صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
کون تاج الشریعہ؟ ہاں! ہاں! کون
شخصیات اسلاف واخلاف

کون تاج الشریعہ؟ ہاں! ہاں! کون

✍️ Mohd Qasim ul Qadri Markazi

کون تاج الشریعہ؟ ہاں! ہاں! کون
وہ ہستی جس کو عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جائے تو خدا کی یاد تازہ ہو جائے، اور جن پر غیر مسلموں کی نظر پڑے تو بے ساختہ کلمۂ طیبہ پڑھنے لگیں۔جن کی چال میں وقارِ سنیت، جن کی زبان ترجمانِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، جن کا جلوہ عکسِ مفتیٔ اعظم ہند، اور جن کا قلم کلکِ رضا کی مانند، خنجرِ خوں خوار و برقِ بار ہو۔جن کے فتاویٰ باطل کے قلوب میں اضطراب اور باطل حکومتوں کے لیے زوال کا سبب بن جائیں۔

ہاں! ہاں! کون؟

وہ جن کی اداؤں کو دیکھ کر مفتیٔ اعظم ہند کی یاد تازہ ہو جائے۔وہ جن سے حضور مفتیٔ اعظم ہند نسبندی کی حرمت کا فتویٰ تحریر کروائیں ،وہ جنہیں حضور مفتیٔ اعظم ہند خود اپنا جانشین و قائم مقام مقرر فرمائیں،وہ جن کا استقبال حضور احسن العلماء مارہروی علیہ الرحمہ، عرسِ قاسمی میں “قائم مقام مفتیٔ اعظم ہند” کے نعرے سے کریں،وہ جن کی موجودگی میں حضور مجاہدِ ملت بھی کسی کو مرید نہ کریں بلکہ آپ ہی کی طرف رجوع کا حکم دیں۔
علامہ ارشد القادری فرمائیں:
اللہ تعالیٰ نے حضور ازہری میاں کو ایسی مقبولیت عطا فرمائی ہے کہ اس کی مثال دیکھنے میں نہیں آئی۔
وہ جنہیں سید اویس مصطفیٰ قادری واسطی بلگرامی حفظہ اللہ حق و باطل کے درمیان خطِ فاصل قرار دیں۔وہ جن کی اداؤں کو دیکھ کر مفتیٔ کانپور کہہ اٹھیں:آپ اس وقت عالمِ ربانی اور ولایت کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز ہیں۔

وہ جن کے بارے میں مفتیٔ دمشق، شیخ عبد الفتاح البزم فرمائیں:

آپ کی آمد سے ہمارا ملک شام نور و ضیاء سے منور ہو گیا۔اور آپ کے مریدین کی محبت کو دیکھ کر ارشاد فرمائیں:جب میں نے آپ سے محبت کرنے والوں کو دیکھا تو مجھے صحابۂ کرام کی محبت یاد آ گئی، کیونکہ ایمان کا تقاضا یہی ہے کہ اساتذہ و مشائخ کی اسی طرح قدر کی جائے۔وہ جن سے مصر کے امامِ اکبر، شیخ الازہر علامہ سید محمد طنطاوی آیات و احادیث میں اپنی غلط فہمیاں دور کریں۔وہ جن کی علمی و دینی خدمات کے اعتراف میں جامعہ ازہر کے صدر الشیخ احمد طیب، جامعہ ازہر کا خصوصی اعزاز “الذراع الفخری” پیش کریں۔ وہ جن کے علمی مقام کو دیکھ کر شیخ یسری مصر اور دیگر جلیل القدر علماء آپ کے دستِ حق پرست پر بیعت کریں۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
وہ جن کے بارے میں شیخ احمد محمود فارسی کہہ اٹھیں:
علماء تو بہت ہیں، مگر دوسرا اختر رضا کہاں نصیب!وہ جن کے بارے میں محدثِ مکہ مکرمہ فرمائیں:میں تاج الشریعہ کو ایسے مقام پر فائز پاتا ہوں جسے الفاظ و حروف بیان کرنے سے قاصر ہیں۔وہ جن کی ذات کو دیکھ کر شیخ جمیل بن عارف حسینی فلسطینی پکار اٹھیں:حضور تاج الشریعہ وہ ہستی ہیں کہ ان کے توسل سے دعائیں مانگی جائیں۔وہ جنہیں سید شاہ تراب الحق قادری ہند و پاک کی مرکزی شخصیت قرار دیں۔وہ جن کے بارے میں نبیرۂ میر عبد الواحد بلگرامی، سید سہیل میاں قبلہ فرمائیں:ہم نے اس وقت حضور تاج الشریعہ کو جماعتِ اہلِ سنت کا قائد و رہنما تسلیم کر لیا ہے۔
اللہ رب اس درِ دولت پر حاضری کو قبول فرمائے، فیضان کرم سے مستفیض و مستنیر فرمائے۔آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

مزید ان مضامین کا مطالعہ فرمائیں

دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Mohd Qasim ul Qadri Markazi

Graduate - 2025 | Jamiatur Raza
317
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 12
Kalam 14
Mohd Qasim ul Qadri Markazi
زمرہ جات

اطلبوا العلم ولو كان بالصين

وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ

کون تاج الشریعہ؟ ہاں! ہاں! کون - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

کون تاج الشریعہ؟ ہاں! ہاں! کون

مضمون نگار: Mohd Qasim ul Qadri Markazi

کون تاج الشریعہ؟ ہاں! ہاں! کون

وہ ہستی جس کو عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جائے تو خدا کی یاد تازہ ہو جائے، اور جن پر غیر مسلموں کی نظر پڑے تو بے ساختہ کلمۂ طیبہ پڑھنے لگیں۔

_جن کی چال میں وقارِ سنیت، جن کی زبان ترجمانِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، جن کا جلوہ عکسِ مفتیٔ اعظم ہند، اور جن کا قلم کلکِ رضا کی مانند، خنجرِ خوں خوار و برقِ بار ہو۔جن کے فتاویٰ باطل کے قلوب میں اضطراب اور باطل حکومتوں کے لیے زوال کا سبب بن جائیں۔

#ہاں! ہاں! کون؟

وہ جن کی اداؤں کو دیکھ کر مفتیٔ اعظم ہند کی یاد تازہ ہو جائے۔وہ جن سے حضور مفتیٔ اعظم ہند نسبندی کی حرمت کا فتویٰ تحریر کروائیں ،وہ جنہیں حضور مفتیٔ اعظم ہند خود اپنا جانشین و قائم مقام مقرر فرمائیں،وہ جن کا استقبال حضور احسن العلماء مارہروی علیہ الرحمہ، عرسِ قاسمی میں *“قائم مقام مفتیٔ اعظم ہند”* کے نعرے سے کریں،وہ جن کی موجودگی میں حضور مجاہدِ ملت بھی کسی کو مرید نہ کریں بلکہ آپ ہی کی طرف رجوع کا حکم دیں۔

علامہ ارشد القادری فرمائیں:

*”اللہ تعالیٰ نے حضور ازہری میاں کو ایسی مقبولیت عطا فرمائی ہے کہ اس کی مثال دیکھنے میں نہیں آئی۔”*

وہ جنہیں سید اویس مصطفیٰ قادری واسطی بلگرامی حفظہ اللہ حق و باطل کے درمیان خطِ فاصل قرار دیں۔وہ جن کی اداؤں کو دیکھ کر مفتیٔ کانپور کہہ اٹھیں:*”آپ اس وقت عالمِ ربانی اور ولایت کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز ہیں۔”*

#وہ جن کے بارے میں مفتیٔ دمشق، شیخ عبد الفتاح البزم فرمائیں:

*”آپ کی آمد سے ہمارا ملک شام نور و ضیاء سے منور ہو گیا۔”*اور آپ کے مریدین کی محبت کو دیکھ کر ارشاد فرمائیں:*”جب میں نے آپ سے محبت کرنے والوں کو دیکھا تو مجھے صحابۂ کرام کی محبت یاد آ گئی، کیونکہ ایمان کا تقاضا یہی ہے کہ اساتذہ و مشائخ کی اسی طرح قدر کی جائے۔”*وہ جن سے مصر کے امامِ اکبر، شیخ الازہر علامہ سید محمد طنطاوی آیات و احادیث میں اپنی غلط فہمیاں دور کریں۔وہ جن کی علمی و دینی خدمات کے اعتراف میں جامعہ ازہر کے صدر الشیخ احمد طیب، جامعہ ازہر کا خصوصی اعزاز *“الذراع الفخری”* پیش کریں۔ *وہ جن کے علمی مقام کو دیکھ کر شیخ یسری مصر اور دیگر جلیل القدر علماء آپ کے دستِ حق پرست پر بیعت کریں۔*

وہ جن کے بارے میں شیخ احمد محمود فارسی کہہ اٹھیں:
*”علماء تو بہت ہیں، مگر دوسرا اختر رضا کہاں نصیب!”*وہ جن کے بارے میں محدثِ مکہ مکرمہ فرمائیں:*”میں تاج الشریعہ کو ایسے مقام پر فائز پاتا ہوں جسے الفاظ و حروف بیان کرنے سے قاصر ہیں۔”*وہ جن کی ذات کو دیکھ کر شیخ جمیل بن عارف حسینی فلسطینی پکار اٹھیں:*”حضور تاج الشریعہ وہ ہستی ہیں کہ ان کے توسل سے دعائیں مانگی جائیں۔”*وہ جنہیں سید شاہ تراب الحق قادری *ہند و پاک کی مرکزی شخصیت* قرار دیں۔وہ جن کے بارے میں نبیرۂ میر عبد الواحد بلگرامی، سید سہیل میاں قبلہ فرمائیں:*”ہم نے اس وقت حضور تاج الشریعہ کو جماعتِ اہلِ سنت کا قائد و رہنما تسلیم کر لیا ہے۔”*

اللہ رب اس درِ دولت پر حاضری کو قبول فرمائے، فیضان کرم سے مستفیض و مستنیر فرمائے۔آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

Scan this QR code to read online:

QR Code