۔ اگر کوئی نص نہ ملتی تو تمام اراکین دلائل اور قیاس کی روشنی میں اس پر بحث و تمحیص کرتے۔ یہ بحثیں بعض اوقات کئی کئی دن جاری رہتیں، یہاں تک کہ وہ اطمینان بخش امر پر متفق ہو جاتے۔ پھر اسے بارہ اصحاب کی فیصل کمیٹی کے پاس بھیجا جاتا جو فیصلے کو آخری شکل دیتی، اور حتمی نتائج پر پہنچتی تھی۔ (ملخصا از حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ، مصنفہ ڈاکٹر محمد عاصم اعظمی، ص ۲۷۱)
موفق کہتے ہیں: فوضع ابو حنيفة رحمه الله شورى بينهم لم يستوى فيه بنفسه دونهم اجتهادا منه في الدين و مبالغة في النصيحة لله ورسوله والمومنين وكان يلقى مسئلة مسئلة ويقلبهم ويسمع ما عندهم ويقول ما عنده ويناظرهم شهرا او اكثر من ذالك حتى يستقرى احد الاقوال فيها ثم يثبتها القاضي ابويوسف في الاصول (مناقب موفق ج ۲ ص ۱۳۳ بحوالہ حضرتِ امام اعظم ابو حنیفہ، مصنفہ ڈاکٹرمحمدعاصم اعظمی، ص ۲۷۷)
ابو حنیفہ نے اپنا مذہب شاگردوں کے مشورے سے مرتب کیا ہے اور اپنی حد وسیع تک دین کی خاطر زیادہ سے زیادہ جانفشانی کرنے کا جو جذبہ رکھتے تھے اور خدا اور رسول خدا اور اہل ایمان کے لیے جو کمال درجہ کا اخلاص ان کے دل میں تھا اس کی وجہ سے انہوں نے شاگردوں کو چھوڑ کر یہ کام محض اپنی انفرادیت سے کر ڈالنا پسند نہ کیا وہ ایک ایک مسئلہ ان کے سامنے پیش کرتے تھے اس کے مختلف پہلو ان کے سامنے لاتے تھے، جو کچھ ان کے پاس علم اور خیال ہوتا اسے سنتے اور اپنی رائے بھی بیان کرتے حتی کہ بعض اوقات ایک ایک مسئلہ پر بحث کرتے ہوئے مہینہ مہینہ بھر یا اس سے زیادہ لگ جاتا تھا۔ آخر میں جب ایک رائے قرار پا جاتی اسے قاضی ابو یوسف کتب اصول میں تحریر کرتے۔
اس شورائی نظام نے فقہ حنفی کو فکری پختگی اور تمام ممکنہ آراء کا احاطہ کرنے کی صلاحیت بخشی، جس کے باعث یہ بعد کے تمام فقہی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوا۔
فقہ حنفی کے بنیادی اصولِ استنباط اور ان کی وسعت
کتاب اللہ اور سنتِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)
فقہ حنفی کی بنیاد، دیگر تمام مکاتبِ فقہیہ کی طرح، کتاب اللہ (قرآن مجید) اور سنتِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) پر قائم ہے۔ حنفی فقہاء کا منہج یہ ہے کہ وہ قرآن و سنت کے قطعی الثبوت نصوص کو سب سے پہلے اختیار کرتے ہیں اور احکام کے استنباط میں ان سے سرمو انحراف نہیں کرتے۔ حتی کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ خود فرماتے ہیں: إذا صح الحدیث فهو مذھبی (رد المحتار مقدمۃ الکتاب، دار احیاء التراث العربی، ۴۶/۱)
تاہم، سنت کے معاملے میں، امام ابو حنیفہ کا ایک امتیازی پہلو یہ ہے کہ وہ احکامِ شرعیہ میں آحاد احادیث کو قبول کرنے میں انتہائی احتیاط برتتے تھے، خصوصاً جب وہ کسی قیاسِ جلی (واضح قیاس)، مصلحتِ عامہ یا قرآن کے کسی عمومی قاعدے کے خلاف ہوں۔ یہ احتیاط اس لیے تھی تاکہ فقہی احکام صرف مضبوط دلائل پر مبنی ہوں، جن پر عمل کرنا امت کے لیے یقینی ہو۔
اجماع اور قولِ صحابی کا درجہ
حنفی اصول کے مطابق، شریعت کا تیسرا ماخذ اجماع ہے، یعنی کسی بھی دور میں تمام مجتہدین کا کسی شرعی حکم پر متفق ہو جانا۔ اس کے بعد قولِ صحابی کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔
قولِ صحابی: حنفی فقہ میں اگر کسی مسئلہ میں کسی صحابی کا قول مل جائے اور اس کے خلاف کوئی دوسرا صحابی کا قول یا قوی قیاس موجود نہ ہو، تو اسے ترجیح دی جاتی ہے۔ صحابہ کرام، بالخصوص فقہاء صحابہ (حضرت عمر، حضرت علی، حضرت ابن مسعود وغیرہم رضوان اللہ علیہم اجمعین) کے فتاویٰ کو ایک اہم شرعی دلیل سمجھا گیا ہے۔
قیاس: عقل و نقل کا حسین امتزاج
فقہ حنفی کی حقیقی جامعیت قیاس کے اصول پر منحصر ہے، جس نے اسے ان گنت نئے مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت دی۔
قیاس کی تعریف: القیاسُ هو إلحاق واقعة لا نص على حكمها بواقعة ورد نص بحكمها، في الحكم الذي ورد به النص، لتساوي الواقعتين في علة هذا الحكم. (ترجمہ: قیاس یہ ہے کہ جس مسئلے کی شریعت میں کوئی صریح نص موجود نہ ہو، اسے ایسے دوسرے مسئلے کے ساتھ ملایا جائے جس کے بارے میں نص وارد ہے، اور اسی حکم کو اس نئے مسئلے کے لیے ثابت کیا جائے، کیونکہ دونوں مسائل اس حکم کی علت میں برابر ہیں۔) (علم اصول الفقہ، از عبد الوھاب خلاف، ص ۵۲)
صاحب المنار فرماتے ہیں:
القیاس۔۔۔۔۔۔تقدیر الفرع با الاصل فی الحکم و العلۃ
(فرع کو اصل کے ساتھ ملانا حکم اور علت میں) (نور الانوار، ص ۲۲۸)
مثال کے طور پر قرآن میں شراب (خمر) کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ فقہاء نے نشہ آور ہونا اس حرمت کی علت قرار دی اور قیاس کے ذریعے فیصلہ کیا کہ جو بھی مشروب اس علت میں شامل ہو، جیسے آج کل کی جدید منشیات، وہ بھی حرام ہے۔ اس طرح قیاس نے فقہ کو ہر زمانے کے لیے قابلِ عمل بنا دیا۔
امام ابو حنیفہ نے قیاس کو محض رائے نہیں بنایا، بلکہ اسے اجتہاد کا ایک مضبوط اصول قرار دیا، جس کی بنیاد چار شرائط پر رکھی گئی:
۱۔ الا یکون الاصل مخصوصا بحکمہ بنص آخر، کشھادۃ خزیمۃ وحدہ (نور الانوار، ص ۲۳۲-۲۳۳)
(اصل کا حکم خود اصل کے ساتھ خاص نہ ہو کسی دوسری نص کی وجہ سے، جیسے حضرت خزیمہ رضی اللہ عنہ کی گواہی)
۲۔ و الا یکون معدولا بہ عن القیاس، کبقاء الصوم مع الاکل و الشرب ناسیا (ایضا، ۲۳۳)
(اصل کا حکم خلاف قیاس نہ ہو، جیسے بھول کر کھانے پینے کے باوجود روزے کا باقی رہنا)
۳۔ و ان یتعدی الحکم الشرعی الثابت بالنص بعینہ الی فرع ھو نظیرہ ولا نص فیہ (ایضا، ص۲۳۳)
(وہ حکم شرعی جو نص سے ثابت ہے وہ بعینہ ایسی فرع کی طرف متعدی ہو جو اصل کی نظیر ہو اور اس فرع کے بارے میں کوئی نص موجود نہ ہو)
۴۔ ان یبقی حکم النص بعد التعلیل علی ما کان قبلہ (ایضا، ۲۳۵)
(تعلیل کے بعد نص کا حکم اپنی پہلی حالت پر باقی رہے)
یہ وہ شرائط ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ قیاس کسی کی ذاتی رائے کا مظاہر نہیں بلکہ قرآن و سنت کا مظہر، کاشف و مبین ہے۔
استحسان: فقہ حنفی کا امتیازی اصول
فقہ حنفی کی عملی لچک اور وسعت کا مظہر اس کا ایک اہم اصول، استحسان ہے۔ استحسان کے اصول نے فقہ کو محض سخت اور جامد اصولوں کا پابند ہونے سے بچا لیا اور اسے حقیقی عدل و انصاف کے زیادہ قریب کر دیا۔
الاستحسان لغة : عد الشيء حسناً، واعتقاده حسناً، يقال: استحسنت كذا؛ أي: اعتقدته حسناً۔
(استحسان کا لغوی معنی: کسی چیز کو اچھا جاننا، کسی چیز کو اچھا سمجھنا (اعتقاد کرنا)، کہا جاتا ہے: استحسنت کذا یعنی میں نے اسے اچھا سمجھا۔)
انظر المعجم الوسيط (١٧٤/١)، و التعاريف (٥٥/١) ، و التعريفات (۳۲/۱)، و كتاب الكليات (۱/ ۱۰۷)، و دستور العلماء (۷۲/۱).
واصطلاحاً : هو أن يعدل الإنسان عن أن يحكم في المسألة بمثل ما حكم في نظائرها إلى خلافه؛ لوجه أقوى يقتضي العدول عن الأول۔
اصطلاحی معنی: یہ ہے کہ انسان کسی مسئلے میں اس کے نظائر (مشابہ مسائل) کے مطابق حکم دینے کے بجائے کسی زیادہ مضبوط وجہ کی بنا پر اس کے خلاف حکم دے، جو پہلی وجہ سے اقویٰ ہو اور اس سے عدول کا تقاضا کرے۔
وعرفه الكاكي : اسم لدليل يعارض القياس الجلي.
اور کا‌کی نے اس کی تعریف یوں کی ہے:
یہ اُس دلیل کا نام ہے جو قیاسِ جلی کے معارض ہو۔
انظر المحصول (١٦٩/٦)، وشرح التلويح على التوضيح (۱۷۲/۲)، و جامع الأسرار (١٠٥٤/٤).
صاحب المنار فرماتے ہیں:
والاستحسان يكون بالأثر، والإجماع، والضرورة، والقياس الخفي
استحسان اثر، اجماع، ضرورت اور قیاس خفی کے ذریعے ہوتا ہے۔
علامہ احمد جیون جونپوری نور الانوار میں فرماتے ہیں:
يعني : أن القياس الجلي يقتضي شيئاً، والأثر والإجماع والضرورة والقياس الخفي يقتضي ما يضاده، فيترك العمل بالقياس، ويصار إلى الاستحسان۔
(نور الانوار، ص ۲۴۷)
یعنی قیاس جلی ایک حکم کا تقاضا کر رہا ہے اور اثر، اجماع، ضرورت یا قیاس خفی اس کے متضاد حکم کا تقاضا کر رہے ہیں، تو قیاس جلی کو چھوڑ دیا جائے گا اور استحسان پر عمل کیا جائے گا۔
بعض لوگوں نے استحسان کو تشہّی (خواہش پرستی) قرار دیا، لیکن حنفی علماء نے واضح کیا کہ ان کا استحسان محض ذاتی رجحان نہیں، بلکہ شرعی دلائل کی بنیاد پر استنباط ہے، جو عدل، مصلحت اور تسہیل (آسانی) کے اصولوں پر مبنی ہے۔
استحسان کی مثالوں سے افہام و تفہیم
استحسان کا اصول تجارت اور معاملات کے شعبے میں عملی آسانی پیدا کرنے کے لیے کلیدی ثابت ہوا۔
مثال ۱: بیع سلم: (Salam Contract)
قیاس کا تقاضا: قیاس کہتا ہے کہ یہ بیع جائز نہ ہو کیونکہ معدوم کی بیع ہے، اور معدوم کی بیع جائز نہیں۔
استحسان کا فیصلہ: احناف نے اسے استحسان بالأثر کی بنا پر جائز قرار دیا، اثر یہ ہے: من أسلم منكم فليسلم في كيل معلوم أو وزن معلوم إلى أجل معلوم (اخرجہ البخاری ۲۱۳۵)
مثال ۲: بیعِ استصناع (Manufacture Contract)
قیاس کا تقاضا: اگر کوئی شخص کسی کاریگر سے کہے کہ میرے لیے یہ مخصوص چیز بنا دو (مثلاً جوتے، برتن یا جہاز)، صفت و مقدار بیان کر دی، لیکن اس کی مدت بیان نہیں کی، تو قیاس کا تقاضا ہے کہ یہ معاہدہ باطل ہو، کیونکہ جس چیز کی بیع ہو رہی ہے وہ معاہدہ کے وقت موجود نہیں۔
استحسان کا فیصلہ: چونکہ زمانہ قدیم سے لوگوں کا یہ طریقہ کار رہا ہے اور اس کے بغیر صنعت و تجارت کا پہیہ نہیں چل سکتا، لہٰذا فقہ حنفی نے عرف اور مصلحتِ عامہ کی بنا پر بالإجماع اسے جائز قرار دیا۔ یہ اصول آج کے جدید Construction Contracts کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
مثال ۳: کنواں کی پاکی
قیاس کا تقاضا: کنواں میں اگر نجاست گر جائے تو قیاس چاہتا ہے کہ وہ کبھی پاک نہ ہو کیونکہ کنویں پر اس طور سے پانی بہانا کہ وہ پاک ہو جائے، ممکن نہیں۔ پھر جب ڈول سے پانی نکالا تو ماء نجس کی ملاقات سے ڈول بھی ناپاک۔ اب جب تک اس ڈول سے پانی نکالیں گے، پانی ناپاک ہوتا رہے گا، اس لیے کہ نجس برتن سے مل رہا ہے، لہٰذا کنواں کبھی پاک ہی نہ ہوگا۔
استحسان کا فیصلہ: ضرورت کے سبب موجب قیاس پر عمل متروک ہوگا، کیونکہ اس میں حرج ہے، اور حرج بنصِ قرآنی مدفوع، کما قال اللہ تعالی: و ما جعل علیکم فی الدین من حرج (الحج:۷۸)
مثال ۴: گوشت خور پرندے کے جوٹھے کی پاکی
قیاس کا تقاضا: قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ نجس ہو، جیسے کہ گوشت خور چوپائے کا جوٹھا کہ وہ نجس ہے، کیونکہ اس کا گوشت حرام ہے اور جوٹھا گوشت سے پیدا ہوتا ہے۔ اور چونکہ گوشت خور پرندے کا گوشت بھی حرام ہے، لہٰذا اس کا بھی جوٹھا نجس ہوگا۔
استحسان کا فیصلہ: چونکہ پرندہ اپنی چونچ سے کھاتا ہے، اور وہ پاک ہڈی ہے، بر خلاف چوپائے کے کہ وہ منہ سے کھاتا ہے، اور اس کا نجس لعاب اس شیئ سے مل جاتا ہے۔ لہٰذا قیاس خفی کو ترجیح دی اور گوشت خور پرندے کے جوٹھے کو پاک قرار دیا۔
عرف و عادت کو شرعی حیثیت
فقہ حنفی میں عرف (معاشرتی رواج اور عادت) کو بھی ایک تسلیم شدہ ماخذ کا درجہ حاصل ہے، بشرطیکہ وہ قرآن و سنت کی کسی قطعی نص کے خلاف نہ ہو۔
مشہور فقہی قاعدہ ہے: المعروفُ عرفاً كالمشروطِ شرطاً. (ترجمہ: جو چیز عرف میں معروف ہو، وہ ایسی ہے جیسے شرط لگا دی گئی ہو۔)
اس اصول نے حنفی فقہ کو یہ صلاحیت دی کہ وہ مختلف علاقوں کی مقامی ضروریات اور ثقافتی رواج کو جذب کر کے ایک لچکدار اور عالمی قانون کا کردار ادا کرے۔
فقہ حنفی کی عملی وسعت: معاملات اور قانون سازی
فقہ المعاملات میں گہرائی
فقہ حنفی کا ایک بڑا وصف مالیاتی اور تجارتی قوانین (فقہ المعاملات) میں اس کی بے مثال گہرائی اور تفصیل ہے۔ امام ابو حنیفہ کے تجارتی پس منظر نے اس مکتبِ فکر کو معاشی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرنے کی ترغیب دی۔
عقودِ شرکت (Partnerships): حنفی فقہ میں شراکت کی مختلف شکلیں اتنی تفصیل سے بیان کی گئی ہیں کہ آج کے جدید کارپوریٹ قانون کی بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔ جیسے:
شرکت المفاوضہ: جس میں تمام شرکاء کے حقوق اور ذمہ داریاں ہر لحاظ سے برابر ہوتی ہیں۔
شرکت العِنان: جس میں شرکاء کا سرمایہ، کام، یا منافع کا حصہ مختلف ہوتا ہے۔ (الھدایۃ، کتاب الشرکۃ)
المضاربة: جدید Venture Capital کی طرح کی شراکت، جہاں ایک فریق سرمایہ (رب المال) فراہم کرتا ہے اور دوسرا (مضارب) اپنی محنت۔ (مختصر القدوری، دار الكتب العلمية، ص ۱۱۳)
امام محمد کی خدمات: امام محمد بن حسن شیبانی کی تصنیف الکسب (معیشت و کمائی کے مسائل پر) اس میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
بین الاقوامی قوانین: السِیَر (International Law)
فقہ حنفی صرف افراد کے ذاتی معاملات تک محدود نہیں رہی، بلکہ قانونِ ریاست اور بین الاقوامی تعلقات پر بھی مکمل اصول وضع کیے۔ اس شعبے کو حنفی اصطلاح میں السِیَر کہا جاتا ہے۔
کتاب السِیَر: امام محمد بن حسن شیبانی کی تصنیف السِیَر الکبیر اس موضوع پر پہلی اور منظم ترین دستاویز ہے جو جنگ و امن کے قوانین، معاہدات، سفارتی تعلقات، اور دارالاسلام و دارالحرب کے درمیان تعلقات پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ کتاب موجودہ بین الاقوامی قانون (Public International Law) سے صدیوں پہلے لکھی گئی تھی۔
قضاء و عدل (عدالتی نظام) پر اثرات
حنفی فقہ نے نہ صرف احکام وضع کیے بلکہ ان کے نفاذ کے لیے ایک مکمل عدالتی ڈھانچہ بھی فراہم کیا۔
امام ابو یوسف، عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور میں قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) بنے اور اسلامی دنیا کے عدالتی نظام میں انقلاب برپا کر دیا۔
قانونِ شہادت (Law of Evidence): حنفی فقہ میں گواہی کی شرائط (تزکیۃ الشہود)، قاضی کے آداب، اور عدالتی فیصلوں کے طریقۂ کار پر وہ تفصیلی قوانین موجود ہیں جو اس کی عملی افادیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
نتیجہ: ان تینوں شعبوں میں تفصیلی کام یہ ثابت کرتا ہے کہ فقہ حنفی محض مخصوص مذہبی رہنمائی کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک مکمل نظامِ قانون ہے جو ریاست، معیشت اور معاشرت کے ہر پہلو کو محیط ہے۔
فقہ حنفی کے تمدنی اثرات اور امتیازات
تسہیل فی الدین (دین میں آسانی) کا رجحان
فقہ حنفی کا ایک بنیادی وصف تسہیل اور تنگی دور کرنے (رفعِ حرج) کا رجحان ہے۔ اجتماعی تدوین اور استحسان کے اصولوں نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ احکامِ شرعیہ عام مسلمانوں کے لیے بوجھ نہ بنیں بلکہ آسانی کا باعث ہوں۔
نبوی اصول: فقہ حنفی کا یہ رجحان دراصل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اس حکم کی پیروی ہے: يسِّروا ولا تعسِّروا، وبشِّروا ولا تُنفِّروا. (ترجمہ: آسانی پیدا کرو، تنگی نہ کرو، خوش خبری دو، نفرت نہ دلاؤ۔)
(صحیح بخاری، کتاب: العلم، حدیث نمبر: ۶۹)
اس اصول کی وجہ سے، جہاں کہیں اختلافِ رائے پایا گیا، فقہ حنفی نے وہ رائے اختیار کی جو عام لوگوں کی ضروریات اور مصلحتوں سے زیادہ قریب تھی۔
تمدنی، سیاسی اور قانونی اثرات
تاریخی طور پر فقہ حنفی نے سب سے زیادہ حکومتوں کے عدالتی اور انتظامی نظام کو متاثر کیا۔
سلطنتِ عثمانیہ: چھ صدیوں تک عثمانی سلطنت کے تمام عدالتی فیصلوں کی بنیاد فقہ حنفی پر رکھی گئی۔ ان کا مشہور مجموعۂ قوانین مجلۃ الأحکام العدلیۃ بنیادی طور پر حنفی فقہ کی عملی تطبیق تھا۔
برصغیر: مغلیہ سلطنت کے دور میں فتاویٰ عالمگیری (فتاویٰ ہندیہ) کو مرتب کیا گیا، جو برسوں تک ہندوستان کا سرکاری قانون رہا۔
وسط ایشیا: سلجوقی، تیموری اور دیگر وسط ایشیائی ریاستوں میں بھی یہی فقہ نافذ رہی۔
یہ وسیع عملی اطلاق فقہ حنفی کی جامعیت، پائیداری اور ہر زمانے میں قابلِ عمل ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
خلاصۂ کلام
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
فقہ حنفی، جو امام اعظم ابو حنیفہ کے فہم، شورائی تدوین کی پختگی، اور ان کے تلامذہ کی محنت کا ثمر ہے، اسلامی فقہ کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ اس کی جامعیت کا راز درج ذیل عوامل میں پنہاں ہے:
وسعتِ اصول: قیاس اور استحسان جیسے اصولوں کا استعمال، جس نے اسے نئے مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت دی۔
عملی لچک: عرف و عادت کو اہمیت دینا اور ہمیشہ تسہیل کا پہلو اختیار کرنا۔
احاطۂ مسائل: عبادات سے لے کر بین الاقوامی تعلقات (السِیَر) تک زندگی کے ہر شعبے کو محیط ہونا۔
بلاشبہ، فقہ حنفی عقل و نقل، روایت و درایت، اور نص و رائے کے درمیان ایک بہترین توازن قائم کرنے والا مکتبِ فکر ہے، جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لیے بہترین رہنمائی کا ذریعہ رہے گا۔
از قلم
محمد شعیب خان نجمیؔ رضوی لکھیم پوری
متعلم مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی شریف
06307364323

فقہ حنفی کی جامعیت

مضمون نگار: Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi

Author Icon

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi

اس کاتب کی تفصیل موجود نہیں ہے۔

حضرت امام شافعی در بارگاہ سیدہ نفیسہ

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ

اوراد و وظائف

سید الایام اور نغمۂ درود: فضائل و برکات

#سید الایام اور نغمۂ درود: فضائل و برکات ​کائنات کی بساط پر جب جمعہ کا سورج طلوع ہوتا ہے، تو یہ صرف ایک دن کا آغاز نہیں ہوتا بلکہ رحمتوں...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
اصلاح معاشرہ

برسات کی کمی، اعمال کی کمی کا نتیجہ؟

برسات کی کمی، اعمال کی کمی کا نتیجہ؟ @مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 📱8446974711📱 جب زمین کی پیاسی مٹی آسمان کی طرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتی ہے، جب...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
اصلاح معاشرہ

کربلا اسلام کی بقا کا روشن باب

کربلا اسلام کی بقا کا روشن باب مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 8446974711 تاریخِ انسانی میں بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں جو زمان و مکان کی حدود سے بلند...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
فقہ وفتاویٰ

مذاق میں طلاق دینا، طلاق کی ریل بنانا

مذاق میں طلاق دینا، طلاق کی ریل بنانا اے قومِ مسلم! طلاق جیسے نازک مسئلہ کو مذاق نہ بناؤ #✍️ مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 📱8446974711📱 👈 آج کے...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
تاریخی حقائق

دہشت گردی کی اصل نظریاتی جڑ: ڈارون ازم اور مادہ پرستی

#دہشت گردی کی اصل نظریاتی جڑ: ڈارون ازم اور مادہ پرستی (اسلام دہشت گردی کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کا واحد حل ہے) ​اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نظریہ...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
تاریخی حقائق

دور سیدنا صدیق اکبر میں اسلام کا عروج

دور سیدنا صدیق اکبر میں اسلام کا عروج @از: محمد انس رضا حامؔی برکاتی متعلم: جماعت-خامسہ، جامعۃ الرضا، بریلی شریف جب ہم تاریخ اسلام کے اوراق پلٹتے ہیں اور خلافت...

Muhammad Anas Raza Haami
متفرقات

موجودہ صدی کا عظیم فتنہ سیکولرازم: ایک تعارف

موجودہ صدی کا عظیم فتنہ سیکولرازم: ایک تعارف اللہ جل جلالہ کا فضل و احسان عظیم کہ ہمیں تمام تر گمراہیوں سے نکال کر راہِ ہدایت کا راہی بنایا اور...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
اصلاح معاشرہ

بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح

* بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح * عصر حاضر میں بہت سے ائمۂ کرام کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ نماز سے...

Amir Fuzail Markazi
حکایات

حضرت امام شافعی در بارگاہ سیدہ نفیسہ

#حضرت امام شافعی در بارگاہ سیدہ نفیسہ [رضی اللہ عنھما] از: محمد جسیم اکرم مرکزی نزیل: دراسہ، قاہرہ، مصر رابطہ: 9523788434 قاہرہ، مصر میں موجود حضرت سیدہ نفیسہ رضی اللہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
فقہ، اصول فقہ

فقہ حنفی کی جامعیت

فقہ حنفی کی جامعیت اسلامی شریعت کے استنباط اور عملی تطبیق کے لیے جو فقہی مکاتبِ فکر وجود میں آئے، ان میں فقہ حنفی کو ایک مرکزی اور تاریخی امتیاز...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
تحقیق و تعاقب

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ میں اکثر کہتا ہوں" دیوبندی...

Amir Fuzail Markazi
ترغیبات

یوم آزادی یا مدارس میں دین سے بے وفائی….!

یوم آزادی یا مدارس میں دین سے بے وفائی….! دینی مدارس و مکاتب قوم مسلم کے قلعے،شریعت مطہرہ کے محافظ اور امت کے فکری نگراں ہیں ان کا قیام محض...

Md Razaullah Quadri Markazi
رد دیوبندیت ووہابیت

دیوبندی مدارس کا فتنہ انگیز کردار اور امتیاز پلاموی وہابی کی دوغلی پالیسی

دیوبندی مدارس کا فتنہ انگیز کردار اور امتیاز پلاموی وہابی کی دوغلی پالیسی کل امتیاز پلاموی دیوبندی کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں اس نے فقیر قادری کی...

Amir Fuzail Markazi
عقائد و نظریات

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم " باسمه تعالى ونصلى على نبيه الاعلى اتفقت الامةقاطبۃعلی ان العلم بالغیب ثابت للانبیاءعلیھم السلام ولا سیما لحبیب...

Amir Fuzail Markazi
دفاع اہل سنت

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟ روحانیت اور عبادت، نوعِ انسانی کی قلبی و باطنی تسکین کا وہ سرچشمہ ہے جسے ہر مذہب اپنے عقائد...

Amir Fuzail Markazi
ادبیات

سخنِ دل

#سخنِ دل دنیا ایک ایسی مسافر سرائے ہے، جہاں ہر راہی اپنے حصے کا سفر طے کر کے آگے بڑھ جاتا ہے۔ کچھ لمحے کے لیے کسی کے ساتھ چلتا...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ

رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم

رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم @از قلم: محمد جسیم اکرم مرکزی تخصص فی الفقہ جامعۃ الرضا بریلی شریف 9523788434 @ گستاخ چار یار تبرائی رافضی تیرا ٹھکانہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال وطن

ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں پہرا تیرا

ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں پہرا تیرا انداز عشق سب کا الگ الگ ہوتا ہے کوئی قریب رہ کر بھی بہت دور ہوتا ہے کوئی دور ہو کر...

Mufti Jasim Akram Markazi
شخصیات اسلاف واخلاف

آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی (قید و بند، اسلاف، سلمان ازہری)

آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی (قید و بند، اسلاف، سلمان ازہری) مہینوں بعد امید کی کرن پھوٹی غنچۂ دل کھل اٹھا پژمردہ چمن شاداب ہوا کشت ویراں میں...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

نا حق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ

نا حق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ ملک کے ناگفتہ بہ حالات کسی پر مخفی نہیں ہیں ہر طرف سے مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

فرضی قبر بنا کر عرس منانا کیسا؟

*فرضی قبر بنا کر عرس منانا کیسا؟* اللہ جل و علا کے محبوب دانائے غیوب منزہ عن العیوب سرکار کائنات فخر موجودات انیس بے کساں وجہ تخلیق جہاں صلی اللہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

اشک فشاں گفت و شنید

اشک فشاں گفت و شنید آج بتاریخ 5 ذو القعدہ 1445ھ بمطابق 15 مئ 2024ء امیر القلم ماہر رضویات شمس الملت علامہ ڈاکٹر غلام جابر مصباحی حفظہ اللہ تعالیٰ سے...

Mufti Jasim Akram Markazi
فقہ، اصول فقہ

تکفیر اصول تکفیر تحقیقات امام احمد رضا کی روشنی میں

*تکفیر اصول تکفیر [تحقیقات امام احمد رضا کی روشنی میں]* "بسم الله الرحمن الرحيم الحمد للذي هدانا للإيمان وأتانا القرآن والفرقان : والصلوة والسلام الأتمان الأكملان : على من أعطانا...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

اہل سنت میں بڑھتی ہوئی آزاد خیالی اور اس کے نقصانات

*اہل سنت میں بڑھتی ہوئی آزاد خیالی اور اس کے نقصانات* "لك الحمد يا الله والصلاۃ والسلام علیك یا رسول اللہ اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
ادبیات

سفینۂ بخشش اور مسلک اہل سنت کی ترجمانی

سفینۂ بخشش اور مسلک اہل سنت کی ترجمانی "الله الله اللهُ مَالِي رَبِّ إِلَّا هُوَ يَفْنَى الْكُلُّ وَيَبْقَى هُوَ لَيْسَ الْبَاقِي إِلَّا هُوَ" "اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم...

Mufti Jasim Akram Markazi
زمرجات
شخصیات اسلاف واخلاف 9
اصلاح معاشرہ 9
ادبیات 8
احوال قوم وملت 8
نمایاں مضامین 6
احوال وطن 5
فقہ، اصول فقہ 3
تاریخی حقائق 3
فقہ وفتاویٰ 3
عقائد و نظریات 2
اوراد و وظائف 1
منظومات: حمد ، نعت،منقبت ،غزل 1
سیرت النبی ﷺ 1
روداد مناظرہ 1
ترغیبات 1
عبادات 1
تحقیق و تعاقب 1
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ 1
دفاع اہل سنت 1
معاملات 1
رد دیوبندیت ووہابیت 1
حکایات 1
متفرقات 1
[markazi_authors]
اصلاح معاشرہ

بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح

* بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح * عصر حاضر میں بہت سے ائمۂ کرام کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ نماز سے فراغت کے بعد ہمیشہ فقط داہنی جانب انحراف کرتے ہیں، وہ بھی برائے نام یعنی بعد نماز بس تھوڑے ترچھے ہو جاتے ،یعنی بع...
تحقیق و تعاقب

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ میں اکثر کہتا ہوں" دیوبندی ہونے کے لیے دوغلا اور کذاب ہونا شرط اول ہے جو جتنا بڑا دیوبندی وہ اتنا بڑا کذ...
عقائد و نظریات

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم " باسمه تعالى ونصلى على نبيه الاعلى اتفقت الامةقاطبۃعلی ان العلم بالغیب ثابت للانبیاءعلیھم السلام ولا سیما لحبیب اللہ محمد ﷺ فھویعلم ماکان ومایکون وھذاالامر ثابت بالنصوص ال...
دفاع اہل سنت

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟ روحانیت اور عبادت، نوعِ انسانی کی قلبی و باطنی تسکین کا وہ سرچشمہ ہے جسے ہر مذہب اپنے عقائد و نظریات کے سانچے میں ڈھالتا ہے۔ تاہم، ہر ملت و مسلک میں "عبادت" کا مفہوم اور "مرکزِ عقیدت" کا دائرۂ ک...
معاملات

تجارت سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ایک نافع کتاب

* تجارت سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں* ایک نافع کتا - سیرت نبوی ﷺ نہ صرف عبادات و معاملات بلکہ معاشرت و معیشت کے ہر گوشے میں بنی نوع انسان کے لیے کامل و اکمل رہنمائی کا منبع ہے۔ اسی سنہری کڑی کی وضاحت میں زیر نظر کتاب *تجار...
اصلاح معاشرہ

مدارس کے ذمہ داروں کی کوتاہی اور مدارس میں لائبریری کی ناگزیرضرورت

مدارس کے ذمہ داروں کی کوتاہی اور مدارس میں لائبریری کی ناگزیرضرورت مدارسِ اسلامیہ امتِ مسلمہ کے وہ مقدس قلعے ہیں جہاں سے صدیوں سے دینِ متین کی آبیاری ہو رہی ہے۔ انہی مدارس کے فیض سے ائمۂ ہدیٰ، محدثینِ عظام، فقہا و مفسرین اور مجاہدینِ دین پیدا ہوئے ج...
کامیابی!
×
Total Profiles: 0