صَلُّوا عَلَى الْحَبِيبِ
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
نقاء السلافة فی احکام البیعة والخلافة (خلاصہ)
تصوف

نقاء السلافة فی احکام البیعة والخلافة (خلاصہ)

✍️ Md Shahnawaz Raza Nawazi Markazi

نقاء السلافۃ فی احکام البیعة والخلافة (خلاصہ)
مذہبِ اسلام میں بیعت و خلافت کا مقصد ہرگز شخصیت پرستی نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی پیروی ، تزکیۂ نفس، اخلاقِ حسنہ کی تکمیل اور معاشرے میں خیر و اصلاح کو عام کرنا ہے ، بیعت انسان کو معصیت سے باہر نکالنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ،جب بیعت و خلافت قرآن پاک و سنت نبوی اور فرموداتِ صالحین کی رہنمائی کے مطابق گزرے تو معاشرہ روحانی اور اخلاقی ترقی کی راہ میں چلتا ہوا نظر آتا ہے ، اگر ہم کسی کی پیروی کریں تو اسی فعل میں کریں جو کما حقه شریعتِ مطہرہ کے مطابق ہو اور اگر ان کی پیروی معصیت کی راہ لے جا رہی ہو تو ہمیں ان سے گریز کرنا چاہیے .
زیرِ نظر رسالہ (نقاء السلافة فی احکام البیعة والخلافة) جو اعلی حضرت عظیم البرکت مجددِ دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان محقق بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے چند فتاوی کا مجموعہ ہے جن میں اعلی حضرت امامِ اہل سنت نے بیعت و خلافت اور سجادگی نشینی سے متعلق ، اور بھی کچھ مسائل پر کلام کیا اور قرآن و احادیث کی روشنی میں اس کے احکام کو بیان کیا ۔ یہ رسالہ (نقاء السلافۃ فی احکام البیعة والخلافة) جس کی تقدیم و تخریج کا فریضہ نبیرۂ فخرِ بہار حضرت علامہ و مولانا محمد فرحان رضا قادری ازہری صاحب نے بخوبی انجام دیا ، جس میں بیعت و خلافت سے متعلق چند ایسے پیچیدہ مسائل کا حل بیان کیا گیا جن کے متعلق لوگ کافی مشتبہ رہتے ہیں ۔
عام لوگوں کے پاس اتنا علم نہیں کہ وہ خود سے مسائل کو سمجھ سکیں ، بلکہ اسے کسی نہ کسی عالم کی پیروی کرنی پڑے گی تاکہ مسائل کو آسانی سے سمجھا جا سکے ، اسی نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امام اہلسنت فرماتے ہیں : قرآن و حدیث میں شریعت و طریقت ، حقیقت سب کچھ ہے اور ان میں سب سے زیادہ ظاہر و آسان مسائلِ شریعت ہیں ان کی تو یہ حالت ہے کہ اگر ائمہ مجتہدین ان کی شرح نہ فرماتے تو علماء کچھ نہ سمجھتے اور علمائے کرام اقوالِ ائمہ مجتہدین کی تشریح و توضیح نہ کرتے تو ہم لوگ ارشاداتِ ائمہ کے سمجھنے سے عاجز رہتے (نقاء السلافة ص ٢٧)
پھر امام اہلسنت امام اجل عارف باللہ سیدی عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی کی عبارت نقل فرماتے ہیں : کما ان الشارع بین لنا بسنته مااجمل فی القران وکذالك الائمة المجتہدین بینوا لنا مااجمل فى حدیث الشریعة ولولا بيانهم لنا ذلك لبقيت الشريعة على اجمالها وهكذا القول فى اهل كل دور بالسنة للدور الذين قبلهم الى يوم القيامة فان الاجمال لم يزل ساريا في كلام علماء الامة الى يوم القيامة ولولا ذلك ما شرحت الكتب ولا عمل على الشروح حواش كما هو مر (نقاء السلافة ، صفحہ ٢٨/٢٩)
ترجمہ : جیسا کہ شارع علیہ السلام نے اپنی سنت کے ساتھ قرآن مجید کے اجمال کی تفصیل کی ہے اور ایسے ائمۂ مجتہدین نے ہمارے لیے احادیثِ شریعت کے اجمال کا بیان فرمایا ہے اور بالفرض ان کا بیان نہ ہوتا تو شریعت اپنے اجمال پر باقی رہتی ، اور یہی بات ہر اہل دور کی بنسبت اپنے پہلے دور والوں کی ہے قیامت تک ،اس لیے کہ اجمال علمائے امت کے کلام میں قیامت تک جاری رہتا ، اگر ایسا نہ ہوتا تو کتابوں کی شرحیں اور شرحوں پر حواشی نہ لکھے جاتے ، جیسا کہ گزر چکا ۔
اگر ائمہ مجتہدین قرآن و احادیث کی تشریح و توضیح نہیں کرتے تو قیامت تک اجمالی طور پر باقی رہتا اور ہم ان کے سمجھنے سے قاصر و نادار رہتے ، کیونکہ عوام کی اتنی بصیرت نہیں کہ وہ از خود قرآن وحدیث سے مسائل استنباط کر سکیں اور افہام و تفہیم پر قابض ہوں تو ہمیں چاہیے کہ ہم بھی کسی عالمِ دین ، مرشدِ کامل کی‌ پیروی کریں تاکہ ان کے ذریعے شریعتِ مطہرہ کو آسانی سے سمجھ سکیں اور اپنی زندگی کو شریعت مطہرہ کی روشنی میں گزار سکیں ، ورنہ خود سے مجتہد بننے کے فکر میں گمراہیت کی عمیق کھائی میں کرنے کا باعث ہوگا جو دنیا وآخرت میں ہلاکت کا موجب ہے ۔
امامِ اہلسنت میزان الشریعة الکبریٰ کی دوسری عبارت نقل فرماتے ہیں : فعلم من جميع ما قررناه وجوب اتخاذ الشيخ لكل عالم طلب الوصول الى شهود عين الشريعة الكبرى ولو اجمع جميع اقرانه على علمه وعمله وزهده وورعده ( نقاء السلافة صفحہ ٢٩/٣٠ ) ترجمہ: پس معلوم ہوا اس تمام سے جو کہ ہم نے ثابت کیا ہے شیخ کے پکڑنے کا وجوب ہر عالم کے لیے جو طلب کرے عین شریعت الکبری کے مشاہدہ تک پہنچنے کو اگرچہ اس کے تمام ہم عصر اس کے علم و عمل اور زہدو ورع پر جمع ہو جائیں ۔
مذکورہ عبارت سے معلوم ہوا کہ ہر عالم کو ‌عین شریعت الکبری کے مشاہدہ تک پہنچنے کے لئے کسی شیخ کی پیروی کرنا لازم و ضروری ہے بغیر اس کے رسائی نہیں ہوگی مگر وہی شیخ ، پیر جو عندالشرع معتبر ہو یعنی جو شرائط بیان کیے گئے وہ ان میں موجود ہو تاکہ ان کی پیروی سے ہماری اصلاحِ باطن و ظاہر ہو جائے ۔ کیونکہ اگر آپ ان کی پیروی کرتے ہیں جو خود اس لائق نہیں تو آپ کی پیروی کسی کام کی نہیں بلکہ وہ ایک معصیت کی راہ ہوگی جس کا نتیجہ ہرگز صحیح نہیں ہو سکتا ہے ۔
پھر امام اہلسنت آیت کریمہ پیش کرتے ہیں :
اللہ تبارک و تعالی ارشاد فرماتا ہے : وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ ( سورة المائدہ ،آیت ٣٥) ترجمہ : اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو ( ترجمۂ کنز الایمان) اس آیت کریمہ سے ہمیں معلوم ہوا کہ اللہ تبارک و تعالی کے نیک بندوں کے وسیلے سے اگر کوئی چیز طلب کی جائے تو ضرور اللہ تبارک و تعالی اس کی مرادیں پوری کرتا ہے ،تو چاہیے کہ ہم نیک افراد کا وسیلہ طلب کریں ،
مرشد اسی کو بنائیں جو " جامع شرائط ہو یعنی سنی صحیح العقیدہ ، صاحبِ سلسلہ ، غیر فاسق معلن ، اور اتنا علمِ دین رکھنے والا ہو کہ اپنی ضروریات کا حکم کتابوں سے نکال سکے ۔ *عوام اہل سنت کو چاہیے کہ اپنا دست ان کے ہی ہاتھ میں دیں جن کے اندر مذکورہ شرائط ملحوظ ہو ان سے ہی بیعت کریں ، جب سجادہ نشیں وہ خود باشرع ہوں گے تو آپ کی زندگی سنور سکتی ہے کیونکہ اصلاحِ باطن و اخلاقِ حسنہ اور تزکیۂ نفس کے لیے صحبتِ صالحین ضروری ہے ، لیکن آج لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ کافی مشتبہ نظر آتے ہیں بیعت کے معاملے میں کہ کن سے بیعت ہوا جائے تو ہمیں چاہیے کہ از خود فکری خرافات سے دور رہیں اور جامع شریعت پیر کے دست اقدس پر ہاتھ دیں ۔
مذہب اسلام کہ جو پہلے خلیفہ مقرر ہوئے وہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں اس بارے میں آگے امام اہلسنت ایک عبارت نقل فرماتے ہیں: کما قال سیدنا علی کرم اللہ وجھه الکریم فی خلافة سیدنا الصدیق رضی الله عنه رضیه لدیننا افلا نرضاہ لدنیانا ( نقاء السلافة صفحہ ٣٥)
ترجمہ: حضرت سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا : حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت کے بارے میں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ہمارے دین کے لیے پسند فرمایا تو بس ہم اس کو اپنی دنیا کے لیے کیوں پسند نہ کریں ،
اس خلافت کی وضاحت کرتے ہوئے امام اہلسنت ارشاد فرماتے ہیں : یہ خلافتِ خلافت وہ امامتِ کبری سے بہت مشابہ ہے ، لہذا حیاتِ مستخلف سے مجتمع نہیں ہوتی اسی کو سجادگی نشینی کہتے ہیں یہاں مرجع اول تصریح مستخلف ہے کہ جس شخص کو وہ ولی عہد کرے یا اس کے لیے قریب وصال وصیت کر جائے بشرطیکہ وہ وصیت شرعاً معتبر اور وصی مذکور اہل ولائق اور متعلقِ درگاہ کچھ اوقاف ہوں تو ان کی تولیت کی بھی صلاحیت رکھتا ہو وہی سجادگی نشینی قرار پائے گا ۔
خلافت کے ذریعے فروغِ دین کا کام انجام دیا جاتا ہے جیسے : عوام اہل سنت شیوخ کے دستِ اقدس پر اپنا دست رکھ‌ کر ماضی کے گناہ سے توبہ اور مستقبل میں بے حیائی اور برائی سے بچنے اور نماز پڑھنے کا وعدہ کیا کرتے ہیں ،اور بے شمار رہنمائی حاصل کی جاتی ہے ، مریدین حضرات کا اپنے پیروں کے ساتھ کیسا برتاؤ رکھنا چاہیے اس بارے میں امام اہلسنت ایک پیاری عبارت نقل کرتے ہیں ۔
امام علامہ محمد عبدری مکی شہیر بابن الحاج رحمۃ اللہ علیہ مدخل شریف میں فرماتے ہیں : المريد يعظم شيخه ويؤثره على غيره ممن هو فى وقته لان النبى صلى الله تعالى عليه وسلم يقول من رزق فى شيء فليلزمه (نقاء السلافة صفحہ ٤٧)
ترجمہ: مرید اپنے پیر کی تعظیم کرے اور اسے تمام اولیائے زمانہ پر مرجح رکھے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں جو کسی شیٔ میں رزق دیا جائے چاہیے کہ اسے لازم پکڑے ۔
پیر کی پیروی لازم وضروری ہے مگر ہر اس پیر کی پیروی ضروری نہیں جو صرف نام کے لیے پیر یا پیر زادہ ہو بلکہ جو شریعت و طریقت کا خاص خیال رکھتا ہو اور اپنی زندگی شریعتِ مطہرہ کے سائے میں گزارتا ہو اور چغلی ، غیبت ، بےحیائی اور برائی سے گریز کرتا ہو ۔ مرید کا یہ حق ہے کہ اپنے پیر و مرشد کی تعظیم و توقیر کرے اور اسے زمانہ میں سب سے مقدم رکھے کیونکہ اب یہ ایک واحد ذریعہ ہے جس سے دورِ حاضر میں اپنے عقائد کی صحیح طور پر حفاظت کی جا سکتی ہیں ،اصلاحِ باطن اور اخلاقِ حسنہ و تزکیۂ نفس کے لیے صحبتِ صالحین ضروری ہے ورنہ اور کوئی راہ نہیں ہے جس سے مذکورہ اوصاف میں تبدیلی آسکے ہمیں چاہیے کہ ہم صحبتِ صالحین اختیار کریں کیونکہ فقط حصول علم معرفت و الٰہی ، تزکیۂ نفس کے حصول کے یہ معین و مددگار نہیں بلکہ اس کے لیے شیخ کامل کی ہر عام و خاص کو ضرورت ہے اس لیے اس کو لازم پکڑیں
علامہ جامی فرماتے ہیں:
مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم
تا غلامِ شمس تبریز نہ شد
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے مرشدِ کامل کو اختیار کریں جو صرف ظاہری اعتبار سے ہی نہیں بلکہ باطنی اعتبار سے بھی پرہیز گار ہو اور ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں ، الله رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولی تعالیٰ ہمیں صراط مستقیم پر استقامت عطا فرمائے ۔۔۔۔ آمین
✍️از قلم____محمد شہنواز رضا نوازیؔ
نمبر : 9297865406
متعلم: مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی شریف

نقاء السلافة فی احکام البیعة والخلافة (خلاصہ)

مضمون نگار: Md Shahnawaz Raza Nawazi Markazi

دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Md Shahnawaz Raza Nawazi Markazi

Student - Khamesa | Jamiatur Raza
54
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 6
Kalam 0
Md Shahnawaz Raza Nawazi Markazi
زمرہ جات

توقعات کا دھوکہ اور تعلقات کی حد

ملحد کے ارتقائی مراحل

حالیہ مضامین

مضمون نگاران 28

icon

Mufti Jasim Akram Markazi

1 | Articles: 74 | Poetry: 0
icon

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi

2 | Articles: 35 | Poetry: 39
icon

Muhammad Anas Raza Haami

3 | Articles: 29 | Poetry: 10
icon

Amir Fuzail Markazi

4 | Articles: 22 | Poetry: 1
icon

Mufti Hishamuddin Quadri Markazi

5 | Articles: 13 | Poetry: 0
icon

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi

6 | Articles: 9 | Poetry: 0
icon

Mohd Qasim ul Qadri Markazi

7 | Articles: 8 | Poetry: 0
icon

Md Shahnawaz Raza Nawazi Markazi

8 | Articles: 6 | Poetry: 0
icon

Md Maruf Raza Markazi

9 | Articles: 4 | Poetry: 0
icon

Md Zishan Raza Markazi

10 | Articles: 2 | Poetry: 1
Authors
28
زمرجات
شخصیات اسلاف واخلاف 44
ادبیات 23
احوال قوم وملت 22
اصلاح معاشرہ 19
فقہ وفتاویٰ 14
ناویل 11
عقائد و نظریات 10
تاثرات 9
احوال وطن 9
نمایاں مضامین 9
سیرت النبی ﷺ 9
اسلامیات 7
رد بدمذہباں 6
رد دیوبندیت ووہابیت 5
تحقیق و تعاقب 5
مبارک شب وروز 4
متفرقات 4
خیر وخبر 4
عبادات 4
دفاع اہل سنت 4
فقہ، اصول فقہ 4
ترغیبات 4
رضویات 3
تاریخی حقائق 3
حکایات 3
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ 2
تصوف 2
اوراد و وظائف 2
روداد مناظرہ 1
معاملات 1
حدیث واہمیت حدیث 1
وفیات و تعزیہ جات 1
منظومات: حمد ، نعت،منقبت ،غزل 1

منتخب مضامین

Placeholder عقائد و نظریات

صورت اشرف میں ہم کو رب ہمارا مل گیا [قسط اول]

@صورت اشرف میں ہم کو رب ہمارا مل گیا شعر و شرع [قسط اول] صورت اشرف میں ہم کو رب ہمارا مل گیا" شعر کا شرعی و فقہی جائزہ، لفظ "رب" کے استعمال، قرآنی دلائل، فقہی اصول اور اہلِ سنت کے موقف کی تحقیقی وضاحت۔ از: محمد جسیم اکرم م...
jamiaturrazastudents.com شخصیات اسلاف واخلاف

کون تاج الشریعہ؟ ہاں! ہاں! کون

کون تاج الشریعہ؟ ہاں! ہاں! کون وہ ہستی جس کو عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جائے تو خدا کی یاد تازہ ہو جائے، اور جن پر غیر مسلموں کی نظر پڑے تو بے ساختہ کلمۂ طیبہ پڑھنے لگیں۔ _جن کی چال میں وقارِ سنیت، جن کی زبان ترجمانِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، جن کا جلوہ عک...
Placeholder اصلاح معاشرہ

وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ

@"وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ" اللہ نے سب سے بھلائی کا وعدہ فرما لیا ہے۔ گزشتہ شب تراویح کی نماز میں ایک عجیب روحانی کیفیت نصیب ہوئی۔ امام صاحب نے ستائیسواں پارہ شروع کیا۔ تلاوت نہایت وقار، سکون اور لطافت کے ساتھ جاری تھی۔ قرآنِ کریم ک...
Placeholder احوال قوم وملت

اطلبوا العلم و لو بالصين

*"اطلبوا العلم و لو بالصين"* اہل علم پر روشن ہے کہ کبھی کبھی کسی حدیث کی متعدد سندیں ہوتی ہیں آئمہ کرام کو جیسی سندیں پہنچتی ہیں ان کے مطابق حدیت پر حکم ضعف و وضع لگاتے ہیں۔ مذکورہ حدیث کو دیکھا جائے تو اس کی متعدد سندوں کا ذکر کتب احادیث میں م...
Placeholder احوال قوم وملت

دین کے لیے زہرِ قاتل؟

*دین کے لیے زہرِ قاتل ؟* مذہب اسلام آفاقی مذہب ہے جہاں کہیں بھی ہو اپنے حسن و صداقت کی عطر بیزیاں کرتا نظر آتا ہے۔ نظام اسلام ایسا لچیلا قانون ہے جس کے لیے کوئی خطہ، قریہ، علاقہ، ملک یا بر اعظم مخصوص نہیں بلکہ دنیا کے جس کونے میں ہو وہاں کی آب و ہ...
Placeholder اسلامیات

کرامات صحابہ کم ہونے کی وجہ:

کرامات صحابہ کم ہونے کی وجہ: امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا کہ صحابہ کرام سے کرامات کا صدور کم کیوں ہوا ؟ جواب: ارشاد فرمایا کہ صحابہ کرام کے ایمان قوی تھے۔ انہیں اس کی اختیاج نہ تھی کہ انہیں کرامات سے تقویت دی جاتی۔ بعد کے لوگ...
[custom_image_stats]

مرکزی لائبریری کی نئی کتابیں

Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover

مرکزی مصنفین کی نمایاں کتب

Who We Are

Learn about our mission, vision, and commitment to Islamic education.

Welcome to Jamiatur Raza Students Portal

A very warm welcome to all truth-seekers, passionate readers, and dedicated writers. The Jamiatur Raza Students Portal is not just a website; it is a thriving digital community built on the strong foundations of the Ahle Sunnat Wal Jamaat ideology.

A very warm welcome to all truth-seekers, passionate readers, and dedicated writers. The Jamiatur Raza Students Portal is not just a website; it is a thriving digital community built on the strong foundations of the Ahle Sunnat Wal Jamaat ideology. Our goal is to create an educational hub where authentic Islamic literature is easily accessible to everyone.

Whether you are a student looking for a secure platform to publish your research or a knowledge enthusiast searching for reliable Islamic content, you have arrived at the perfect place. We invite you to explore, learn, and be a part of our noble journey towards academic and spiritual excellence.

جامعہ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل میں آپ کا استقبال ہے

حق کے تمام متلاشیوں، پرجوش قارئین اور سرگرم قلمکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ Jamiatur Raza Students Portal صرف ایک عام ویب سائٹ نہیں ہے، بلکہ یہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے مضبوط اصولوں اور نظریات پر مبنی ایک پھلتی پھولتی ڈیجیٹل علمی برادری ہے۔

حق کے تمام متلاشیوں، پرجوش قارئین اور سرگرم قلمکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ Jamiatur Raza Students Portal صرف ایک عام ویب سائٹ نہیں ہے، بلکہ یہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے مضبوط اصولوں اور نظریات پر مبنی ایک پھلتی پھولتی ڈیجیٹل علمی برادری ہے۔ ہمارا اصل ہدف ایک ایسا تعلیمی مرکز قائم کرنا ہے جہاں مستند اور صحیح اسلامی لٹریچر ہر انسان کے لیے آسانی سے دستیاب ہو۔

چاہے آپ ایک طالب علم ہوں جو اپنی تحقیقی تحریر کو شائع اور محفوظ کرنے کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم کے متلاشی ہیں، یا علم دین کے پیاسے جو انٹرنیٹ پر قابل اعتماد اسلامی مواد تلاش کر رہے ہیں، آپ بالکل صحیح جگہ پر پہنچے ہیں۔ ہم آپ کو علمی اور روحانی فضیلت کی طرف ہمارے اس عظیم سفر کو دیکھنے، سیکھنے اور اس کا ایک اہم حصہ بننے کی مخلصانہ دعوت دیتے ہیں۔

The Spark of Inspiration

The vision for Jamiatur Raza Students Portal first took shape during the blessed month of Ramadan. Witnessing the vast digital landscape and the growing spread of misinformation, a humble effort was made by Md Abul Kalam Azad Markazi to establish a platform dedicated to authentic Islamic knowledge.

The vision for Jamiatur Raza Students Portal first took shape during the blessed month of Ramadan. Witnessing the vast digital landscape and the growing spread of misinformation, a humble effort was made by Md Abul Kalam Azad Markazi to establish a platform dedicated to authentic Islamic knowledge. The intention was never personal recognition, but rather to create a safe digital space where the valuable writings and research of the students of Ahle Sunnat Wal Jamaat could reach people across the world. With the grace of Almighty Allah and the prayers of our teachers and elders, this platform strives to preserve and share beneficial knowledge, helping sincere seekers distinguish truth from falsehood. It is our humble hope that the scholarly efforts of our students may serve as a means of guidance, inspire future generations, and contribute—however modestly—to the service of Islam.

جذبہ اور سوچ کی شروعات

جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل کا تصور سب سے پہلے ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ذہن میں آیا۔ ڈیجیٹل دنیا کے وسیع دائرے اور اس میں پھیلنے والی گمراہی و غلط معلومات کو دیکھتے ہوئے، راقم محمد ابوالکلام آزاد مرکزی نے نہایت عاجزانہ طور پر یہ کوشش کی کہ ایک

جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل کا تصور سب سے پہلے ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ذہن میں آیا۔ ڈیجیٹل دنیا کے وسیع دائرے اور اس میں پھیلنے والی گمراہی و غلط معلومات کو دیکھتے ہوئے، راقم محمد ابوالکلام آزاد مرکزی نے نہایت عاجزانہ طور پر یہ کوشش کی کہ ایک ایسا محفوظ اور معیاری پلیٹ فارم قائم کیا جائے جہاں اہلِ سنت و جماعت کے طلبہ کی علمی، تحقیقی اور فکری کاوشیں دنیا بھر تک پہنچ سکیں۔ اس کوشش کا مقصد ہرگز ذاتی شہرت یا نام و نمود نہیں، بلکہ دینِ اسلام کی خدمت اور صحیح اسلامی تعلیمات کی اشاعت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اساتذۂ کرام اور اکابرین کی دعاؤں کے سائے میں یہ پلیٹ فارم مفید علمی سرمایہ محفوظ کرنے اور اسے عام کرنے کی ایک ادنیٰ سی سعی ہے۔ ہماری دعا اور امید ہے کہ طلبہ کی یہ علمی خدمات حق کے متلاشی افراد کے لیے ذریعۂ ہدایت بنیں، آئندہ نسلوں کے لیے علمی سرمایہ ثابت ہوں، اور دینِ اسلام کی خدمت میں، خواہ معمولی ہی سہی، اپنا حصہ ادا کر سکیں۔

A Legacy of Knowledge and Research

Rooted in a deep tradition of scholarly research, our platform acts as a digital extension of the esteemed Center of Islamic Studies Jamiatur Raza. Over the years, the students and scholars associated with this great university have produced masterpieces of Islamic literature.

Rooted in a deep tradition of scholarly research, our platform acts as a digital extension of the esteemed Center of Islamic Studies Jamiatur Raza. Over the years, the students and scholars associated with this great university have produced masterpieces of Islamic literature. By providing a dedicated space at jamiaturrazastudents.com, we are ensuring that the hard work and academic brilliance of our madrasa students are recognized globally. This initiative not only bridges the gap between traditional learning and modern technology but also sets a high standard for Islamic content creation on the internet.

علم اور تحقیق کا ایک عظیم سرمایہ

علمی تحقیق اور مستند روایات کی گہری بنیادوں پر قائم ہمارا یہ پلیٹ فارم دراصل معزز اور نامور یونیورسٹی Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کی ایک ڈیجیٹل توسیع کے طور پر کام کرتا ہے۔

علمی تحقیق اور مستند روایات کی گہری بنیادوں پر قائم ہمارا یہ پلیٹ فارم دراصل معزز اور نامور یونیورسٹی Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کی ایک ڈیجیٹل توسیع کے طور پر کام کرتا ہے۔ سالہا سال سے، اس عظیم درسگاہ سے وابستہ طلبہ اور مایہ ناز علماء کرام نے اسلامی ادب کے لازوال شاہکار تخلیق کیے ہیں۔ jamiaturrazastudents.com پر یہ مخصوص جگہ فراہم کر کے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے مدارس کے بچوں کی انتھک محنت اور علمی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پہچانا اور سراہا جائے۔ یہ جدید اقدام نہ صرف روایتی دینی تعلیم اور جدید ترین ویب ٹیکنالوجی کے مابین فاصلوں کو ختم کرتا ہے بلکہ انٹرنیٹ پر معیاری اسلامی مواد کی تخلیق کے لیے ایک نیا سنگ میل بھی قائم کرتا ہے۔

Preserving Knowledge Securely

Often, students pour their hearts into writing on paper, only to lose their notebooks along with their precious thoughts. Others type in mobile apps, but face data loss due to broken devices or forgotten passwords. To solve this, the Jamiatur Raza Students platform was created.

Often, students pour their hearts into writing on paper, only to lose their notebooks along with their precious thoughts. Others type in mobile apps, but face data loss due to broken devices or forgotten passwords. To solve this, the Jamiatur Raza Students platform was created. It serves as a highly secure, private digital library. Here, writers can permanently safeguard their articles, read them anytime, and preserve their intellectual heritage without the fear of losing it. Their dedicated accounts ensure complete privacy and global accessibility at the same time.

تحریروں کو مکمل پرائیویسی کے ساتھ محفوظ کرنا

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے اور طلبہ اپنے مضامین اپنی کاپیوں میں بڑی محنت سے لکھتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ کاپی گم ہو جاتی ہے اور وہ مضمون ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے اور طلبہ اپنے مضامین اپنی کاپیوں میں بڑی محنت سے لکھتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ کاپی گم ہو جاتی ہے اور وہ مضمون ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے موبائل کے نوٹس میں لکھتے ہیں، لیکن موبائل چوری ہونے، ٹوٹنے یا گوگل پاسورڈ بھول جانے کی وجہ سے وہ اپنی تحریرات تک رسائی کھو دیتے ہیں۔ اس پریشانی کا پائیدار حل نکالنے کے لیے Jamiatur Raza Students پلیٹ فارم کو تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ہر مضمون نگار کے لیے ایک انتہائی محفوظ اور نجی ڈیجیٹل لائبریری ہے۔ یہاں ہر لکھاری کی تحریر مکمل پرائیویسی کے ساتھ محفوظ رہے گی تاکہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے اپنے مضامین کو دیکھ سکے، پڑھ سکے اور اپنے علمی سرمائے کو ہمیشہ کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم میں محفوظ رکھ سکے۔

Bridging Tradition and Modern Technology

In an era where digital presence defines global reach, we have integrated the profound teachings of our scholars with advanced web technology. Anyone searching for authentic guidance can visit our official website.

In an era where digital presence defines global reach, we have integrated the profound teachings of our scholars with advanced web technology. Anyone searching for authentic guidance can visit our official website or simply look up the Center of Islamic Studies Jamiatur Raza at https://www.cisjamiaturraza.ac.in/. By linking our student portal with the broader vision of the university, we are creating an unbreakable network of knowledge. This synergy guarantees that the pristine teachings of Ahle Sunnat Wal Jamaat remain uncorrupted and easily reachable for generations to come.

روایت اور جدید ویب ٹیکنالوجی کا ملاپ

ایک ایسے دور میں جہاں ڈیجیٹل موجودگی عالمی رسائی کی ضمانت ہے، ہم نے اپنے اسکالرز کی گہری تعلیمات کو جدید ویب ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔ مستند اور تحقیقی اسلامی رہنمائی کا متلاشی کوئی بھی شخص ہماری ویب سائٹ پر آ سکتا ہے۔

ایک ایسے دور میں جہاں ڈیجیٹل موجودگی عالمی رسائی کی ضمانت ہے، ہم نے اپنے اسکالرز کی گہری تعلیمات کو جدید ویب ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔ مستند اور تحقیقی اسلامی رہنمائی کا متلاشی کوئی بھی شخص ہماری ویب سائٹ پر آ سکتا ہے یا براہِ راست یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کو https://www.cisjamiaturraza.ac.in/ پر تلاش کر سکتا ہے۔ اپنے اسٹوڈنٹ پورٹل کو یونیورسٹی کے وسیع تر وژن سے منسلک کر کے، ہم علم کا ایک ایسا اٹوٹ نیٹ ورک بنا رہے ہیں جو یہ یقینی بناتا ہے کہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کی روشنی میں کی گئی تحقیقات آنے والی نسلوں تک بغیر کسی تبدیلی کے انتہائی آسان انداز میں پہنچتی رہیں۔

Igniting the Passion for Writing

When students see their research published and read globally, it incredibly fuels their passion. Our initiative aims to cultivate this enthusiasm among madrasa students, elevating them to the highest ranks of literary and scholarly excellence.

When students see their research published and read globally, it incredibly fuels their passion. Our initiative aims to cultivate this enthusiasm among madrasa students, elevating them to the highest ranks of literary and scholarly excellence. Our writers can proudly and easily share their published web links with anyone. This global recognition not only boosts their confidence but also creates a vibrant community of passionate Islamic scholars and writers who are ready to defend and spread the true teachings of Islam.

طلبہ کے دلوں میں لکھنے کا شوق اور جذبہ ابھارنا

جب مدارس کے بچوں اور طلبہ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی تحقیقی تحریریں انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور پوری دنیا کے لوگ انہیں پڑھ رہے ہیں، تو اس سے ان کے دلوں میں مضمون نگاری کا شوق اور جذبہ بے پناہ بڑھتا ہے۔

جب مدارس کے بچوں اور طلبہ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی تحقیقی تحریریں انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور پوری دنیا کے لوگ انہیں پڑھ رہے ہیں، تو اس سے ان کے دلوں میں مضمون نگاری کا شوق اور جذبہ بے پناہ بڑھتا ہے۔ ہمارا اصل مشن یہی ہے کہ طلبہ کے اندر لکھنے کا ذوق پیدا کیا جائے تاکہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے طلبہ تحریری میدان میں ایک اعلیٰ مرتبہ و مقام پر پہنچ جائیں۔ اس پورٹل کی مدد سے مضمون نگار اپنی تحریروں کے لنکس کسی کو بھی باآسانی بھیج سکتے ہیں، اور عوام میں سے اگر کوئی کسی موضوع پر تحقیقی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے، تو وہ یہاں سرچ کر کے اپنے علم کی تشنگی کو بجھا سکتا ہے۔

Future Horizons: Expanding to Fatawa

While our current priority is to build a rich database of scholarly articles, our vision does not stop here. We strongly believe that the digital world urgently requires authentic rulings and verdicts.

While our current priority is to build a rich database of scholarly articles, our vision does not stop here. We strongly believe that the digital world urgently requires authentic rulings and verdicts. Therefore, Insha'Allah, in the coming months, we will launch a dedicated section for Fatawa. This future expansion will ensure that the authentic Fatawa of Ahle Sunnat Wal Jamaat are easily accessible to everyone, further strengthening our commitment to spreading righteous and practical Islamic guidance around the globe.

مستقبل کے عزائم: فتاویٰ سیکشن کا آغاز

اگرچہ اس وقت ہماری اولین ترجیح علمی مضامین اور مقالات کا یہ کام مکمل کرنا ہے، لیکن ہمارا ارادہ یہیں تک محدود نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ویب سائٹ کی دنیا میں مضامین کے ساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کے مستند فتاویٰ کا ہونا بھی بیحد ضروری ہے۔

اگرچہ اس وقت ہماری اولین ترجیح علمی مضامین اور مقالات کا یہ کام مکمل کرنا ہے، لیکن ہمارا ارادہ یہیں تک محدود نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ویب سائٹ کی دنیا میں مضامین کے ساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کے مستند فتاویٰ کا ہونا بھی بیحد ضروری ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر، انشاء اللہ عزوجل، اگلے چند مہینوں میں ہم فتاویٰ کے لیے ایک باقاعدہ اور مخصوص سیکشن پر کام شروع کریں گے۔ یہ مستقبل کی توسیع اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام الناس کو روزمرہ کے مسائل کے شرعی حل اور فتاویٰ ایک کلک پر دستیاب ہوں، اور ہمارا یہ پورٹل اشاعتِ دین کا ایک مکمل ذریعہ بن سکے۔

×

Subscribe / Join Us

ہماری کمیونٹی کا حصہ بننے کے لیے فارم پُر کریں

Please enter your name in English only.
برائے مہربانی اپنا نام صرف انگلش میں لکھیں۔
Jamia Logo

ABOUT OUR JAMIA

Center of Islamic Studies Jamiatur Raza
مركز الدراسات الاسلامية جامعة الرضا

Welcome to The Center of Islamic Studies, Jamiatur Raza. Discover our history, our mission to blend traditional Islamic values with modern education, and our vision for the future. Read the inspiring messages from our founders and directors below.
Founder

Founder's Message

Huzoor Tajushsharia Damat Barkatuhum Aalia
Managing Director

Managing Director's Message

Visit About Page ⭢