صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
مسلک اعلیٰ حضرت ضروری کیوں ؟
دفاع اہل سنت

مسلک اعلیٰ حضرت ضروری کیوں ؟

✍️ Amir Fuzail Markazi

مسلک اعلیٰ حضرت ضروری کیوں ؟
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد
فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم ،بسم اللہ الرحمن الرحیم
یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ
صدق اللہ العلی العظیم
حضرات محترم !آئۓ سب سے پہلے ہم اور آپ عقیدت و محبت کے ساتھ نبی اکرم نور مجسم سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں درود شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کرے پڑھے بآواز بلند اللہم صل علی محمد ۔۔۔۔
سرکار تاج الشریعہ فرماتے ہیں !
صلح کلی نبی کا نہیں سنیوں
سنی مسلم ہے سچا نبی کے لئے
مسلک اعلیٰ حضرت پہ قائم رہو
زندگی دی گئی ہے اسی کے لیے
حضرات محترم! آج میری تقریر کا موضوع ہے مسلک اعلیٰ حضرت ضروری کیوں ؟یاد رکھے مسلک اعلیٰ حضرت کوئی نیا مسلک نہیں ہے بلکہ یہ اہل سنت والجماعت کا دوسرا نام ہے اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ یعنی قیامت کے دن کچھ چہرے روشن ہونگے اور کچھ چہرے سیاہ ۔اس آیت کریمہ کی تفسیر میں حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر در منثور میں ایک حدیث پاک نقل فرمایا ہے !
عن ابن عمر عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی قولہ تعالیٰ تعالیٰ یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ تبیض وجوہُ اہل السنۃ وتسود وجوہُ اہل البدع
یعنی حضرت عبداللہ ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم تبیض و تسود وجوہ کی تفسیر میں فرمایا کہ کل قیامت کے دن اہل سنت وجماعت کے چہرے روشن اور منور ہونگے اس کے مقابلے بدعتیوں کے چہرے سیاہ ہونگے ۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اہل حق اہل سنت وجماعت ہی ہےاور کیوں نہ ہو میرے آقا نے ارشاد فرمایا ہےتفترق امتی علی ثلث وسبعین ملۃکلھم فی النار الا ملۃ واحدۃ قالوا من ھی یارسول اللہ قال ما انا علیہ واصحابی یعنی میری امت تہتر فرقے میں بٹ جاۓگی ایک گروہ کے علاؤہ سب جہنمی ہے صحابہ نے عرض کیا وہ ناجی گروہ کون سا ہے تو آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس پر میں اور میرے صحابہ ہے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام کے طریقے پر چلنے والا گروہ حق پر ہے اور اس پر عمل پیرا رہنا ضروری ہے تبھی میرے امام فرماتے ہیں !
ترے غلاموں کا نقش قدم ہے راہ خدا
وہ کیا بہک سکے جو یہ سراغ لے کے چلے
جناں بنے گی محبان چار یار کی قبر
جو اپنے سینے میں یہ باغ لے کے چلے
الحمد للّٰہ ہم سنی بریلوی مسلک اعلیٰ حضرت پر چلنے والے ،مسلمان مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے خلفاء اور صحابی کے طریقے پر چلنے والے ہیں اور یہی ہماری لیے ذریعۂ نجات ہے اور ہم فخر سے امام احمد رضا کی زبان میں کہتے ہیں !
اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحاب حضور
نجم ہے اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی
اسی مسلک کو اس دور میں مسلک اعلیٰ حضرت کہا جاتا ہے جو حقیقت میں وہی مسلک ہے جو صحابہ کا مسلک ہے جو تابعین کا مسلک ہے جو اسلاف و اکابر کا مسلک ہے بلکہ یہ وہی مسلک ہے جو امام اعظم ابو حنیفہ کا مسلک ہے اگر کوئی کہے کہ مسلک اعلیٰ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کے مسلک کے خلاف پانچواں مذہب ہے تو ہمارا اس سے چیلنج ہے ایک بھی مسئلہ دکھا دو مسلک اعلیٰ حضرت میں جو قرآن وحدیث اور اصول امام اعظم کے خلاف ہے مر جاؤں گے سڑ جاؤں گے لیکن دکھا نہیں سکتے اسی لیے ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں!
ادھر آؤ پیارے ہنر آزمائیں
تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں
نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار تم سے
یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں
اب یہ سوال اٹھتا ہے مسلک اعلیٰ حضرت کیوں ؟کیا اہلسنت کہلانا ہمارے لیے کافی نہیں ؟ اس طرح کے سوال کرنے والے سے میں پوچھنا چاہتا ہوں
اہل سنت کیوں ؟کیا ہمیں مسلمان کہلانا کافی نہیں؟
اگر آپ کا جواب ہوگا کہ جب ہمارا مقابلہ یہودی سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ عیسائی سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ ہندوؤں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ دیگر ادیان باطلہ سے ہوتا ہے تو ہم اس وقت اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتے ہیں ۔لیکن جب ہمارا مقابلہ معتزلیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ رافضیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ ناصبیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ خارجیوں سے ہوتا ہے تو اس وقت ہم اپنے آپ کو اہل سنت کہتے ہیں اس لیے کہ یہ لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر مسلمانوں کے خلاف عقیدے کو پروان چڑھاتے ہیں تو ان سے ہم اپنی الگ پہچان کے لیے اپنے آپ کو اہل سنت کہتے ہیں ۔
اگر یہ جواب تمہارا ہوگا تو ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ جب ہمارا مقابلہ معتزلیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ خارجیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ رافضیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ ناصبیوں سے ہوتا ہے تو ہم اس وقت اپنے آپ کو اہل سنت ہی کہتے ہیں لیکن جب ہمارا مقابلہ دیوبندیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ وہابیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ غیر مقلدوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ چکڑالویوں سے ہوتا ہے تو اس وقت ہم اپنے اپ کو مسلک اعلی حضرت پر چلنے والا کہتے ہیں اس لیے کہ غیر مقلد وہابی دیابنہ اپنے آپ کو اہل سنت کہہ کر کے مسلمانوں کے خلاف عقیدہ رکھتے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں نبی کے پیارے صحابہ کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے شان میں نازیبہ کلمات لکھتے ہیں اور چھاپتے ہیں تو ان سے ہم اپنی الگ پہچان کے لیے اپنے آپ کو مسلک اعلی حضرت پر چلنے والا بتاتے ہیں حقیقت میں مسلک اعلی حضرت اہل سنت وجماعت کا دوسرا نام ہے یہ کوئی نیا مسلک نہیں ہے بلکہ یہ وہی مسلک ہے جو صحابہ کا مسلک ہے یہ وہی مسلک ہے جو تابعین کا مسلک ہے یہ وہی مسلک ہے جو تمام اسلاف و اکابر کا مسلک ہے یہ کوئی نیا مسلک نہیں ہے بلکہ یہ وہی مسلک ہے جو امام اعظم ابو حنیفہ کا مسلک ہے تبھی تو شاعر نے کہا ہے!
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
ہوگا نہ ایمان کامل اس میں کوئی شک نہیں
دل میں عشق رحمت العالمین جب تک نہیں
یہ بو حنیفہ کا ہی مسلک ہے جناب
مسلک احمد رضا کوئی نیا مسلک نہیں
وما علینا الاالبلاغ
از قلم : محمد عامر فضیل مرکزی براۓ طلبا
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Amir Fuzail Markazi

Student - Takhassus 1st | Jamiatur Raza
112
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 38
Kalam 12
Amir Fuzail Markazi
زمرہ جات

مشائخِ مارہرہ مطہرہ کا تعارف [چھٹی قسط]

مشائخِ مارہرہ مطہرہ کا تعارف [پانچویں قسط]

مسلک اعلیٰ حضرت ضروری کیوں ؟ - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

مسلک اعلیٰ حضرت ضروری کیوں ؟

مضمون نگار: Amir Fuzail Markazi

مسلک اعلیٰ حضرت ضروری کیوں ؟

“نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد
فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم ،بسم اللہ الرحمن الرحیم
“یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ ”
صدق اللہ العلی العظیم”

حضرات محترم !آئۓ سب سے پہلے ہم اور آپ عقیدت و محبت کے ساتھ نبی اکرم نور مجسم سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں درود شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کرے پڑھے بآواز بلند اللہم صل علی محمد ۔۔۔۔
سرکار تاج الشریعہ فرماتے ہیں !

@صلح کلی نبی کا نہیں سنیوں
سنی مسلم ہے سچا نبی کے لئے

@مسلک اعلیٰ حضرت پہ قائم رہو
زندگی دی گئی ہے اسی کے لیے

حضرات محترم! آج میری تقریر کا موضوع ہے” مسلک اعلیٰ حضرت ضروری کیوں ؟”یاد رکھے مسلک اعلیٰ حضرت کوئی نیا مسلک نہیں ہے بلکہ یہ اہل سنت والجماعت کا دوسرا نام ہے اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے “یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ” یعنی قیامت کے دن کچھ چہرے روشن ہونگے اور کچھ چہرے سیاہ ۔اس آیت کریمہ کی تفسیر میں حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر در منثور میں ایک حدیث پاک نقل فرمایا ہے !

“عن ابن عمر عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی قولہ تعالیٰ” تعالیٰ یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ “تبیض وجوہُ اہل السنۃ وتسود وجوہُ اہل البدع ”
یعنی حضرت عبداللہ ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے” یوم تبیض و تسود وجوہ” کی تفسیر میں فرمایا کہ کل قیامت کے دن اہل سنت وجماعت کے چہرے روشن اور منور ہونگے اس کے مقابلے بدعتیوں کے چہرے سیاہ ہونگے ۔

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اہل حق اہل سنت وجماعت ہی ہےاور کیوں نہ ہو میرے آقا نے ارشاد فرمایا ہے”تفترق امتی علی ثلث وسبعین ملۃکلھم فی النار الا ملۃ واحدۃ قالوا من ھی یارسول اللہ قال ما انا علیہ واصحابی” یعنی میری امت تہتر فرقے میں بٹ جاۓگی ایک گروہ کے علاؤہ سب جہنمی ہے صحابہ نے عرض کیا وہ ناجی گروہ کون سا ہے تو آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس پر میں اور میرے صحابہ ہے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام کے طریقے پر چلنے والا گروہ حق پر ہے اور اس پر عمل پیرا رہنا ضروری ہے تبھی میرے امام فرماتے ہیں !

@ترے غلاموں کا نقش قدم ہے راہ خدا
وہ کیا بہک سکے جو یہ سراغ لے کے چلے

@ جناں بنے گی محبان چار یار کی قبر
جو اپنے سینے میں یہ باغ لے کے چلے

الحمد للّٰہ ہم سنی بریلوی مسلک اعلیٰ حضرت پر چلنے والے ،مسلمان مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے خلفاء اور صحابی کے طریقے پر چلنے والے ہیں اور یہی ہماری لیے ذریعۂ نجات ہے اور ہم فخر سے امام احمد رضا کی زبان میں کہتے ہیں !

@اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحاب حضور
نجم ہے اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی

اسی مسلک کو اس دور میں مسلک اعلیٰ حضرت کہا جاتا ہے جو حقیقت میں وہی مسلک ہے جو صحابہ کا مسلک ہے جو تابعین کا مسلک ہے جو اسلاف و اکابر کا مسلک ہے بلکہ یہ وہی مسلک ہے جو امام اعظم ابو حنیفہ کا مسلک ہے اگر کوئی کہے کہ مسلک اعلیٰ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کے مسلک کے خلاف پانچواں مذہب ہے تو ہمارا اس سے چیلنج ہے ایک بھی مسئلہ دکھا دو مسلک اعلیٰ حضرت میں جو قرآن وحدیث اور اصول امام اعظم کے خلاف ہے مر جاؤں گے سڑ جاؤں گے لیکن دکھا نہیں سکتے اسی لیے ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں!

@ادھر آؤ پیارے ہنر آزمائیں
تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں

@نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار تم سے
یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں

اب یہ سوال اٹھتا ہے مسلک اعلیٰ حضرت کیوں ؟کیا اہلسنت کہلانا ہمارے لیے کافی نہیں ؟ اس طرح کے سوال کرنے والے سے میں پوچھنا چاہتا ہوں
اہل سنت کیوں ؟کیا ہمیں مسلمان کہلانا کافی نہیں؟

اگر آپ کا جواب ہوگا کہ جب ہمارا مقابلہ یہودی سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ عیسائی سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ ہندوؤں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ دیگر ادیان باطلہ سے ہوتا ہے تو ہم اس وقت اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتے ہیں ۔لیکن جب ہمارا مقابلہ معتزلیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ رافضیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ ناصبیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ خارجیوں سے ہوتا ہے تو اس وقت ہم اپنے آپ کو اہل سنت کہتے ہیں اس لیے کہ یہ لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر مسلمانوں کے خلاف عقیدے کو پروان چڑھاتے ہیں تو ان سے ہم اپنی الگ پہچان کے لیے اپنے آپ کو اہل سنت کہتے ہیں ۔

اگر یہ جواب تمہارا ہوگا تو ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ جب ہمارا مقابلہ معتزلیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ خارجیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ رافضیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ ناصبیوں سے ہوتا ہے تو ہم اس وقت اپنے آپ کو اہل سنت ہی کہتے ہیں لیکن جب ہمارا مقابلہ دیوبندیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ وہابیوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ غیر مقلدوں سے ہوتا ہے جب ہمارا مقابلہ چکڑالویوں سے ہوتا ہے تو اس وقت ہم اپنے اپ کو مسلک اعلی حضرت پر چلنے والا کہتے ہیں اس لیے کہ غیر مقلد وہابی دیابنہ اپنے آپ کو اہل سنت کہہ کر کے مسلمانوں کے خلاف عقیدہ رکھتے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں نبی کے پیارے صحابہ کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے شان میں نازیبہ کلمات لکھتے ہیں اور چھاپتے ہیں تو ان سے ہم اپنی الگ پہچان کے لیے اپنے آپ کو مسلک اعلی حضرت پر چلنے والا بتاتے ہیں حقیقت میں مسلک اعلی حضرت اہل سنت وجماعت کا دوسرا نام ہے یہ کوئی نیا مسلک نہیں ہے بلکہ یہ وہی مسلک ہے جو صحابہ کا مسلک ہے یہ وہی مسلک ہے جو تابعین کا مسلک ہے یہ وہی مسلک ہے جو تمام اسلاف و اکابر کا مسلک ہے یہ کوئی نیا مسلک نہیں ہے بلکہ یہ وہی مسلک ہے جو امام اعظم ابو حنیفہ کا مسلک ہے تبھی تو شاعر نے کہا ہے!

@ہوگا نہ ایمان کامل اس میں کوئی شک نہیں
دل میں عشق رحمت العالمین جب تک نہیں
یہ بو حنیفہ کا ہی مسلک ہے جناب
مسلک احمد رضا کوئی نیا مسلک نہیں

وما علینا الاالبلاغ
از قلم : محمد عامر فضیل مرکزی براۓ طلبا

Scan this QR code to read online:

QR Code