عنوان - فقہ حنفی کی جامعیت
راقم الحروف ۔ محمد نور نواز ناشد
جامعۃ الرضا بریلی شریف
ربطہ نمبر ۔ 9341323861
فقہ:- اسلامی قانون کے اس مجموعہ کا
نام ہے جو ہدایت الٰہی کی روشنی میں حالات اور تقاضوں کا لحاظ کرکے مرتب و مدون کیا گیا ہو جیسا کہ فقہ کی کتابوں میں درج ہے الفقه مجموعة الاحكام المشروعة في الاسلام یعنی شرعی قوانین کے مجموعہ کا نام فقہ ہے
فقہ مسلم معاشرے کی حیات مستعار کا جزو لاینفک ہے فقہ اسلامی اک ایسا علمی ڈھانچہ ہے۔ جس کو قرآن، سنت، اجماع اور قیاس کے خمیر سے بنایا اور سنوارا گیا ہے جو کہ ہر موڑ پر نوع انسان کی ہدایت و رہنمائی کرتا ہے کیوں کہ انسان جس طرح عبادات میں اسلام کا پابند ہے اسی طرح اخلاقیات، معاملات، معاشیات اور سیاسیات میں بھی لحظہ لحظہ قدم بقدم اسلام کا پابند ہے اور فقہ ہی معالم حلال و حرام ہے جس کو جان کر حلال کام کا بجالانا اور حرام چیز کے ارتکاب سے بچا جاتا ہے اور یہی اک مسلم اور مسلم معاشرے کا بنیادی مقصد ہے اور ہر دور میں اس کی ضرورت متحقق و مسلم رہی ہے جب اس کی حاجت عھد رسالت مأب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں ہوئی تو لوگوں نے براہ راست آقائے نعمت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے اپنی حاجت برآری کی یونہی قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے صحابہ کرام سے اپنی دینی تشنگی کو بجھاتے ہوۓ نظر آۓ لیکن جب اسلام کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا گیا اور لوگوں کے درمیان اختلاف ہونے لگے نۓ نۓ فتنے ابھر نے لگے تب کئ ائمۂ کرام نے اس کام کو اپنے ذمۂ کرم پر لیا اور لوگوں کو قرآن و حدیث اور اقوال صحابہ کرام کے مطابق وضع کۓ ہوے قواعد و ضوابط کی رو سے احکام اسلام سے روشناس کرتے رہے لیکن ان تمام میں سے صرف چار مذاہب پر ائمۂ امت کا اجماع قائم ہوا یعنی امام اعظم امام مالک اور امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہم لیکن ان چاروں میں سے جو مقبولیت خاص و عام اور شہرت دوام و استقرار مذہب حنفی کے دامن کرم میں آئی ایسی شہرت و مقبولیت کسی کو حاصل نہیں ہوئی
فقہ حنفی کا تعارف
فقہ اسلامی کی تاریخ میں چار عظیم مذاھب میں سے جو مقام و مرتبہ
شہرت و مقبولیت و اشاعت فقہ حنفی کو حاصل ہے وہ محتاج تعارف نہیں اس عظیم مذہب کی بنیاد سراج الامۃ کاشف الغمۃ نے اپنے دور کے چالیس عالی مرتبت بلند فکر حساس و فعال علماۓ ذوی الاحترام جو کہ اپنے اپنے فن میں گوہر نایاب کی حیثیت رکھتے تھے ایسی عظیم شخصیات کے ساتھ ملکر مذہب حنفی کی بنیاد رکھی اور قرآن و سنت و اجماع کے مطابق قواعد و ضوابط معرض وجود میں لائے اور ایسے ایسے عقد لاینحل مسائل کا حل فرمایا جسے دیکھ کر زمانہ حیران و ششدر رہ گیا اور اصحاب مذہب حنفیہ کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے ائمہ بھی اس عظیم مذہب کی فوقیت و جامعیت کے معترف ہوگۓ جیسا کہ بانی فقہ حنفی سراج الامۃ کاشف الغمۃ کی وسعت فکر و فوقیت علم کا اعتراف کرتے ہوے امام شافعی فرماتے ہیں ۔ الناس فى الفقه عيال على ابى حنيفة اور عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں انه مخ العلم أي انه يصل دائماالى الباب الخالص من العلم في غير انحرافـ ـ مقدمه ردالمحتار ـ اور امام اوزاعی تحریر فرماتے ہیں کہ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ مشکل سے مشکل مسائل کو سب سے زیادہ جاننے والے تھے تبییض الصحیفہ صفحہ ۳۴ میں ابوحنیفہ کے علم کی کثرت اور عقل کی وسعت پر رشک کرتا ہوں الخیرات الحسان صفحہ ۱۰۸
فقہ حنفی کی جامعیت سے مراد یہ ہے کہ زندگی کے تمام گوشوں عبادات سے لیکر معاملات تک اور عائلی مسائل سے لیکر سیاسی مسائل تک کا حل جس طرح مبرہن و مدلل انداز میں فقہ حنفی میں ہے اس جیسے پیچیدہ مسائل کا حل دوسرے مذہب میں مثل عنقاء ہے فقہ حنفی کی جامعیت کی بنیاد صرف مسائل کی زیادت و کثرت پر ہی نہیں بلکہ سب سے جداگانہ طرزِ استدلال علم کی گہرائی فکر کی وسعت و فقہی بصیرت پر رکھی گئ ہے اور امام اعظم کے بعد آپ کے تلامذہ نے مذہب حنفی کی باگ ڈور سنبھالی اور انہوں نے آپ کے قرآن و سنت و اجماع کے مطابق وضع کۓ ہوے اصول و ضوابط کی پیروی کرتے ہوے ہر طرح کے مشکل سے مشکل مسائل کا حل فرما کر مذہب حنفی کو وسعت عطاء کی جس کے نتیجے میں دو تہائی مسلم آبادی اس مذہب کے پیرو ہوے اور اکثر ممالک میں خلافت عباسیہ سے لیکر مغلیہ سلطنت تک سرکاری مذہب اور عدالتی و ریاستی قانون کے طور پر جاری و ساری کیا گیا اور آج بھی مسلم معاشرہ اکثریت کے ساتھ اسی مذہب کے دامن کرم سے منسلک ہیں اور انشاءاللہ تا قیام قیامت رہیں گے
طرز استدلال و طریق استنباط
فقہ حنفی کی فوقیت و جامعیت کی وجوہات میں سے ایک نمایاں وجہ طریق استدلال و طرز استنباط ہے
ان کا طریق استنباط اور طرز استدلال یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے پیش آمدہ مسائل کا حل قرآن مجید و برہان رشید سے تلاش کرتے اور قرآن پاک میں نہ ملنے پر وہ احادیث پاک کی طرف رجوع کرتے اور مسائل کو حدیث پاک سے مدلل و مبرہن و مفصل انداز میں بیان کرتے اور احادیث وآثار میں نہ ملنے کی صورت میں اقوال صحابہ سے اپنا فرمان عالیشان جاری فرماتے
جیسا کہ ردالمحتار کے مقدمہ میں امام اعظم سے ایک روایت
مذکور و مسطور ہے کہ امام اعظم فرماتے ہیں آخذ بكتاب الله فان لم أجد فبسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم فان لم أجد فى كتاب الله تعالى ولا سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم أخذت بقول اصحابه آخذ من شئت منهم و ادع من شئت منهم ولا اخرج عن قولهم الى قول غيرهم فاما إذا أنتهى الأمر الى ابراهيم ـ اى النخعي ـ و الشعبي و ابن سيرين والحسن و العطاء و سعيد بن المسيب قوم اجتهدوا فاجتهد كما اجتهدوا
تو سراج الامۃ کاشف الغمۃ کی اس فرمان عالیشان سے پتہ چلا کہ آپ پہلے کتاب اللہ سے استدلال و استنباط کا کام لیتے پھر سنت رسول سے اور ان دونوں میں نہ پائے جانے کی صورت میں اقوال صحابہ کرام سے مزین کر کے اپنے موقف کو ثابت کرتے یہ نہج تھا ایسے مسائل کے اجتہاد و استنباط کا جو کہ منصوص ہو اور رہے ایس مسائل جو کہ منصوص نہیں ہے تو اس سلسلے میں امام اعظم کے منہج استدلال کے تعلق سے مناقب میں امام مکی نے اپنے زمانے کے ایک مستند ذات کی سند سے بیان کرتے ہیں کہ امام اعظم کا کلام مضبوط و مستحکم دلائل سے ہوتے اور آپ کمزور دلائل سے کتراتے اور لوگوں کے معاملات پر گہری نظر ڈالتے اور لوگوں کو اسی چیز کا حکم دیتے جو اس کے لۓ بہتر و مناسب ہوتا اور معاملات کو قیاس سے حل کرتے اگر قیاس بھی مناسب نہیں ہوتا تو استحسان سے ثابت کرتے
حنفیوں کا یہ طرز استدلال و طریق استنباط بالمقابل دیگر مذاہب کے کئ گنا اعلی و ارفع و ارجح ہے
قرآن مجید سے مطابقت
مذہب حنفی کی جامعیت و فوقیت کی اہم خصوصیات میں سے ایک یہ ہے قرآن حکیم کے موافق احکام کے استخراج و استنباط کرنے میں ان کے دلائل دیگر مذاہب کے مقابل زیادہ وسعت و جامعیت کے حامل ہیں
مثال کے طور پر
قرأت خلف الامام اختلافی مسئلہ ہے امام اعظم کا مذہب یہ ہے کہ مقتدیوں پر قرأت واجب نہیں چاہے نماز سری ہو یا جہری اور امام شافعی کے نذدیک تمام نمازوں میں قرأت واجب ہے اور ان کا مستدل یہ حدیث پاک جو کہ عبادہ بن ثابت سے مروی ہے لا صلاة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب
اس حدیث پاک میں نفی کو نفی جواز پر محمول کرتے ہیں اسی لۓ وہ کہتے ہیں کہ امام کے پیچھے بھی سورۂ فاتحہ کا پڑھنا جواز صلاۃ کے لۓ واجب ہے
اور حنفیوں کا مستدل یہ آیت پاک ہے إذا قري القرآن فاستمعوا له وانصتوا لعلكم ترحمون سورۂ اعراف اس آیت کریمہ سے واضح ہوتاہے کہ قرأت خلف الامام چاہے سری نماز میں ہو یا جہری نماز دونوں صورتوں میں منع ہے اور آیت کی تأئید میں کثیر احادیث پاک شاہد ہیں جیساکہ ابن ماجہ کی روایت ہے عن جابر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من كان له امام فان قراءة الإمام قراءة له
اور دوسری حدیث پاک میں ہے جو کہ ابن عباس سے مروی ہے عن الني صلى الله عليه وسلم قال يكفيك قراءة الإمام خافت أو جهر اور امام شافعی کا مستدل خود متعارض ہے کیوں کہ اس میں نفی سے نفی کمال اور نفی جواز دونوں کا احتمال ہے اور جس میں دو چیزوں کا احتمال ہو اسے دلیل کے طور پر پیش نہیں کر سکتے اگر ہم نفی والی حدیث کو مستدل مان بھی لیں تب بھی اس صورت میں نفی کو نفی کمال کی طرف پھیرنا زیادہ صحیح ہے اس کی کئ ساری مثالیں احادیث پاک میں موجود ہیں جیساکہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً روایت ہے لا صلاۃ بحضرۃ الطعام اس میں نفی کمال کی ہے نہ کہ جواز کی
[ملخص من تقریرات الالمعی فی کشف مافی جامع الترمذی]
اگر دوسرے کی طرف پھیرا جاۓ تو اس میں دونوں کی نفی ہو جائے گی کیوں کہ جس میں نفی جواز ہو اس میں نفی کمال بدرجہا اولی پایا جاۓگا اور اس صورت میں زیادہ اختلاف ہو گا۔اور یہ نفی کمال اس صورت میں ہے جبکہ مصلی منفرد ہو لیکن اگر خلف الامام ہو تو نفی کمال بھی نہیں بلکہ مقتدی کے لۓ ضروری ہے کہ وہ غور سنے اور خاموش رہے
مثال ثانی
والمطلقات يتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء سورۂ بقرہ
ترجمہ۔ مطلقہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھے ۔اس آیت میں موجود لفظ قروء جمع ہے اور دو معنوں کے درمیان مشترک ہے یعنی حیض اور طلاق ۔ امام اعظم کے نزدیک قروء سے مراد حیض ہے اور امام شافعی کے نزدیک طھر ہے اور طھر کے مراد لینے سے آیت کریمہ کے موجب پر عمل نہیں ہو پارہا ہے کیوں کہ آیت میں موجود لفظ ثلاثۃ عدد معین خاص ہے جو کہ تین کے عدد کو بتانے کے لۓ وضع کیا گیا ہے اور خاص کا حکم یہ ہے کہ اس کے کل افراد پر عمل کرنا واجب ہے نہ ہی نقصان کے ساتھ اور نہ ہی زیادتی کے ساتھ ۔اس حکم پر اسی وقت عمل کرنا پایا جاۓگا جبکہ اس سے مراد حیض لیا جاۓ اور یہی حنفیوں کا مذہب ہے لیکن یہیں اگر طھر مراد لیا جاۓ جو کہ امام شافعی کا موقف ہے تو وہ طھر جس میں طلاق کا وقوع ہوا ہے اس کو عدت میں شامل کیا جائے گا یا نہیں ۔اگر کیا جائے تو دو طھر اور تیسرے کا بعض ہوگا اور اگر شمار نہ کیا جاۓ تو تین طھر اور بعض ہوگا جبکہ دونوں صورتوں میں خاص کے موجب پر عمل نہیں ہو پا رہا ہے تو اس موقف کے اعتبار سے مسئلہ متفرع ہوگا کہ جب مطلقہ عورت تیسرے طھر میں سے بعض کا شمار کر لے تو اس کا دوسرے شوہر سے نکاح کر نا جائز ہوگا جبکہ یہ اجماع کے خلاف ہے ۔۔
[ملخص من التوضیح فی حل غوامض التنقیح]
ان دونو مثالوں سے واضح ہو گیا کہ امام اعظم کا قرآن پاک کے موافق استدلال بالمقابل دیگر مذاہب کے زیادہ اوفق و ارجح ہے
مذہب حنفی کا استدلال صحیح احادیث سے
مذہب حنفی کی بنیاد ہی صحیح احادیث پر ہی رکھی گئ ہے جیساکہ امام اعظم کا ارشاد ہے إذا صح الحديث فهو مذهبي يعنى جو صحیح حدیث ہو وہی میرا مذہب ہے ۔تبییض الصحیفہ
اور غسان کہتے ہیں کہ میں نے اسرائیل سے کہتے ہوے سنا ۔كان نعم الرجل النعمان ما كان احفظه لكل حديث فيه فقه واشد فحصه عنه فاكرمه الخلفاءوالامراء و الوزراء
یعنی نعمان بن ثابت اچھے آدمی ہیں احادیث فقہ کے کیسے زبردست حافظ ہیں اور ان احادیث کی بہترین جانچ اور چھان بین کرنے والا آپ سے زیادہ کوئی نہیں ہے جن میں مسائل فقہیہ ہیں اسی وجہ خلفا امیروں وزیروں نے ان کی تعظیم کی جیساکہ مسئلہ رفع یدین سے ظاہر و باہر ہے کہ اس مسئلہ میں نفی رفع یدین اور اثبات رفع یدین دونوں طرح کی حدیثیں پائی جاتی ہیں لیکن احناف نے جس پہلو کو اختیار کیا ہے وہ زیادہ راجح ہے ان احادیث کے روایوں کے فقیہ ہونے اور ان احادیث کااختلاف و اضطراب سے خالی و عاری ہونے اور قرآن کی آیت قوموا لله قانتين سے زیادہ موافق ہونےکے اعتبار سے
اور جو حضرات کہتے ہیں کہ احناف نص کے مقابلے میں قیاس کو ترجیح دیتے ہیں یہ بے بنیاد اور کھلا افتراءہے جیساکہ حضرت ابو جعفر اپنی سند متصل کے ساتھ امام اعظم سے روایت کرتے ہیں آپ فرماتے تھے ۔بخدا اس نے مجھ پر افترا کیا جو کہتا ہے کہ میں قیاس کو نص پر مقدم کرتا ہوں ۔جہان امام اعظم صفحہ ۴۴۳ ۔بھول کر کھانے پینے کے مسئلہ میں احناف کا موقف خود اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔ کیوں کہ قیاس تو یہی چاہتا ہے کہ روزہ ٹوٹ جائے گا نماز میں عمدا و سہوا کلام کرنے پر نماز کے باطل ہونے پر قیاس کرتے ہوئے جیساکہ امام مالک کا مذہب ہے لیکن احناف نے اس مسئلہ میں نص صریح عن ابى هريرة عن الني صلى الله عليه وسلم قال ـ اذا نسي فأكل أو شرب فليتم صومه فانما اطعمه الله و سقاه ـ صحيح بخارى
یہاں پر استحسانا اس حدیث پر عمل کرتے ہوے قیاس کے مقابل حدیث کو ترجیح دیۓ ہیں
آسانی اور سہولت
مذہب حنفی کے قواعد و ضوابط يريد الله بكم اليسر ولا يريد بكم العسر کے مصداق سہولت و آسانی پر مبنی ہے الاشباہ والنظائر میں ہے ۔ وسع أبو حنيفة فى العبادات كلها فلم يقل ان مس المرأة و الذكر ناقض ولم يشترط النية في الطهارة ولاالدلك ووسع في المياه ففوضه الى رأى المبتلى به ولم يشترط مقارنة النية للتكبير و لم يعين من القرآن شيئا حتى الفاتحة عملا بقوله تعالى ـ فاقرءوا ما تيسر من القرآن صفحه ٢٣٢
شورائی مذہب
اس مذہب کی اہم خصوصیات میں سے مجلسِ شوریٰ سے مسائل کا استنباط و استخراج ہے جو کہ قرآن پاک کی آیت ـ وامرهم شورٰىبينهم و مما رزقنٰهم ينفقون ۔کے عین مصداق ہے
امام اعظم نے قرآن حدیث اقوال صحابہ و تابعین کی پیروی کرتے ہوۓ مسائل کا استنباط و استخراج اور قرآن و حدیث و اجماع کے مطابق قواعد وضوابط وضع کرنے میں مجلس شوریٰ کا انتخاب کیا کیونکہ اجتماعی طور پر مسائل کو حل کرنے میں خطا و لغزش کا امکان بہت کم ہوتاہے گویا فقہ حنفی کو یہ اعزاز و افتخار حاصل ہے کہ انفرادی نہیں بلکہ شورائی فقہ ہے جبکہ دیگر ائمۂ کرام کے فقہ ان کے انفرادی اجتہاد کا نتیجہ ہے ۔انہیں اسباب و علل کی وجہ سے عالم اسلام میں مذہب حنفی کو وہ مقبولیت و شہرت حاصل ہوئی جس کی مثال رہتی دنیا تک نہیں لائی جا سکتی
اختتام
الغرض فقہ اسلامی کی اس طویل تاریخ کے اندر فقہ حنفی میں جو عظیم الشان خدمت، بے مثال أصول و ضوابط پیچیدہ اور لاینحل مسائل کے استنباط و استخراج اور قرآن و سنت اجماع کے موافق استدلال کا منہج پایا جاتا ہے اس جامعیت و فوقیت و برتری کے ساتھ کسی اور مذہب میں نظر نہیں آتا ہے
امام اعظم اور انکے تلامذہ کے مقرر کۓ ہوۓ اصول و ضوابط نہ صرف قرآن و سنت و روایت کے آئنہ دار ہیں بلکہ فطرت عقل سلیم و درایت کے بھی مطابق و موافق ہے یہی وجہ ہے کہ قرون اولیٰ سے لیکر آج تک دو تہائی سے زیادہ مسلمانوں نے اپنے انفرادی و اجتماعی فیصلے کا محور بھی اسی مذہب کو بنایا اور اس مذہب کو قانون ریاست و عدالت کے طور پر بھی منتخب کیا گیا
اور فقہ حنفی کی خصوصیات یعنی قرآن کے عین موافق اور سنت رسول پر اعتماد اور صحابہ و تابعین سے گہرا ربط و ضبط قیاس استحسان عرف اور تعامل ناس کے موافق اور ضرورت کے پاۓ جانے پر آسانی اور سہولت کا فراہم کرنا یہی اہم خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے اس عظیم مذہب کو جامعیت و فوقیت حاصل ہے
اس مضمون کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
اس مضمون کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
Related Articles

محسن اہلسنت ( حضور قاضی ملت قاضی عبد الرحیم بستوی علیہ الرحمہ )
محسن اہلسنت صدر المفتیین رئیس الفقہاء خلیفہ ومعتمد حضور مفتی اعظم ہند قاضی ملت قاضی عبد الرحیم بستوی علیہ الرحمہ
05/17/2026
No Comments

برائے جانچ پڑتال
یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج استاذی الکریم ابوحنظلہ صاحب قبلہ ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آج کل یونیورسٹیوں
05/16/2026
No Comments
فتویٰ
یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج استاذی الکریم ابوحنظلہ صاحب قبلہ ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آج کل یونیورسٹیوں
05/16/2026
No Comments

یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج
یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج استاذی الکریم ابوحنظلہ صاحب قبلہ ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آج کل یونیورسٹیوں
05/14/2026
4 Comments

یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج
یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج استاذی الکریم ابوحنظلہ صاحب قبلہ ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آج کل یونیورسٹیوں
05/14/2026
No Comments
- All Posts
- Back
- All Articles
- Latest Articles
- Popular Articles
- Students' Articles
- Respected Teachers' Articles
- Graduates' Articles
- Takhassus 1st Year
- Takhassus 2nd Year
- Samena
- Sabea
- Sadesa
- Khamesa
- Rabea
- Salesa
- Sania
- Edadia
- Ula
- Hifz
- Mufti Qurban Raza Markazi
- Mufti Noor Nawaz Raza Markazi
- Md Abul Kalam Azad
- Mufti Monis Raza Markazi
- Mufti Zakir Raza MArkazi
- Mufti Mahtab Raza Markazi
- Mufti Asad Raza Markazi
- Mufti Faizan Raza Markazi
- Mufti Riyazuddin Markazi
- Mufti Azhar Raza Markazi
- Mufti Rashid MMarkazi
- articlesnoornawaz
- hamdnoornawaz
- naatnoornawaz
- manqabatnoornawaz
- ghazalnoornawaz
- hamdmonis
- naatmonis
- manqabatmonis
- ghazalmonis
- articlesmonis
- Md Shoaib Raza Markazi
- articlesshoaib
- hamdshoaib
- naatshoaib
- manqabatshoaib
- ghazalshoaib
- Graduates' Articles 2015-2025
- Graduates' Articles 2026
- Mufti Course
- Fazil Course
- Mufti Jasim Akram Markazi
- Mufti Hesham Raza Markazi
- Mufti Murshid Raza Markazi
- Mufti Farhan Raza Markazi
- Mufti Kashif Raza Markazi
- hamdjasim
- articlesjasim
- naatjasim
- manqabatjasim
- ghazaljasim

محسن اہلسنت صدر المفتیین رئیس الفقہاء




Load More
End of Content.
- All Posts
- Back
- All Articles
- Latest Articles
- Popular Articles
- Students' Articles
- Respected Teachers' Articles
- Graduates' Articles
- Takhassus 1st Year
- Takhassus 2nd Year
- Samena
- Sabea
- Sadesa
- Khamesa
- Rabea
- Salesa
- Sania
- Edadia
- Ula
- Hifz
- Mufti Qurban Raza Markazi
- Mufti Noor Nawaz Raza Markazi
- Md Abul Kalam Azad
- Mufti Monis Raza Markazi
- Mufti Zakir Raza MArkazi
- Mufti Mahtab Raza Markazi
- Mufti Asad Raza Markazi
- Mufti Faizan Raza Markazi
- Mufti Riyazuddin Markazi
- Mufti Azhar Raza Markazi
- Mufti Rashid MMarkazi
- articlesnoornawaz
- hamdnoornawaz
- naatnoornawaz
- manqabatnoornawaz
- ghazalnoornawaz
- hamdmonis
- naatmonis
- manqabatmonis
- ghazalmonis
- articlesmonis
- Md Shoaib Raza Markazi
- articlesshoaib
- hamdshoaib
- naatshoaib
- manqabatshoaib
- ghazalshoaib
- Graduates' Articles 2015-2025
- Graduates' Articles 2026
- Mufti Course
- Fazil Course
- Mufti Jasim Akram Markazi
- Mufti Hesham Raza Markazi
- Mufti Murshid Raza Markazi
- Mufti Farhan Raza Markazi
- Mufti Kashif Raza Markazi
- hamdjasim
- articlesjasim
- naatjasim
- manqabatjasim
- ghazaljasim

محسن اہلسنت صدر المفتیین رئیس الفقہاء




Load More
End of Content.
مختصر فہرست
May 17, 2026
محسن اہلسنت صدر المفتیین رئیس الفقہاء خلیفہ ومعتمد حضور مفتی اعظم ہند قاضی ملت قاضی عبد الرحیم بستوی علیہ الرحمہ ماضی قریب کے عہد شباب میں ایسی تاریخ ساز ہستیاں تشریف رکھتی تھیں جن کے علم وادب فضل وکمال تقوی طہارت ، متانت وسنجیدگی ، نفاست و سادگی بے مثال تھی سرکار مفتئ اعظم کے وجود…
May 16, 2026
مدحُ خیرِ البریة ﷺ يَا سَيِّدَ الْكَوْنَيْنِ يَا خَيْرَ الْوَرَىٰm1 يَا مَنْ بِنُورِكَ كُلُّ شَيْءٍ أَبْصَرَاm2 أَنْتَ الضِّيَاءُ إِذَا الظَّلَامُ أَحَاطَنَاm1 وَالْبَدْرُ فِي كَبِدِ السَّمَاءِ تَنَوَّرَاm2 أَخْلَاقُكَ الْعُظْمَىٰ كَرَوْضٍ نَاضِرٍm1 فَاحَ الْأَرِيجُ بِذِكْرِهَا وَتَعَطَّرَاm2 بَحْرُ السَّمَاحَةِ وَالْمَكَارِمِ وَالنَّدَىٰm1 كَمْ جَادَ كَفُّكَ بِالْعَطَاءِ وَأَمْطَرَاm2 قَلْبٌ رَحِيمٌ لِلْأَنَامِ جَمِيعِهِمْm1 مَا رَدَّ مَحْزُوناً وَلَا مَنْ أَعْسَرَاm2 فِيكَ الْوَفَاءُ وَفِيكَ…
May 16, 2026
یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج استاذی الکریم ابوحنظلہ صاحب قبلہ ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آج کل یونیورسٹیوں میں یہ عام ہوتا جارہاہے کہ طالبان وطالبات 4 سال یادوسال کے لیے دو گواہوں کے سامنے پوشیدہ طور پر ایجاب وقبول کرلیتے ہیں تاکہ زوجین والے تعلقات قائم کرسکیں اور مذکورہ میعاد کو کبھی صراحتاً…
May 14, 2026
یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج استاذی الکریم ابوحنظلہ صاحب قبلہ ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آج کل یونیورسٹیوں میں یہ عام ہوتا جارہاہے کہ طالبان وطالبات 4 سال یادوسال کے لیے دو گواہوں کے سامنے پوشیدہ طور پر ایجاب وقبول کرلیتے ہیں تاکہ زوجین والے تعلقات قائم کرسکیں اور مذکورہ میعاد کو کبھی صراحتاً…
Jamiatur Raza Students is a reliable platform for Islamic knowledge and student guidance.
It provides clear, useful, and well-organized content for learners.
Jamiatur Raza Students is a reliable platform for Islamic knowledge and student guidance.
It provides clear, useful, and well-organized content for learners.
Jamiatur Raza Students is a reliable platform for Islamic knowledge and student guidance.
It provides clear, useful, and well-organized content for learners.
Jamiatur Raza Students is a reliable platform for Islamic knowledge and student guidance.
It provides clear, useful, and well-organized content for learners.
How to Upload an Article on Our Website?
How to Upload an Article on Our Website?
If you want to publish your article on our website,
please contact your class monitor first.
Your monitor will review your article
and help upload it properly on the website.
Please make sure that your article is clear,
well-written, and useful for readers.
If you face any kind of problem or difficulty,
you may also contact the
Takhassus Department
for further support and guidance.
Our team is always ready to help students
and make the submission process simple and smooth.
We warmly encourage all students
to share beneficial, educational,
and inspiring content with others.
jamiaturrazastudents.com about us
جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس ڈاٹ ان لائن
jamiaturrazastudents.com
📘
Educational Platform
Jamiatur Raza Students is an Islamic educational platform created for the students of Jamiatur Raza to share knowledge, creativity, and beneficial content.
✍️
Students' Articles
This platform publishes students’ written articles, essays, research work, and informative Islamic content in a simple and organized way.
🖋️
Poetry & Literature
Students can also share their Urdu, Arabic, and Islamic poetry along with literary works to inspire and benefit other learners.
📚
Published Books
The website provides a space for students’ authored books, book introductions, and valuable written compilations.
🕌
Islamic Fatwas
Authentic Islamic fatwas, guidance, and answers to religious questions are also shared for educational purposes.
🌍
Community & Guidance
The main goal of this platform is to connect students, promote beneficial knowledge, and encourage Islamic learning worldwide.
Visit Official Website
جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس ڈاٹ ان لائنjamiaturrazastudents.com
our mission and vision
Our Mission & Vision
Jamiatur Raza Students is working to spread authentic Islamic knowledge, promote students’ talents, and provide beneficial educational content for Ahl-e-Sunnat around the world.
🎓
Promoting Students’ Work
Our first mission is to promote the written work of Jamiatur Raza students and present their knowledge, research, articles, and creativity before the world. Through this platform, we aim to spread authentic Sunni information and help people stay away from misinformation.
📖
Fatawa Tajush Shariah
In Sha Allah, we plan to upload all volumes, chapters, and sections of Fatawa Tajush Shariah on this website in a proper and organized way, so that the people of Ahl-e-Sunnat can easily benefit from authentic Islamic guidance and find solutions to their religious questions.
🕌
Darul Ifta Collection
Our goal is also to upload the fatawa of Markazi Darul Ifta on this website, so students and the general public can gain beneficial Islamic knowledge from anywhere in the world while staying at home.
📝
Jidariyah Tradition
In our institution, students regularly write articles and display them on walls as part of the Jidariyah tradition. This website aims to preserve that passion, encourage students’ creativity, and make these writings easily accessible for readers everywhere.
🖋️
Poetry Gathering
In Sha Allah, we will also create a special poetry section where visitors can read and enjoy the Urdu and Arabic poetry written by the students of Jamiatur Raza. This will help encourage literary talent and Islamic creativity among students.
🌍
Beneficial Islamic Platform
Our vision is to build a simple, beneficial, and authentic Islamic educational platform that connects students, teachers, writers, and readers together for the service of knowledge and Deen.








یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج
جملہ طلباء
0
ادبی شخصیات
0
شعراء
0
شعراء
0
4 thoughts on “یونیورسٹیوں میں نکاح کا غلط رواج”
Assalamualaikum
Assalamualaikum wa rahmatullah
Assalamualaikum wa rahmatullah
As