صَلُّوا عَلَى الْحَبِيبِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Loading
[custom_header]
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
Featured Banner
احوال وطن

شہید ہوتی مسجدیں !!

✍️ Mufti Ghulam Mustafa Naimi

شہید ہوتی مسجدیں !!
مفتی غلام مصطفےٰ نعیمی
قاضی شہر رام نگر نینی تال
چھ دسمبر 1992 کا دن بھارت کی تاریخ میں ایک بد نما داغ بن کر آیا۔ہزاروں لوگوں کی بھیڑ نے بابری مسجد کی بوسیدہ دیواروں پر اپنی بہادری کے جوہر دکھائے۔دن کے اجالے میں مسجد شہید کرکے مورتیاں نصب کر دی گئیں۔اس طرح قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ کر مسجد کو جبراً مندر بنا لیا گیا۔
مندر تو بابری مسجد کو اس وقت ہی بنا لیا گیا تھا جب دسمبر 1949 کی رات سازشاً مورتیاں رکھی گئی تھیں۔اگلے ہی دن ضلع جج نے نمازوں پر پابندی اور پوجا کی قانونی اجازت دے دی۔لیکن دسمبر 1992 کو مسجد کی ظاہری عمارت کو بھی شہید کر دیا گیا۔27 سال کی طویل قانونی لڑائی لڑنے اور تمام تر شواہد پیش کرنے کے باوجود محض ہندو آستھا کی بنیاد پر نو نومبر 2019 کو قانونی طور پر بابری مسجد کو رام مندر ڈکلئر کر دیا گیا۔اس فیصلے پر مسلمانوں کی غیر ضروری خاموشی نے شدت پسندوں کو ایک نیا نسخہ دے دیا۔وہ نسخہ تھا بغیر بدنامی و محنت کیے کورٹ کے ذریعے مساجد کو مندر میں بدلنا یا مساجد کو شہید کرنا۔اب اسی پالیسی پر چلتے ہوئے مسجدوں کو مندروں میں تبدیل کیا جا رہا ہے یا انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے شہید کیا جا رہا ہے۔
🔹________پچیس ستمبر 2025 کو سنبھل کے رانواں بزرگ نامی گاؤں میں مسجد غوث الوریٰ کو شہید کیا گیا۔اس کے علاوہ اسی گاؤں میں ایک مدرسہ بھی غیر قانونی بتا کر شہید کیا گیا۔
🔸________تین جنوری 2026 کو ضلع سنبھل کے حاجی پور میں ایک مسجد اور مدرسے کو شہید کیا گیا۔
🔹__________پندرہ مئی 2026 کو مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں واقع کمال مولی مسجد کو ایم پی ہائی کورٹ نے واگ دیوی مندر ڈکلئر کر دیا۔اس طرح سات سو سالہ قدیم مسجد ایک جھٹکے میں بت خانہ میں تبدیل ہوگئی۔ہائی کورٹ کے جج صاحبان اس قدر جلدی میں تھے کہ فیصلہ سناتے ہوئے مسلمانوں کے نماز پڑھنے پر فی الفور پابندی بھی لگا دی تاکہ سپریم کورٹ سے اسٹے ملنے کے باوجود پوجا جاری رہ سکے۔
🔸______پانچ اپریل 2026 کو سنبھل کے ہی مبارک پور بند گاؤں میں ایک مسجد کو شہید کیا گیا۔
🔹______گیارہ مئی کو پونا شہر کے کُدل واڑی علاقے میں مدینہ مسجد اور ابو بکر مسجد کو شہید کیا گیا۔
🔸________اکیس مئی 2026 کو ممبئی کے باندرہ ایسٹ میں مسجد فیضان مصطفیٰ، مسجد غریب نواز اور مسجد انعام کو شہید کیا گیا۔
🔹_______دو جون کو دہرادون کے تھانوں علاقے میں واقع جامع مسجد کو نقشہ نہ ہونے کی بات پر سیل کر دیا گیا۔مسجد 1979 سے قائم ہے۔پانچوں وقت نماز ہوتی آئی ہے لیکن اب بغیر کسی نوٹس مسجد کو قانونی طور پر بند کر دیا گیا۔
🔸_______چھ جون 2026 کو سنبھل ہی کسیروا گاؤں میں ایک دو منزلہ مسجد کو قانونی آرڈر کے نام پر شہید کر دیا گیا۔طرفہ تماشا یہ کہ مسجد میں موجود اسلامی جھنڈے کو پاکستانی جھنڈا، اور آئی لو محمد لکھے پوسٹر کو متنازع مواد مان کر متولی سمیت آٹھ دس لوگوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔
🔹_________نو جون کو پونا شہر کے کُدل واڑی علاقے میں ایک ہی رات میں پانچ مسجدیں، چشتیہ مسجد، ابوہریرہ مسجد ، مسجد نعیم، مسجد علی اور مسجد خدیجہ کو شہید کر دیا گیا۔ابھی اس علاقے میں مزید گیارہ مسجدیں بھی انہدامی کاروائی کی زد میں ہیں۔
🔸_______نو جون ہی کو راجستھان کی راجدھانی جے پور میں چار منزلہ نورانی مسجد کو تمام تر درست کاغذات ہونے کے باوجود شہید کر دیا گیا۔
یہ فہرست مشتے نمونہ از خروارے کی قبیل سے ہے، وگرنہ اصل صورت حال اس سے کہیں زیادہ ابتر ہے۔اسی سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس وقت مساجد پوری طرح حکومت و انتظامیہ کے نشانے پر ہیں۔
ہمارے کرنے کے کام
مساجد کا انہدام اگرچہ بے حد تکلیف دہ ہے لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا ہے۔روئے زمین ہمارے لیے مسجد بنائی گئی ہے۔اللہ کی زمین اتنی تنگ نہیں ہے کہ ہمیں سجدے کے لیے جگہ نہ مل سکے، لیکن ہمیں کچھ چیزوں پر قدرے سنجیدگی اور سمجھ داری برتنے کی ضرورت ہے۔
1۔مسجد بناتے وقت حتی الوسع کچی اور غیر ملکیتی زمینوں سے پرہیز کریں۔اگرچہ دوسروں کی عبادت گاہیں کتنی ہی بنی ہوں۔
2۔تعمیرات سے متعلق ضابطوں کا خصوصی خیال رکھیں۔آپ کی ذرا سی بے توجہی ان کے لیے انہدام کی بنیادی وجہ بن جاتی ہے۔
3۔اندرونی تنازع کی بنیاد پر مساجد و مدارس کی کسی بھی طرح کی شکایت نہ کریں۔بہت سی مساجد اندرونی اختلافات کی نذر ہوئی ہیں۔
4۔قدیم مساجد سے متعلق تاریخی دستاویز تلاشے جائیں۔مسجد سے متعلق اہم اطلاعات/معاملات اور تذکروں کی فائل بنا کر رکھی جائے تاکہ بوقت ضرورت کام آئے۔بہت ساری تاریخی مسجدیں اپنے آپ میں مکمل تاریخ ہونے کے باوجود کاغذی طور پر کمزور پڑ گئیں۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
میرے عزیز!
مومن حالات سے مایوس ہوتا ہے نہ بد دل! مصیبت بڑھتی ہے تو رجوع الی اللہ کرتا ہے۔اپنی خامیوں کو درست کرتا ہے۔فہم و فراست کو اختیار کرتا ہے۔
آئیے اپنے رب کو راضی کریں۔مومنانہ صفات اختیار کریں۔اپنی خامیوں کو خوبیوں میں تبدیل کریں۔حوصلہ بلند رکھیں۔فہم و فراست سے کام لیں۔مایوس ہوں، نہ ہونے دیں۔حق و صداقت کو کردار کا حصہ بنائیں۔سچائی کے علم. بردار بنیں۔کردار کے دھنی بنیں۔زبان پکی نیت سچی اور کوشش اچھی رکھیں۔ان شاء اللہ بہت جلد مشکلوں کے بادل چھٹ جائیں گے اور امن و انصاف کا سورج ایک بار پھر بلند ہوگا۔
24 ذوالحجہ 1447ھ
11 جون 2026 بروز جمعرات

شہید ہوتی مسجدیں !!

مضمون نگار: Mufti Ghulam Mustafa Naimi

Author Icon

Mufti Ghulam Mustafa Naimi

یہ مضمون Mufti Ghulam Mustafa Naimi کی طرف سے گیسٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس کاتب کی جملہ مضامین 1

ہائے رے آزادیِ نسواں جَل پری بھی بننے کو تیار

محمدیﷺ فکر کی ضرورت

اوراد و وظائف

سید الایام اور نغمۂ درود: فضائل و برکات

#سید الایام اور نغمۂ درود: فضائل و برکات ​کائنات کی بساط پر جب جمعہ کا سورج طلوع ہوتا ہے، تو یہ صرف ایک دن کا آغاز نہیں ہوتا بلکہ رحمتوں...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
اصلاح معاشرہ

برسات کی کمی، اعمال کی کمی کا نتیجہ؟

برسات کی کمی، اعمال کی کمی کا نتیجہ؟ @مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 📱8446974711📱 جب زمین کی پیاسی مٹی آسمان کی طرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتی ہے، جب...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
اصلاح معاشرہ

کربلا اسلام کی بقا کا روشن باب

کربلا اسلام کی بقا کا روشن باب مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 8446974711 تاریخِ انسانی میں بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں جو زمان و مکان کی حدود سے بلند...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
فقہ وفتاویٰ

مذاق میں طلاق دینا، طلاق کی ریل بنانا

مذاق میں طلاق دینا، طلاق کی ریل بنانا اے قومِ مسلم! طلاق جیسے نازک مسئلہ کو مذاق نہ بناؤ #✍️ مفتی محمد رضا قادری رفاعی مرکزی 📱8446974711📱 👈 آج کے...

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi
تاریخی حقائق

دہشت گردی کی اصل نظریاتی جڑ: ڈارون ازم اور مادہ پرستی

#دہشت گردی کی اصل نظریاتی جڑ: ڈارون ازم اور مادہ پرستی (اسلام دہشت گردی کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کا واحد حل ہے) ​اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نظریہ...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
تاریخی حقائق

دور سیدنا صدیق اکبر میں اسلام کا عروج

دور سیدنا صدیق اکبر میں اسلام کا عروج @از: محمد انس رضا حامؔی برکاتی متعلم: جماعت-خامسہ، جامعۃ الرضا، بریلی شریف جب ہم تاریخ اسلام کے اوراق پلٹتے ہیں اور خلافت...

Muhammad Anas Raza Haami
متفرقات

موجودہ صدی کا عظیم فتنہ سیکولرازم: ایک تعارف

موجودہ صدی کا عظیم فتنہ سیکولرازم: ایک تعارف اللہ جل جلالہ کا فضل و احسان عظیم کہ ہمیں تمام تر گمراہیوں سے نکال کر راہِ ہدایت کا راہی بنایا اور...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
اصلاح معاشرہ

بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح

* بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح * عصر حاضر میں بہت سے ائمۂ کرام کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ نماز سے...

Amir Fuzail Markazi
حکایات

حضرت امام شافعی در بارگاہ سیدہ نفیسہ

#حضرت امام شافعی در بارگاہ سیدہ نفیسہ [رضی اللہ عنھما] از: محمد جسیم اکرم مرکزی نزیل: دراسہ، قاہرہ، مصر رابطہ: 9523788434 قاہرہ، مصر میں موجود حضرت سیدہ نفیسہ رضی اللہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
فقہ، اصول فقہ

فقہ حنفی کی جامعیت

فقہ حنفی کی جامعیت اسلامی شریعت کے استنباط اور عملی تطبیق کے لیے جو فقہی مکاتبِ فکر وجود میں آئے، ان میں فقہ حنفی کو ایک مرکزی اور تاریخی امتیاز...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
تحقیق و تعاقب

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ میں اکثر کہتا ہوں" دیوبندی...

Amir Fuzail Markazi
ترغیبات

یوم آزادی یا مدارس میں دین سے بے وفائی….!

یوم آزادی یا مدارس میں دین سے بے وفائی….! دینی مدارس و مکاتب قوم مسلم کے قلعے،شریعت مطہرہ کے محافظ اور امت کے فکری نگراں ہیں ان کا قیام محض...

Md Razaullah Quadri Markazi
رد دیوبندیت ووہابیت

دیوبندی مدارس کا فتنہ انگیز کردار اور امتیاز پلاموی وہابی کی دوغلی پالیسی

دیوبندی مدارس کا فتنہ انگیز کردار اور امتیاز پلاموی وہابی کی دوغلی پالیسی کل امتیاز پلاموی دیوبندی کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں اس نے فقیر قادری کی...

Amir Fuzail Markazi
عقائد و نظریات

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم " باسمه تعالى ونصلى على نبيه الاعلى اتفقت الامةقاطبۃعلی ان العلم بالغیب ثابت للانبیاءعلیھم السلام ولا سیما لحبیب...

Amir Fuzail Markazi
دفاع اہل سنت

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟ روحانیت اور عبادت، نوعِ انسانی کی قلبی و باطنی تسکین کا وہ سرچشمہ ہے جسے ہر مذہب اپنے عقائد...

Amir Fuzail Markazi
ادبیات

سخنِ دل

#سخنِ دل دنیا ایک ایسی مسافر سرائے ہے، جہاں ہر راہی اپنے حصے کا سفر طے کر کے آگے بڑھ جاتا ہے۔ کچھ لمحے کے لیے کسی کے ساتھ چلتا...

Muhammad Shuaib Khan Najmi Markazi
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ

رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم

رد دشمنان معاویہ اور ان کا شرعی حکم @از قلم: محمد جسیم اکرم مرکزی تخصص فی الفقہ جامعۃ الرضا بریلی شریف 9523788434 @ گستاخ چار یار تبرائی رافضی تیرا ٹھکانہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال وطن

ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں پہرا تیرا

ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں پہرا تیرا انداز عشق سب کا الگ الگ ہوتا ہے کوئی قریب رہ کر بھی بہت دور ہوتا ہے کوئی دور ہو کر...

Mufti Jasim Akram Markazi
شخصیات اسلاف واخلاف

آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی (قید و بند، اسلاف، سلمان ازہری)

آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی (قید و بند، اسلاف، سلمان ازہری) مہینوں بعد امید کی کرن پھوٹی غنچۂ دل کھل اٹھا پژمردہ چمن شاداب ہوا کشت ویراں میں...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

نا حق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ

نا حق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ ملک کے ناگفتہ بہ حالات کسی پر مخفی نہیں ہیں ہر طرف سے مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

فرضی قبر بنا کر عرس منانا کیسا؟

*فرضی قبر بنا کر عرس منانا کیسا؟* اللہ جل و علا کے محبوب دانائے غیوب منزہ عن العیوب سرکار کائنات فخر موجودات انیس بے کساں وجہ تخلیق جہاں صلی اللہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

اشک فشاں گفت و شنید

اشک فشاں گفت و شنید آج بتاریخ 5 ذو القعدہ 1445ھ بمطابق 15 مئ 2024ء امیر القلم ماہر رضویات شمس الملت علامہ ڈاکٹر غلام جابر مصباحی حفظہ اللہ تعالیٰ سے...

Mufti Jasim Akram Markazi
فقہ، اصول فقہ

تکفیر اصول تکفیر تحقیقات امام احمد رضا کی روشنی میں

*تکفیر اصول تکفیر [تحقیقات امام احمد رضا کی روشنی میں]* "بسم الله الرحمن الرحيم الحمد للذي هدانا للإيمان وأتانا القرآن والفرقان : والصلوة والسلام الأتمان الأكملان : على من أعطانا...

Mufti Jasim Akram Markazi
احوال قوم وملت

اہل سنت میں بڑھتی ہوئی آزاد خیالی اور اس کے نقصانات

*اہل سنت میں بڑھتی ہوئی آزاد خیالی اور اس کے نقصانات* "لك الحمد يا الله والصلاۃ والسلام علیك یا رسول اللہ اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ...

Mufti Jasim Akram Markazi
ادبیات

سفینۂ بخشش اور مسلک اہل سنت کی ترجمانی

سفینۂ بخشش اور مسلک اہل سنت کی ترجمانی "الله الله اللهُ مَالِي رَبِّ إِلَّا هُوَ يَفْنَى الْكُلُّ وَيَبْقَى هُوَ لَيْسَ الْبَاقِي إِلَّا هُوَ" "اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم...

Mufti Jasim Akram Markazi
زمرجات
شخصیات اسلاف واخلاف 9
اصلاح معاشرہ 9
ادبیات 8
احوال قوم وملت 8
نمایاں مضامین 6
احوال وطن 5
فقہ، اصول فقہ 3
تاریخی حقائق 3
فقہ وفتاویٰ 3
عقائد و نظریات 2
اوراد و وظائف 1
منظومات: حمد ، نعت،منقبت ،غزل 1
سیرت النبی ﷺ 1
روداد مناظرہ 1
ترغیبات 1
عبادات 1
تحقیق و تعاقب 1
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ 1
دفاع اہل سنت 1
معاملات 1
رد دیوبندیت ووہابیت 1
حکایات 1
متفرقات 1
[markazi_authors]
اصلاح معاشرہ

بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح

* بعدِ نماز ائمۂ کرام کی ایک قابلِ توجہ غلطی اور اس کی اصلاح *عصر حاضر میں بہت سے ائمۂ کرام کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ نماز سے فراغت کے بعد ہمیشہ فقط داہنی جانب انحراف کرتے ہیں، وہ بھی برائے نام یعنی بعد نماز بس تھوڑے ترچھے ہو جاتے ،یعنی بع...
تحقیق و تعاقب

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ

دیوبندی اقرار کہ کوا کھانے میں اللہ تعالیٰ نے ثواب رکھا ہے، رشید گنگوہی اوراعلی حضرت علیہ الرحمہ کے فتویٰ کے درمیان ایک تحقیقی موازنہ میں اکثر کہتا ہوں" دیوبندی ہونے کے لیے دوغلا اور کذاب ہونا شرط اول ہے جو جتنا بڑا دیوبندی وہ اتنا بڑا کذ...
عقائد و نظریات

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اثبات علم ماکان وما یکون للنبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" باسمه تعالى ونصلى على نبيه الاعلى اتفقت الامةقاطبۃعلی ان العلم بالغیب ثابت للانبیاءعلیھم السلام ولا سیما لحبیب اللہ محمد ﷺ فھویعلم ماکان ومایکون وھذاالامر ثابت بالنصوص ال...
دفاع اہل سنت

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟

کیا مندر اور مزارات پر ایک جیسے کام ہوتے ہیں ؟روحانیت اور عبادت، نوعِ انسانی کی قلبی و باطنی تسکین کا وہ سرچشمہ ہے جسے ہر مذہب اپنے عقائد و نظریات کے سانچے میں ڈھالتا ہے۔ تاہم، ہر ملت و مسلک میں "عبادت" کا مفہوم اور "مرکزِ عقیدت" کا دائرۂ ک...
معاملات

تجارت سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ایک نافع کتاب

* تجارت سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں* ایک نافع کتا- سیرت نبوی ﷺ نہ صرف عبادات و معاملات بلکہ معاشرت و معیشت کے ہر گوشے میں بنی نوع انسان کے لیے کامل و اکمل رہنمائی کا منبع ہے۔اسی سنہری کڑی کی وضاحت میں زیر نظر کتاب *تجار...
اصلاح معاشرہ

مدارس کے ذمہ داروں کی کوتاہی اور مدارس میں لائبریری کی ناگزیرضرورت

مدارس کے ذمہ داروں کی کوتاہی اور مدارس میں لائبریری کی ناگزیرضرورتمدارسِ اسلامیہ امتِ مسلمہ کے وہ مقدس قلعے ہیں جہاں سے صدیوں سے دینِ متین کی آبیاری ہو رہی ہے۔ انہی مدارس کے فیض سے ائمۂ ہدیٰ، محدثینِ عظام، فقہا و مفسرین اور مجاہدینِ دین پیدا ہوئے ج...
کامیابی!
×
Total Profiles: 0