صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
“برھانِ صلوٰۃ”ایک تیر سے کئی نشانے
تاثرات

“برھانِ صلوٰۃ”ایک تیر سے کئی نشانے

✍️ Amir Fuzail Markazi

برھانِ صلوٰۃایک تیر سے کئی نشانے
یہ دور فتنوں کی یلغار، شبہات کی فراوانی، اوراغیار کی جانب سے مسلّماتِ اہلِ سنت کو مشکوک بنانے کی مذموم سعی کا دور ہے۔ وہابیہ، دیابنہ اور غیر مقلدین نے دین کے وسیع دامن کو اپنی تنگ نظری کے پیمانے سے ناپنے کا ایسا وطیرہ اختیار کر رکھا ہے کہ ہر وہ نیک اور مستحسن عمل جو ان کے خودساختہ معیار پر پورا نہ اترے، فوراً بدعت، ناجائز اور ممنوع قرار پاتا ہے، اور ان کی دلیل عموماً ایک ہی ہوتی ہے: صحابہ نے نہیں کیا، تابعین نے نہیں کیا، عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کی یہ صورت موجود نہ تھی!لیکن اس سے مقصد ایک ہی ہوتا ہے!
ذکر روکے فضل کاٹے نقص کے جویاں رہے
پھر کہے مردک کہ ہوں امت رسول اللہ کی
انہیں مسائل میں سے اذان و اقامت سے قبل درود شریف پڑھنے کا مسئلہ بھی ہے جس کے متعلق دیابنہ و غیر مقلدین کہتےہیں کہ یہ قرون ثلاثہ میں نہیں کیا گیا اسلۓ ممنوع و ناجائز ہے حالانکہ علما نے تصریح فرمائی ہے: الفعل یدل علی الجواز وعدم الفعل لایدل علی المنع" کسی کام کے کرنے سے تو جواز سمجھا جاتا ہے نہ کرنے سے ممانعت نہیں سمجھی جاتی ۔(المواہب اللدنیۃ ج3ص489)
یہی اعتراض جب رفیق محترم عالم نبیل فاضل جلیل حضرت مولانا محمد عقیل احمد مرکزی حفظہ اللہ (خادم التدریس الجامعۃ الرضویہ غوث العلوم عربی کالج ٹکوا مؤ بارہ بنکی یوپی) سے کیا گیا تو حضرت نے اقامۃ البرھان علی جواز الصلوۃ قبل الاذان المعروف برھانِ صلوٰۃ نام سے ایک رسالہ ترتیب دیا ہے، جو یقیناًقابل مطالعہ ہے ۔
فقیر نے اس کا مطالعہ کیا، اسے خوب سے خوب تر پایا۔ اگرچہ کتاب کا موضوع بالخصوص اذان و اقامت سے قبل درودِ شریف کے جواز پر ہے، مگر اس میں اکابرِ امت کی تصریحات کی روشنی میں ایسے اصول بھی بیان کیے گئے ہیں جن سے میلاد، قیام، فاتحہ، تیجہ، چالیسواں وغیرہ متعدد مسائلِ مختلف فیہ کا جواز بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے دیابنہ وہابیہ کا سیاہ چہرہ اور اکابر سے بغاوت بھی واضح ہوتی ہے۔
واقعی یہ رسالہ ایک تیر سے کئی نشانےکے محاورہ کی بہترین مصداق ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی اس گراں قدر کاوش کو شرفِ قبول بخشے اور مؤلف کو دارین کی سعادتوں سے مالامال فرمائے۔آمین بجاہِ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
نوٹ : بسا اوقات دیکھا جاتا ہے کہ بعض حضرات نئے مؤلفین سے پی ڈی ایف یا مفت نسخے کا مطالبہ کرتے ہے، حالاں کہ یہ طرزِ عمل درست نہیں۔ اہلِ ذوق سے گزارش ہے کہ کتب خرید کر مطالعہ فرمائیں، اس سے مؤلفین کی حوصلہ افزائی اور ان کی علمی کاوشوں کی قدر افزائی ہوتی ہے۔یہ کتاب حاصل کرنےکے لیے مؤلف سے رابطہ کریں 8873170280
از قلم : محمدعامرفضیل مرکزی رمولوی غفرلہ القوی
متخصص فی الفقہ جامعۃ الرضا بریلی شریف ہند
١٤،ربیع النور شریف ١٤٤٨ه‍ بشب جمعه بعد نماز عشا
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Amir Fuzail Markazi

Student - Takhassus 1st | Jamiatur Raza
69
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 38
Kalam 12
Amir Fuzail Markazi
زمرہ جات

اصول تکفیر اور تحقیقات امام احمد رضا خان

برھان صلوۃ – ایک مدلل اور قابلِ قدر علمی کاوش

“برھانِ صلوٰۃ”ایک تیر سے کئی نشانے - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

“برھانِ صلوٰۃ”ایک تیر سے کئی نشانے

مضمون نگار: Amir Fuzail Markazi

“برھانِ صلوٰۃ”ایک تیر سے کئی نشانے

یہ دور فتنوں کی یلغار، شبہات کی فراوانی، اوراغیار کی جانب سے مسلّماتِ اہلِ سنت کو مشکوک بنانے کی مذموم سعی کا دور ہے۔ وہابیہ، دیابنہ اور غیر مقلدین نے دین کے وسیع دامن کو اپنی تنگ نظری کے پیمانے سے ناپنے کا ایسا وطیرہ اختیار کر رکھا ہے کہ ہر وہ نیک اور مستحسن عمل جو ان کے خودساختہ معیار پر پورا نہ اترے، فوراً بدعت، ناجائز اور ممنوع قرار پاتا ہے، اور ان کی دلیل عموماً ایک ہی ہوتی ہے: صحابہ نے نہیں کیا، تابعین نے نہیں کیا، عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کی یہ صورت موجود نہ تھی!لیکن اس سے مقصد ایک ہی ہوتا ہے!

@ذکر روکے فضل کاٹے نقص کے جویاں رہے
پھر کہے مردک کہ ہوں امت رسول اللہ کی

انہیں مسائل میں سے اذان و اقامت سے قبل درود شریف پڑھنے کا مسئلہ بھی ہے جس کے متعلق دیابنہ و غیر مقلدین کہتےہیں کہ یہ قرون ثلاثہ میں نہیں کیا گیا اسلۓ ممنوع و ناجائز ہے حالانکہ علما نے تصریح فرمائی ہے: الفعل یدل علی الجواز وعدم الفعل لایدل علی المنع” کسی کام کے کرنے سے تو جواز سمجھا جاتا ہے نہ کرنے سے ممانعت نہیں سمجھی جاتی ۔(المواہب اللدنیۃ ج3ص489)

یہی اعتراض جب* رفیق محترم عالم نبیل فاضل جلیل حضرت مولانا محمد عقیل احمد مرکزی حفظہ اللہ (خادم التدریس الجامعۃ الرضویہ غوث العلوم عربی کالج ٹکوا مؤ بارہ بنکی یوپی)* سے کیا گیا تو حضرت نے” اقامۃ البرھان علی جواز الصلوۃ قبل الاذان” المعروف *برھانِ صلوٰۃ* نام سے ایک رسالہ ترتیب دیا ہے، جو یقیناًقابل مطالعہ ہے ۔

فقیر نے اس کا مطالعہ کیا، اسے خوب سے خوب تر پایا۔ اگرچہ کتاب کا موضوع بالخصوص اذان و اقامت سے قبل درودِ شریف کے جواز پر ہے، مگر اس میں اکابرِ امت کی تصریحات کی روشنی میں ایسے اصول بھی بیان کیے گئے ہیں جن سے میلاد، قیام، فاتحہ، تیجہ، چالیسواں وغیرہ متعدد مسائلِ مختلف فیہ کا جواز بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے دیابنہ وہابیہ کا سیاہ چہرہ اور اکابر سے بغاوت بھی واضح ہوتی ہے۔

واقعی یہ رسالہ *ایک تیر سے کئی نشانے*کے محاورہ کی بہترین مصداق ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی اس گراں قدر کاوش کو شرفِ قبول بخشے اور مؤلف کو دارین کی سعادتوں سے مالامال فرمائے۔آمین بجاہِ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم۔

نوٹ : بسا اوقات دیکھا جاتا ہے کہ بعض حضرات نئے مؤلفین سے پی ڈی ایف یا مفت نسخے کا مطالبہ کرتے ہے، حالاں کہ یہ طرزِ عمل درست نہیں۔ اہلِ ذوق سے گزارش ہے کہ کتب خرید کر مطالعہ فرمائیں، اس سے مؤلفین کی حوصلہ افزائی اور ان کی علمی کاوشوں کی قدر افزائی ہوتی ہے۔یہ کتاب حاصل کرنےکے لیے مؤلف سے رابطہ کریں 8873170280

از قلم : محمدعامرفضیل مرکزی رمولوی غفرلہ القوی
متخصص فی الفقہ جامعۃ الرضا بریلی شریف ہند
١٤،ربیع النور شریف ١٤٤٨ه‍ بشب جمعه بعد نماز عشا

Scan this QR code to read online:

QR Code