صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
والدین کی رضامندی کے بغیر نکاح کے منعقد ہونے کا ثبوت
اصلاح معاشرہ

والدین کی رضامندی کے بغیر نکاح کے منعقد ہونے کا ثبوت

✍️ Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi

والدین کی رضامندی کے بغیر نکاح کے منعقد ہونے کا ثبوت ________
الحمدللہ رب العالمین والعاقبۃللمتقین الصلوۃ والسلام علی سید المرسلین وعلی الہ واصحابہ اجمعین اما بعد
تمہیدی کلمات ________
ہمارے معاشرے میں لڑکی اور لڑکے کا اپنی مرضی سے نکاح کرنے کو اس قدر غلط و باطل سمجھتے ہیں جیسے کہ وہ بہت بڑے مجرم ہیں ، یہ الگ بات ہے کہ والدین کی رضامندی حاصل کرنا چاہیے ، لیکن اگر عاقل و بالغ مرد و عورت اپنی رضامندی سے اپنے کفو سے نکاح کر لیں تو نکاح ہو جائے گا ، مگر افسوس ! ہمارے معاشرے کو نہ جانے کیا ہو گیا ہے کہ اگر لڑکی اپنی پسند کے لڑکے کے ساتھ نکاح کرنے کا فیصلہ کرے تو والدین کہتے ہیں کہ ہم تیرا نکاح اس لڑکے سے تو نہیں کریں گے چاہے جس سے بھی کر دیں ، یعنی ایسا سمجھتے ہیں کہ لڑکی کو کوئی اختیار حاصل نہیں والدین جہاں اور جس کے ساتھ شادی کریں اسی سے کرنا لازم ہے، میں اس غلط فہمی کا ازالہ کروں گا اپنی مدلل تحریر سے۔
نکاح کی تعریف _______
نکاح اس عقد کو کہتے ہیں جو اس لیے مقرر کیا گیا کہ مرد کو عورت سے جماع وغیرہ حلال ہو جائے { بہار شریعت ج ۲ ص ۵ }
شرع مطہرہ میں نکاح صرف اس سے ہو جاتا ہے کہ مرد و زن ایجاب و قبول کریں اور دو گواہ سنتے سمجھتے ہوں، { فتاوی رضویہ ج ۱۱ ص ١١٠ }
کفو کی تعریف ______
کفو یعنی دین یا نسب یا پیشے یا چال چلن وغیرہ میں ایسی کمی نہ رکھتا ہو کہ اس سے نکاح اولیاء مخطوبہ (یعنی عورت کے اولیاء) کے لیے عار ہو۔ { فتاوی رضویہ ج ١١ ص ١٧٠ }
شرع میں غیر کفو کی تعریف ________
شرع میں غیر کفو وہ ہے کہ نسب یا مذہب یا پیشے یا چال چلن میں ایسا کم ہو کہ اس کے ساتھ عورت کا نکاح اولیاء زن کے لیے باعث ننگ و عار ہو،ایسے شخص سے اگر بالغہ بطور خود نکاح کرے گی نکاح ہوگا ہی نہیں اگرچہ نہ ولی نے منع کیا ہو نہ اس کے خلاف مرضی ہو۔یہ نکاح اس صورت میں جائز ہو سکے گا کہ ولی نے پیش از نکاح اس غیر کفو بمعنی مذکور کی حالت مذکورہ پر مطلع ہو کر دیدہ و دانستہ صراحتا بالغہ کو اس کے ساتھ نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہو،ان میں سے ایک شرط بھی کم ہو تو بالغہ کا کیا ہوا وہ نکاح باطل محض ہوگا۔{ فتاوی رضویہ ج ١١ ص ٢٨١ }
عوام میں غیرکفو کی تعریف _______
عوام کے محاورہ میں غیر کفو اسے کہتے ہیں جو اپنا ہم قوم نہ ہو مثلا سید و شیخ یا شیخ اور پٹھان یا پٹھان اور مغل۔ حکم : ایسا غیر کفو اگر اس شرعی معنی پر غیر کفو نہ ہو تو بالغہ کا بے اذن ولی بلکہ بنا راضی ولی اس سے نکاح کر لینا جائز ہے۔{ فتاوی رضویہ ج ١١ ص ٢٨١ }
قال اللہ تعالیٰ فی القران المجید ، فانکحوا ما طاب لکم من النساء { النساء آیت ۳ }
ترجمہ کنزالایمان : تو نکاح میں لاؤ جو عورتیں تمہیں خوش آئیں۔
اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ مرد کو نکاح کرنے کا اختیار ہے والدین کی رضامندی کے بغیر ما بقیہ شرط کے ساتھ۔
قال اللہ تعالیٰ فی القران الکریم ، حتیٰ تنکح زوجا غیرہ { البقرہ آیت ٢٣٠ }
ترجمہ کنزالایمان : جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے۔
اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ عورت کی جانب سے نکاح کرنا درست ہے والدین کی رضا کے بغیر ما بقیہ شرط کے ساتھ۔
صاحب قدوری رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں :
ينعقد النكاح المراة الحرة البالغة العاقلة برضائها وان لم يعقد عليها ولى عند ابي حنيفة رحمه الله بكرا كانت اوثيبا { قدوری شریف کتاب النکاح ص ١٣٤ }
ترجمہ : نکاح منعقد ہو جاتا ہے اس عورت کا اسی کی رضامندی سے جو حرہ عاقلہ بالغہ ہو اگرچہ اس کا نکاح ولی نے نہ کیا ہو امام اعظم ابو حنیفہ کے نزدیک خواہ وہ باکرہ ہو یا ثیبہ ۔
اس عبارت سے صاف طور پر ظاہر و باہر ہو گیا کہ عاقلہ بالغہ عورت کے حق میں والدین کی رضامندی کی ضرورت نہیں بلکہ اسی کی رضامندی سے نکاح منعقد ہو جائے گا خواہ وہ عورت باکرہ ہو یا ثیبہ ، جبکہ کفو سے کیا ہو مگر ہمارے معاشرے کو پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ لڑکی کا اپنی مرضی سے نکاح کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
فتح القدیر میں ہے : الصغيرة بغير اذنها والبالغة باذنها { فتح القدیر فصل فی الوکالة بالنكاح المكتبه النوريه الرضويه سکھر ١٩٦/٣ نقل : فتاوی رضویہ ج ۱۱ ص ١١٢ }
ترجمہ : صغیرہ کا نکاح بغیر اجازت اور بالغہ کا اجازت سے کرے۔
اس عبارت سے بھی ثابت ہو گیا کہ بالغہ عورت کا نکاح اس کی مرضی سے منعقد ہو جائے گا اپنے کفو سے اور والدین کو چاہیے کہ نکاح کرنے میں بالغہ عورت کی رضا حاصل کریں۔
حضور تاج الشریعہ سے سوال ہوا بالغہ لڑکی کا بغیر اس کی اجازت کے دھوکے سے دوسرے سے نکاح کرانے کے بارے میں تو آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا :
اگر یہ واقعہ ہے کہ لڑکی نے اپنے نکاح کا اذن کسی کو نہ دیا نہ اس کاغذ پر اس نے اجازت نامہ سمجھ کر دستخط کئے تو یہ نکاح فضولی ہوا جو اس لڑکی کی اجازت پر موقوف ہوا جبکہ لڑکا لڑکی کا نسب پیشہ اور چالو چلن میں کفو ہو۔ { فتاوی تاج الشریعہ ج ٦ ص ٦٧}
اس سے ثابت ہوا بے اذن بالغہ نکاح اس کی اجازت پر موقوف ہوگا ، یعنی بالغہ عورت کا نکاح کفو سے اس کی مرضی سے ہو جائے گا اس کو اختیار ہے والدین کی بغیر رضا مندی کے کرنے کا اور والدین و اولیاء کو بالکل حق اعتراض حاصل نہیں۔
ایک جگہ اور حضور تاج شریعہ سے سوال ہوا والدین کی رضامندی کے بغیر بالغ و بالغہ کے نکاح کرنے کے بارے میں تو جواب میں فرمایا :
نکاح مذکور اگر بطریق شرعی گواہان مسلمان (عاقل بالغ ایسے کہ جنہوں نے ایجاب و قبول اپنے کانوں سے سنا) کے سامنے کفو سے مہر میں بے غبن فاحش کے ( خیانت و دھوکا کے بغیر )ہوا تو منعقد ہو گیا۔ { فتاویٰ تاج الشریعہ ج ٦ ص ٦٣}
اس عبارت سے معلوم ہوا مذکورہ شرطوں کے ساتھ نکاح منعقد ہو جائے گا بغیر والدین کی رضامندی کے، والدین کو چاہیے کہ بالغ بالغہ کا نکاح اس کی مرضی سے کریں نہ کہ اپنی مرضی چلائیں، ان کی رضا حاصل کرنا ضروری ہے جبرا نکاح کسی سے نہ کروائیں۔
اور اگر کفو عوام اس کو سمجھتے ہیں کہ پٹھان کا نکاح پٹھان کے ساتھ ہو مرزا کا نکاح مرزا کے ساتھ شیخ کا نکاح شیخ کے ساتھ تو اگر بالغ و بالغہ اس اعتبار سے مختلف ہوں یعنی لڑکی شیخ ہو اور لڑکا پٹھان تو والدین کی رضامندی کے بغیر نکاح کر لیا تو نکاح ہو جائے گا اور والدین کو بالکل حق اعتراض حاصل نہیں۔
حضور تاج شریعت سے ایک جگہ اور اسی طریقے کا سوال ہوا تو آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا :
بالغ و بالغہ پر ولایت مجبرہ نہیں تو بالغ کے لیے ولی شرط صحت نفاذ نکاح نہیں ولہذا لڑکا اگر لڑکی کا نسب و پیشہ میں کفو ہے تو نکاح ہو گیا۔ { فتاوی تاج الشریعہ ج ٦ ص ٥٢-۵۳ }
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
اس عبارت سے بھی معلوم ہو گیا کہ اگر نکاح بالغ و بالغہ نے اپنے کفو سے کیا تو ولی نکاح کے نافذ ہونے کے لیے شرط نہیں ہے یعنی بغیر ولی کی رضا کے بھی نکاح منعقد ہو جائے گا ، تو والدین کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں۔ لہذا مذکورہ تمام تحریر سے ثابت ہو گیا کہ بالغ و بالغہ کا نکاح ان کی مرضی سے منعقد ہوگا والدین ان کو مجبور نہیں کر سکتے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب
از قلم : عبد الرقیب خان اویسی بلگرامی
متعلم : جامعۃ الرضا بریلی شریف

والدین کی رضامندی کے بغیر نکاح کے منعقد ہونے کا ثبوت

مضمون نگار: Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi

دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi

Student - Salesa | Jamiatur Raza
8
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 3
Kalam 46
Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi
زمرہ جات

محرم الحرام میں کھچڑا ،مالیدہ، اور سبیل کی شرعی حیثیت

حالیہ مضامین

حالیہ 100 مضامین

مضمون نگاران 45

icon

Mufti Jasim Akram Markazi

1 | Articles: 98 | Poetry: 9
icon

Muhammad Anas Raza Haami

2 | Articles: 81 | Poetry: 16
icon

محمد شعیب خان نجمیؔ مرکزی

3 | Articles: 63 | Poetry: 41
icon

Amir Fuzail Markazi

4 | Articles: 36 | Poetry: 12
icon

Mufti Hishamuddin Quadri Markazi

5 | Articles: 13 | Poetry: 0
icon

Mohd Qasim ul Qadri Markazi

6 | Articles: 12 | Poetry: 14
icon

Md Shahnawaz Raza Nawazi

7 | Articles: 9 | Poetry: 0
icon

Mufti Md Raza Qadri Rifaee Markazi

8 | Articles: 9 | Poetry: 0
icon

Mufti Ashfaq Aalam Amjadi Alimi

9 | Articles: 7 | Poetry: 0
icon

Md Asjad Husain Subhani

10 | Articles: 5 | Poetry: 0
Authors
45
زمرجات
ادبیات 79
شخصیات اسلاف واخلاف 53
اصلاح معاشرہ 47
تحقیق و تعاقب 34
عقائد و نظریات 27
احوال قوم وملت 23
فقہ وفتاویٰ 22
سیرت النبی ﷺ 22
تاثرات 21
احوال وطن 14
اسلامیات 12
رد دیوبندیت ووہابیت 12
متفرقات 12
نمایاں مضامین 11
ناویل 11
دفاع اہل سنت 10
خیر وخبر 9
رد بدمذہباں 6
عبادات 5
رضویات 5
ترغیبات 5
تاریخی حقائق 4
حکایات 4
فقہ، اصول فقہ 4
مبارک شب وروز 4
حدیث واہمیت حدیث 3
دفاع صحابہ رضی اللہ عنہ 2
تصوف 2
روداد مناظرہ 1
معاملات 1
اوراد و وظائف 1
وفیات و تعزیہ جات 1
منظومات: حمد ، نعت،منقبت ،غزل 1
ماہ و سال 1

منتخب مضامین

اس ٹیگ میں کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

مرکزی لائبریری کی نئی کتابیں

Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover
Cover

مرکزی مصنفین کی نمایاں کتب

Who We Are

Learn about our mission, vision, and commitment to Islamic education.

Welcome to Jamiatur Raza Students Portal

A very warm welcome to all truth-seekers, passionate readers, and dedicated writers. The Jamiatur Raza Students Portal is not just a website; it is a thriving digital community built on the strong foundations of the Ahle Sunnat Wal Jamaat ideology.

A very warm welcome to all truth-seekers, passionate readers, and dedicated writers. The Jamiatur Raza Students Portal is not just a website; it is a thriving digital community built on the strong foundations of the Ahle Sunnat Wal Jamaat ideology. Our goal is to create an educational hub where authentic Islamic literature is easily accessible to everyone.

Whether you are a student looking for a secure platform to publish your research or a knowledge enthusiast searching for reliable Islamic content, you have arrived at the perfect place. We invite you to explore, learn, and be a part of our noble journey towards academic and spiritual excellence.

جامعہ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل میں آپ کا استقبال ہے

حق کے تمام متلاشیوں، پرجوش قارئین اور سرگرم قلمکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ Jamiatur Raza Students Portal صرف ایک عام ویب سائٹ نہیں ہے، بلکہ یہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے مضبوط اصولوں اور نظریات پر مبنی ایک پھلتی پھولتی ڈیجیٹل علمی برادری ہے۔

حق کے تمام متلاشیوں، پرجوش قارئین اور سرگرم قلمکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ Jamiatur Raza Students Portal صرف ایک عام ویب سائٹ نہیں ہے، بلکہ یہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے مضبوط اصولوں اور نظریات پر مبنی ایک پھلتی پھولتی ڈیجیٹل علمی برادری ہے۔ ہمارا اصل ہدف ایک ایسا تعلیمی مرکز قائم کرنا ہے جہاں مستند اور صحیح اسلامی لٹریچر ہر انسان کے لیے آسانی سے دستیاب ہو۔

چاہے آپ ایک طالب علم ہوں جو اپنی تحقیقی تحریر کو شائع اور محفوظ کرنے کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم کے متلاشی ہیں، یا علم دین کے پیاسے جو انٹرنیٹ پر قابل اعتماد اسلامی مواد تلاش کر رہے ہیں، آپ بالکل صحیح جگہ پر پہنچے ہیں۔ ہم آپ کو علمی اور روحانی فضیلت کی طرف ہمارے اس عظیم سفر کو دیکھنے، سیکھنے اور اس کا ایک اہم حصہ بننے کی مخلصانہ دعوت دیتے ہیں۔

The Spark of Inspiration

The vision for Jamiatur Raza Students Portal first took shape during the blessed month of Ramadan. Witnessing the vast digital landscape and the growing spread of misinformation, a humble effort was made by Md Abul Kalam Azad Markazi to establish a platform dedicated to authentic Islamic knowledge.

The vision for Jamiatur Raza Students Portal first took shape during the blessed month of Ramadan. Witnessing the vast digital landscape and the growing spread of misinformation, a humble effort was made by Md Abul Kalam Azad Markazi to establish a platform dedicated to authentic Islamic knowledge. The intention was never personal recognition, but rather to create a safe digital space where the valuable writings and research of the students of Ahle Sunnat Wal Jamaat could reach people across the world. With the grace of Almighty Allah and the prayers of our teachers and elders, this platform strives to preserve and share beneficial knowledge, helping sincere seekers distinguish truth from falsehood. It is our humble hope that the scholarly efforts of our students may serve as a means of guidance, inspire future generations, and contribute—however modestly—to the service of Islam.

جذبہ اور سوچ کی شروعات

جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل کا تصور سب سے پہلے ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ذہن میں آیا۔ ڈیجیٹل دنیا کے وسیع دائرے اور اس میں پھیلنے والی گمراہی و غلط معلومات کو دیکھتے ہوئے، راقم محمد ابوالکلام آزاد مرکزی نے نہایت عاجزانہ طور پر یہ کوشش کی کہ ایک

جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس پورٹل کا تصور سب سے پہلے ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ذہن میں آیا۔ ڈیجیٹل دنیا کے وسیع دائرے اور اس میں پھیلنے والی گمراہی و غلط معلومات کو دیکھتے ہوئے، راقم محمد ابوالکلام آزاد مرکزی نے نہایت عاجزانہ طور پر یہ کوشش کی کہ ایک ایسا محفوظ اور معیاری پلیٹ فارم قائم کیا جائے جہاں اہلِ سنت و جماعت کے طلبہ کی علمی، تحقیقی اور فکری کاوشیں دنیا بھر تک پہنچ سکیں۔ اس کوشش کا مقصد ہرگز ذاتی شہرت یا نام و نمود نہیں، بلکہ دینِ اسلام کی خدمت اور صحیح اسلامی تعلیمات کی اشاعت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اساتذۂ کرام اور اکابرین کی دعاؤں کے سائے میں یہ پلیٹ فارم مفید علمی سرمایہ محفوظ کرنے اور اسے عام کرنے کی ایک ادنیٰ سی سعی ہے۔ ہماری دعا اور امید ہے کہ طلبہ کی یہ علمی خدمات حق کے متلاشی افراد کے لیے ذریعۂ ہدایت بنیں، آئندہ نسلوں کے لیے علمی سرمایہ ثابت ہوں، اور دینِ اسلام کی خدمت میں، خواہ معمولی ہی سہی، اپنا حصہ ادا کر سکیں۔

A Legacy of Knowledge and Research

Rooted in a deep tradition of scholarly research, our platform acts as a digital extension of the esteemed Center of Islamic Studies Jamiatur Raza. Over the years, the students and scholars associated with this great university have produced masterpieces of Islamic literature.

Rooted in a deep tradition of scholarly research, our platform acts as a digital extension of the esteemed Center of Islamic Studies Jamiatur Raza. Over the years, the students and scholars associated with this great university have produced masterpieces of Islamic literature. By providing a dedicated space at jamiaturrazastudents.com, we are ensuring that the hard work and academic brilliance of our madrasa students are recognized globally. This initiative not only bridges the gap between traditional learning and modern technology but also sets a high standard for Islamic content creation on the internet.

علم اور تحقیق کا ایک عظیم سرمایہ

علمی تحقیق اور مستند روایات کی گہری بنیادوں پر قائم ہمارا یہ پلیٹ فارم دراصل معزز اور نامور یونیورسٹی Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کی ایک ڈیجیٹل توسیع کے طور پر کام کرتا ہے۔

علمی تحقیق اور مستند روایات کی گہری بنیادوں پر قائم ہمارا یہ پلیٹ فارم دراصل معزز اور نامور یونیورسٹی Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کی ایک ڈیجیٹل توسیع کے طور پر کام کرتا ہے۔ سالہا سال سے، اس عظیم درسگاہ سے وابستہ طلبہ اور مایہ ناز علماء کرام نے اسلامی ادب کے لازوال شاہکار تخلیق کیے ہیں۔ jamiaturrazastudents.com پر یہ مخصوص جگہ فراہم کر کے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے مدارس کے بچوں کی انتھک محنت اور علمی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پہچانا اور سراہا جائے۔ یہ جدید اقدام نہ صرف روایتی دینی تعلیم اور جدید ترین ویب ٹیکنالوجی کے مابین فاصلوں کو ختم کرتا ہے بلکہ انٹرنیٹ پر معیاری اسلامی مواد کی تخلیق کے لیے ایک نیا سنگ میل بھی قائم کرتا ہے۔

Preserving Knowledge Securely

Often, students pour their hearts into writing on paper, only to lose their notebooks along with their precious thoughts. Others type in mobile apps, but face data loss due to broken devices or forgotten passwords. To solve this, the Jamiatur Raza Students platform was created.

Often, students pour their hearts into writing on paper, only to lose their notebooks along with their precious thoughts. Others type in mobile apps, but face data loss due to broken devices or forgotten passwords. To solve this, the Jamiatur Raza Students platform was created. It serves as a highly secure, private digital library. Here, writers can permanently safeguard their articles, read them anytime, and preserve their intellectual heritage without the fear of losing it. Their dedicated accounts ensure complete privacy and global accessibility at the same time.

تحریروں کو مکمل پرائیویسی کے ساتھ محفوظ کرنا

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے اور طلبہ اپنے مضامین اپنی کاپیوں میں بڑی محنت سے لکھتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ کاپی گم ہو جاتی ہے اور وہ مضمون ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے اور طلبہ اپنے مضامین اپنی کاپیوں میں بڑی محنت سے لکھتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ کاپی گم ہو جاتی ہے اور وہ مضمون ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے موبائل کے نوٹس میں لکھتے ہیں، لیکن موبائل چوری ہونے، ٹوٹنے یا گوگل پاسورڈ بھول جانے کی وجہ سے وہ اپنی تحریرات تک رسائی کھو دیتے ہیں۔ اس پریشانی کا پائیدار حل نکالنے کے لیے Jamiatur Raza Students پلیٹ فارم کو تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ہر مضمون نگار کے لیے ایک انتہائی محفوظ اور نجی ڈیجیٹل لائبریری ہے۔ یہاں ہر لکھاری کی تحریر مکمل پرائیویسی کے ساتھ محفوظ رہے گی تاکہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے اپنے مضامین کو دیکھ سکے، پڑھ سکے اور اپنے علمی سرمائے کو ہمیشہ کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم میں محفوظ رکھ سکے۔

Bridging Tradition and Modern Technology

In an era where digital presence defines global reach, we have integrated the profound teachings of our scholars with advanced web technology. Anyone searching for authentic guidance can visit our official website.

In an era where digital presence defines global reach, we have integrated the profound teachings of our scholars with advanced web technology. Anyone searching for authentic guidance can visit our official website or simply look up the Center of Islamic Studies Jamiatur Raza at https://www.cisjamiaturraza.ac.in/. By linking our student portal with the broader vision of the university, we are creating an unbreakable network of knowledge. This synergy guarantees that the pristine teachings of Ahle Sunnat Wal Jamaat remain uncorrupted and easily reachable for generations to come.

روایت اور جدید ویب ٹیکنالوجی کا ملاپ

ایک ایسے دور میں جہاں ڈیجیٹل موجودگی عالمی رسائی کی ضمانت ہے، ہم نے اپنے اسکالرز کی گہری تعلیمات کو جدید ویب ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔ مستند اور تحقیقی اسلامی رہنمائی کا متلاشی کوئی بھی شخص ہماری ویب سائٹ پر آ سکتا ہے۔

ایک ایسے دور میں جہاں ڈیجیٹل موجودگی عالمی رسائی کی ضمانت ہے، ہم نے اپنے اسکالرز کی گہری تعلیمات کو جدید ویب ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔ مستند اور تحقیقی اسلامی رہنمائی کا متلاشی کوئی بھی شخص ہماری ویب سائٹ پر آ سکتا ہے یا براہِ راست یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ Center of Islamic Studies Jamiatur Raza کو https://www.cisjamiaturraza.ac.in/ پر تلاش کر سکتا ہے۔ اپنے اسٹوڈنٹ پورٹل کو یونیورسٹی کے وسیع تر وژن سے منسلک کر کے، ہم علم کا ایک ایسا اٹوٹ نیٹ ورک بنا رہے ہیں جو یہ یقینی بناتا ہے کہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کی روشنی میں کی گئی تحقیقات آنے والی نسلوں تک بغیر کسی تبدیلی کے انتہائی آسان انداز میں پہنچتی رہیں۔

Igniting the Passion for Writing

When students see their research published and read globally, it incredibly fuels their passion. Our initiative aims to cultivate this enthusiasm among madrasa students, elevating them to the highest ranks of literary and scholarly excellence.

When students see their research published and read globally, it incredibly fuels their passion. Our initiative aims to cultivate this enthusiasm among madrasa students, elevating them to the highest ranks of literary and scholarly excellence. Our writers can proudly and easily share their published web links with anyone. This global recognition not only boosts their confidence but also creates a vibrant community of passionate Islamic scholars and writers who are ready to defend and spread the true teachings of Islam.

طلبہ کے دلوں میں لکھنے کا شوق اور جذبہ ابھارنا

جب مدارس کے بچوں اور طلبہ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی تحقیقی تحریریں انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور پوری دنیا کے لوگ انہیں پڑھ رہے ہیں، تو اس سے ان کے دلوں میں مضمون نگاری کا شوق اور جذبہ بے پناہ بڑھتا ہے۔

جب مدارس کے بچوں اور طلبہ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی تحقیقی تحریریں انٹرنیٹ پر موجود ہیں اور پوری دنیا کے لوگ انہیں پڑھ رہے ہیں، تو اس سے ان کے دلوں میں مضمون نگاری کا شوق اور جذبہ بے پناہ بڑھتا ہے۔ ہمارا اصل مشن یہی ہے کہ طلبہ کے اندر لکھنے کا ذوق پیدا کیا جائے تاکہ مسلکِ اہل سنت والجماعت کے طلبہ تحریری میدان میں ایک اعلیٰ مرتبہ و مقام پر پہنچ جائیں۔ اس پورٹل کی مدد سے مضمون نگار اپنی تحریروں کے لنکس کسی کو بھی باآسانی بھیج سکتے ہیں، اور عوام میں سے اگر کوئی کسی موضوع پر تحقیقی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے، تو وہ یہاں سرچ کر کے اپنے علم کی تشنگی کو بجھا سکتا ہے۔

Future Horizons: Expanding to Fatawa

While our current priority is to build a rich database of scholarly articles, our vision does not stop here. We strongly believe that the digital world urgently requires authentic rulings and verdicts.

While our current priority is to build a rich database of scholarly articles, our vision does not stop here. We strongly believe that the digital world urgently requires authentic rulings and verdicts. Therefore, Insha'Allah, in the coming months, we will launch a dedicated section for Fatawa. This future expansion will ensure that the authentic Fatawa of Ahle Sunnat Wal Jamaat are easily accessible to everyone, further strengthening our commitment to spreading righteous and practical Islamic guidance around the globe.

مستقبل کے عزائم: فتاویٰ سیکشن کا آغاز

اگرچہ اس وقت ہماری اولین ترجیح علمی مضامین اور مقالات کا یہ کام مکمل کرنا ہے، لیکن ہمارا ارادہ یہیں تک محدود نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ویب سائٹ کی دنیا میں مضامین کے ساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کے مستند فتاویٰ کا ہونا بھی بیحد ضروری ہے۔

اگرچہ اس وقت ہماری اولین ترجیح علمی مضامین اور مقالات کا یہ کام مکمل کرنا ہے، لیکن ہمارا ارادہ یہیں تک محدود نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ویب سائٹ کی دنیا میں مضامین کے ساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کے مستند فتاویٰ کا ہونا بھی بیحد ضروری ہے۔ اسی اہمیت کے پیش نظر، انشاء اللہ عزوجل، اگلے چند مہینوں میں ہم فتاویٰ کے لیے ایک باقاعدہ اور مخصوص سیکشن پر کام شروع کریں گے۔ یہ مستقبل کی توسیع اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام الناس کو روزمرہ کے مسائل کے شرعی حل اور فتاویٰ ایک کلک پر دستیاب ہوں، اور ہمارا یہ پورٹل اشاعتِ دین کا ایک مکمل ذریعہ بن سکے۔

×

Subscribe / Join Us

ہماری کمیونٹی کا حصہ بننے کے لیے فارم پُر کریں

Please enter your name in English only.
برائے مہربانی اپنا نام صرف انگلش میں لکھیں۔
Jamia Logo

ABOUT OUR JAMIA

Center of Islamic Studies Jamiatur Raza
مركز الدراسات الاسلامية جامعة الرضا

Welcome to The Center of Islamic Studies, Jamiatur Raza. Discover our history, our mission to blend traditional Islamic values with modern education, and our vision for the future. Read the inspiring messages from our founders and directors below.
Founder

Founder's Message

Huzoor Tajushsharia Damat Barkatuhum Aalia
Managing Director

Managing Director's Message

Visit About Page ⭢