اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
خود شناسی کے چند لمحے
مختصرات

خود شناسی کے چند لمحے

✍️ محمد شعیب خان نجمیؔ مرکزی

لوگوں پر حد سے زیادہ اعتماد انسان کو کمزور کر دیتا ہے؛ نہ جانے کون کب ساتھ چھوڑ دے، کون سا تعلق وقت کی ایک کروٹ پر اپنی معنویت کھو بیٹھے۔ اس لیے ہر تعلق کو زندگی کی ضرورت سمجھ لینا دانش مندی نہیں۔ بعض اوقات کسی کی ہمنشینی سے بہتر گوشۂ تنہائی ہوتا ہے، جہاں انسان دوسروں کی توقعات اور رعایتوں سے بے نیاز ہو کر خود کو سننے کا موقع پاتا ہے۔
دوسروں کے دل رکھنے، ان کے مزاج نبھانے اور ہر تعلق کو قائم رکھنے کی کوشش میں انسان اکثر اپنی خواہشات، اپنی ترجیحات اور بالآخر اپنی ذات کو نظرانداز کر دیتا ہے۔ دوسروں کے لیے جیتے جیتے ایک وقت ایسا آتا ہے جب آدمی اپنے ہی وجود میں اجنبی محسوس ہونے لگتا ہے۔
تنہائی ہمیشہ محرومی نہیں؛ کبھی یہ خود شناسی کا موقع بھی ہوتی ہے۔ انسان کو کبھی کبھی لوگوں سے نہیں، اپنے آپ سے تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؛ کیونکہ دنیا سے نبھائے گئے تمام رشتوں سے پہلے اپنی ذات سے وفادار رہنا ضروری ہے۔
(ماخوذ از نجمیؔ کی ڈائری، ۱۲ نومبر ۲۰۲۵)
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

محمد شعیب خان نجمیؔ مرکزی

Student - Sadesa | Jamiatur Raza
57
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 74
Kalam 119
محمد شعیب خان نجمیؔ مرکزی
زمرہ جات

خوشیوں کی راہ میں بکھرے کانٹے (1)

دوسروں کے حالات سمجھنا (4)

خود شناسی کے چند لمحے - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

خود شناسی کے چند لمحے

مضمون نگار: محمد شعیب خان نجمیؔ مرکزی

لوگوں پر حد سے زیادہ اعتماد انسان کو کمزور کر دیتا ہے؛ نہ جانے کون کب ساتھ چھوڑ دے، کون سا تعلق وقت کی ایک کروٹ پر اپنی معنویت کھو بیٹھے۔ اس لیے ہر تعلق کو زندگی کی ضرورت سمجھ لینا دانش مندی نہیں۔ بعض اوقات کسی کی ہمنشینی سے بہتر گوشۂ تنہائی ہوتا ہے، جہاں انسان دوسروں کی توقعات اور رعایتوں سے بے نیاز ہو کر خود کو سننے کا موقع پاتا ہے۔

دوسروں کے دل رکھنے، ان کے مزاج نبھانے اور ہر تعلق کو قائم رکھنے کی کوشش میں انسان اکثر اپنی خواہشات، اپنی ترجیحات اور بالآخر اپنی ذات کو نظرانداز کر دیتا ہے۔ دوسروں کے لیے جیتے جیتے ایک وقت ایسا آتا ہے جب آدمی اپنے ہی وجود میں اجنبی محسوس ہونے لگتا ہے۔
تنہائی ہمیشہ محرومی نہیں؛ کبھی یہ خود شناسی کا موقع بھی ہوتی ہے۔ انسان کو کبھی کبھی لوگوں سے نہیں، اپنے آپ سے تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؛ کیونکہ دنیا سے نبھائے گئے تمام رشتوں سے پہلے اپنی ذات سے وفادار رہنا ضروری ہے۔
(ماخوذ از نجمیؔ کی ڈائری، ۱۲ نومبر ۲۰۲۵)

Scan this QR code to read online:

QR Code