صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
منقبت

اے کریم ابنِ کریم اے رہنما اے مقتدا

✍️ Written by: ذوق نعت

Submitted by: Md Abul Kalam Azad Markazi

اے کریم ابنِ کریم اے رہنما اے مقتدا
اَخترِ برجِ سخاوَت گوہر دُرجِ عطا
آستانے پر ترے حاضر ہے یہ تیرا گدا
لاج رکھ لے دست و دامن کی مِرے بہرِ خدا
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
شاہِ اِقلیمِ وِلایت سرورِ کیواں جناب
ہے تمہارے آستانے کی زمیں گردوں قباب
حسرتِ دل کی کشاکش سے ہیں لاکھوں اِضطراب
التجا مقبول کیجے اپنے سائل کی شتاب
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
سالک راہِ خدا کو رہنما ہے تیری ذات
مسلک عرفانِ حق میں پیشوا ہے تیری ذات
بے نوایانِ جہاں کا آسرا ہے تیری ذات
تشنہ کاموں کے لئے بحر عطا ہے تیری ذات
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
ہر طرف سے فوجِ غم کی ہے چڑھائی اَلغِیاث
کرتی ہے پامال یہ بے دست و پائی اَلغِیاث
پھر گئی ہے شکل قسمت سب خدائی اَلغِیاث
اے مِرے فریاد رَس تیری دُہائی اَلغِیاث
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
نفسِ اَمَّارہ کے پھندے میں پھنسا ہوں اَلعِیاذ
دَر ترا بیکس پنہ کوچہ ترا عالم مَلاذ
رحم فرما یا ملاذی لطف فرما یا مَعاذ
حاضرِ دَر ہے غلامِ آستاں بہرِ نواز
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
شہر یار اے ذی وقار اے باغِ عالم کی بہار
بحرِ اِحساں رُشحۂ نیسانِ جود کردِگار
ہوں خزانِ غم کے ہاتھوں پائمالی سے دوچار
عرض کرتا ہوں تِرے در پر بچشمِ اَشکبار
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
بر سر پرخاش ہے مجھ سے عدوئے بے تمیز
رات دن ہے دَرپئے قلب حزیں نفس رَجیز
مبتلا ہے سو بلاؤں میں مری جانِ عزیز
حل مشکل آپ کے آگے نہیں دُشوار چیز
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
اِک جہاں سیرابِ فیض اَبر ہے اب کی برس
ترنوا ہیں بلبلیں پڑتا ہے گوشِ گل میں رَس
ہے یہاں کشت تمنا خشک و زِندانِ قفس
اے سحابِ رحمت حق سوکھے دھانوں پر برس
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
فصلِ گل آئی عروسانِ چمن ہیں سبز پوش
شادمانی کا نوا سنجانِ گلشن میں ہے جوش
جوبنوں پر آگیا حسن بہارِ گل فروش
ہائے یہ رنگ اور میں یوں دام میں گم کردہ ہوش
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
منکشف کس پر نہیں شانِ ُمعلی کا عروج
آفتابِ حق نما ہو تم کو ہے زیبا عروج
میں حضیض غم میں ہوں اِمداد ہو شاہا عروج
ہر ترقی پر ترقی ہو بڑھے دُونا عروج
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
تاُکجا ہو پائمالِ لشکر اَفکارِ رُوح
تابکے ترساں رہے بے مونس و غمخوارِ رُوح
ہو چلی ہے کاوِشِ غم سے نہایت زَار رُوح
طالب اِمداد ہے ہر وقت اے دِلدار رُوح
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
دَبدبہ میں ہے فلک شوکت ترا اے ماہِ کاخ
دیکھتے ہیں ٹوپیاں تھامے گدا و شاہِ کاخ
قصر جنت سے فزوں رکھتا ہے عزو جاہِ کاخ
اب دکھا دے دیدۂ مشتاق کو لِلّٰہ کاخ
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
تُوبہ سائل اور تیرے دَر سے پلٹے نامراد
ہم نے کیا دیکھے نہیں غمگین آتے جاتے شاد
آستانے کے گدا ہیں قیصر و کسریٰ قباد
ہو کبھی لطف و کرم سے بندۂ مضطر بھی یاد
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
دیکھ کر اس نفس بد خصلت کی یہ زشتیٔ خواص
سوزِ غم سے دِل پگھلتا ہے مرا شکل رِصاص
کس سے مانگوں خونِ حسرت ہائےکشتہ کاقصاص
مجھ کو اس موذی کے چنگل سے عطا کیجے خلاص
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
ایک تو ناخن بدل ہے شدتِ اَفکارِ قرض
اس پر اَعدا نے نشانہ کر لیا ہے مجھ کو فرض
فرض اَدا ہو یا نہ ہو لیکن مرا آزار فرض
رَد نہ فرماؤ خدا کے واسطے سائل کی عرض
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
نفس و شیطاں میں بڑھےہیں سو طرح کے اِختلاط
ہر قدم دَر پیش ہے مجھ کو طریق پل صراط
بھولی بھولی سی کبھی یاد آتی ہے شکلِ نشاط
پیش بارِ کوہ کاہِ ناتواں کی کیا بساط
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
آفتوں میں پھنس گیا ہے بندۂ دَر اَلحفیظ
جان سے سو کاہشوں میں دَم ہے مضطر اَلحفیظ
ایک قلب ناتواں ہے لاکھ نشتر اَلحفیظ
المدد اے داد رَس اے بندہ پروَر اَلحفیظ
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
صبح صادِق کا کنارِ آسماں سے ہے طلوع
ڈَھل چکا ہے صورتِ شب حسن رُخسارِ شموع
طائروں نے آشیانوں میں کئے نغمے شروع
اورنہیں آنکھوں کواب تک خوابِ غفلتسے رُجوع
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
بدلیاں چھائیں ہوا بدلی ہوئے شاداب باغ
غنچے چٹکے پھول مہکے بس گیا دِل کا دماغ
آہ اے جورِ قفس دِل ہے کہ محرومی کا داغ
واہ اے لطف صبا گل ہے تمنا کا چراغ
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
آسماں ہے قوس فکریں تیر میرا دِل ہدف
نفس و شیطاں ہر گھڑی کف برلب و خنجر بکف
منتظر ہوں میں کہ اب آئی صدائے لَاتَخَفْ
سروَرِ دِیں کا تصدق بہر سلطانِ نجف
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
بڑھ چلا ہے آج کل اَحباب میں جوشِ نفاق
خوش مذاقانِ زمانہ ہو چلے ہیں بد مذاق
سیکڑوں پردوں میں پوشیدہ ہے حسن اِتفاق
بر سرِ پیکار ہیں آگے جو تھے اَہل وِفاق
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
ڈَر دَرِندوں کا اَندھیری رات صحرا ہولناک
راہ نا معلوم رَعشہ پاؤں میں لاکھوں مَغاک
دیکھ کر اَبر سیہ کو دِل ہوا جاتا ہے چاک
آئیے اِمداد کو ورنہ میں ہوتا ہوں ہلاک
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
ایک عالم پر نہیں رہتا کبھی عالم کا حال
ہر کمالے را زَوال و ہر زَوالے را کمال
بڑھ چکیں شب ہائے فرقت اب توہو رَوزِ وِصال
مہر ادھر منہ کر کہ میرے دِن پھریں دِل ہو نہال
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
گو چڑھائی کر رہے ہیں مجھ پر اَندوہ و اَلم
گو پیاپے ہو رہے ہیں اہل عالم کے ستم
پر کہیں چھٹتا ہے تیرا آستاں تیرے قدم
چارۂ دردِ دلِ مضطر کریں تیرے کرم
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
ہیں کمر بستہ عداوَت پر بہت اَہل زَمن
ایک جانِ ناتواں لاکھوں اَلم لاکھوں محن
سن لے فریادِ حسنؔ فرما دے اِمدادِ حسن
صبح محشر تک رہے آباد تیری اَنجمن
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
ہے ترے اَلطاف کا چرچا جہاں میں چار سو
شہرۂ آفاق ہیں یہ خصلتیں یہ نیک خو
ہے گدا کا حال تجھ پر آشکارا مو بمو
آج کل گھیرے ہوئے ہیں چار جانب سے عدو
روئے رحمت برمتاب اے کام جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
شام ہے نزدیک منزل دُور میں گم کردہ راہ
ہر قدم پر پڑتے ہیں اس دَشت میں خس پوش جاہ
کوئی ساتھی ہے نہ رہبر جس سے حاصل ہو پناہ
اَشک آنکھوں میں قلَق دِل میں لبوں پر آہ آہ
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
تاج والوں کو مبارک تاجِ زَر تخت شہی
بادشاہ لاکھوں ہوئے کس پر پھلی کس کی رہی
میں گدا ٹھہروں ترا میری اسی میں ہے بہی
ظل دامن خاکِ دَر دیہیم و افسر ہے یہی
روئے رحمت برمتاب اے کامِ جاں اَز رُوئے من
حرمتِ روحِ پیمبر یک نظر ُکن سوئے من
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

ذوق نعت

Guest Contributor | Distinguished Writer & Poet
12
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 0
Kalam 106
ذوق نعت
زمرہ جات

Top 100 Recent Poetry

16 hours ago

ذکرِ سرکار مری زیست کا عنوان ہوا

Sabahat Hussain Markazi
01 نعت شریف
23 hours ago

میں نے جب ڈھونڈا تو پاس اپنے ہی پایا ہر بار

Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi
02 رومانوی غزل
1 days ago

گر کسی شخص سے الفت نہیں ہوتی مجھ کو

Rihan Khan Owaisi Markazi
03 رومانوی غزل
6 days ago

ہرا بھرا ہے گلستان مفتیِ اسلم

Mufti Jasim Akram Markazi
04 منقبت
6 days ago

کہیں فرعون بیٹھا ہو کہیں شداد بیٹھا ہو

Mufti Jasim Akram Markazi
05 قطعات
6 days ago

فرعون کو بھگایا تو نمرود آ گیا

Mufti Jasim Akram Markazi
06 قطعات
6 days ago

مدتوں بعد مقدر میں وہ لمحہ آیا

Mufti Jasim Akram Markazi
07 تہنیت
6 days ago

دستار افتا تیری ہے شوکت ابو الکلام

Mufti Jasim Akram Markazi
08 تہنیت
6 days ago

دستار فضیلت کی عجب شان ہے حیدر

Mufti Jasim Akram Markazi
09 تہنیت
6 days ago

تجھ پر ہے اکابر کی عنایت اے رفاقت

Mufti Jasim Akram Markazi
10 تہنیت
6 days ago

گمرہی میں جا رہے ہیں بھولے سنی ہائے ہائے

Mufti Jasim Akram Markazi
11 فکری غزل
6 days ago

چمک جائے فن تیرا عبد المصوّر

Mufti Rashid Raza Markazi
12 تہنیت
6 days ago

ذرے ذرے پہ شہِ دیں کی نظر ہوتی ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
13 نعت شریف
6 days ago

ہاں اُسی کو خسروی ہے دستیاب

Mufti Rashid Raza Markazi
14 نعت شریف
6 days ago

شَرِّی ہیں نابکار ہیں علمائے دیوبند

Mufti Rashid Raza Markazi
15 نظم
6 days ago

بخت ہے اوجِ فلک پر مرے یارا تیرا

Mufti Rashid Raza Markazi
16 تہنیت
6 days ago

اندھیرا چھٹ گیا ہر سمت سے ظلم و جہالت کا

Mufti Rashid Raza Markazi
17 نعت شریف
6 days ago

عزت ، وقار ، جاہ و حشم ، مرتبہ دیا

Mufti Rashid Raza Markazi
18 نعت شریف
6 days ago

جو ذرے مس ہوئے شاہِ اُمم کے پاؤں سے

Mufti Rashid Raza Markazi
19 نعت شریف
6 days ago

دلوں کوخوب بھائ ہے مرے شمشیر کی دستار

Mufti Rashid Raza Markazi
20 تہنیت
6 days ago

دیکھتے ہی جچتا ہے سہرا ضیاالدین کا

Mufti Rashid Raza Markazi
21 تہنیت
6 days ago

تمہارے واسطے لائے ہیں ہم سب ہار ظفر الدین

Mufti Rashid Raza Markazi
22 تہنیت
6 days ago

نقائص سے منزہ طاہر و اطہر بنایا ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
23 نعت شریف
6 days ago

ہوتا ہے افسوس مجھ کو یہ تماشا دیکھ کر

Mufti Rashid Raza Markazi
24 نظم
6 days ago

عزت ، وقار ، شہرت و سطوت کا فائدہ

Mufti Rashid Raza Markazi
25 نعت شریف
6 days ago

عشق بازی کا تماشہ اور ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
26 نعت شریف
6 days ago

لالہ ، عبیر ، مشک نہ یہ نیلوفر کی ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
27 نعت شریف
6 days ago

او برائے بہشت وا باشد

Mufti Rashid Raza Markazi
28 نعت شریف
6 days ago

ہے حقیقت میں وہ بشر بہتر

Mufti Rashid Raza Markazi
29 نعت شریف
6 days ago

حقیقت میں وہ اعلیٰ ہو گیا ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
30 نعت شریف
6 days ago

جب بکا میں ان کے ہاتھوں بیدام خود

Mufti Rashid Raza Markazi
31 نعت شریف
6 days ago

قسم ہے آپ کو اپنی ہی عز و عظمت کی

Mufti Rashid Raza Markazi
32 نعت شریف
6 days ago

ہے زمیں مجاہد کی آسماں مجاہد کا

Mufti Rashid Raza Markazi
33 منقبت
6 days ago

ان کو چاند سا کہنا ہے فقط یہ نادانی

Mufti Rashid Raza Markazi
34 نعت شریف
6 days ago

مقام دونوں جہاں میں اسی کا عالی ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
35 نعت شریف
6 days ago

علم و عرفان کی ہیں کان امام العلماء

Mufti Rashid Raza Markazi
36 نعت شریف
6 days ago

مت پریشاں ہو اے دل طیبہ میں چل ، کرلینا

Mufti Rashid Raza Markazi
37 نعت شریف
6 days ago

لب و رخسار،ابرو، زلف و مژگاں، چشم، پیشانی

Mufti Rashid Raza Markazi
38 نعت شریف
6 days ago

جو تمہاری یاد سے غافل ہوا

Mufti Rashid Raza Markazi
39 نعت شریف
6 days ago

آشیاں وہی اپنا خلد میں بناتے ہیں

Mufti Rashid Raza Markazi
40 نعت شریف
6 days ago

کمال ، پاۓ شہِ بحر و بر کے دیکھتے ہیں

Mufti Rashid Raza Markazi
41 نعت شریف
6 days ago

اگر دل میں نبی کا عشق پوشیدہ نہیں ہوتا

Mufti Rashid Raza Markazi
42 نعت شریف
6 days ago

بس ! اسی سے سمجھ لو مقام حسین

Mufti Rashid Raza Markazi
43 منقبت
6 days ago

کہا نہیں ہے اگر چہ انہیں خدا میں نے

Mufti Rashid Raza Markazi
44 نعت شریف
6 days ago

نام ان کا لیا ابھی کے ابھی

Mufti Rashid Raza Markazi
45 نعت شریف
6 days ago

وہ خود کو نار جہنم سے ہے بچائے حضور

Mufti Rashid Raza Markazi
46 نعت شریف
6 days ago

فدائی سب اختر کے اس طرح چمکے

Mufti Rashid Raza Markazi
47 منقبت
6 days ago

سوزِ دروں کا درد ہے درماں مرے لیے

Mufti Rashid Raza Markazi
48 نعت شریف
6 days ago

نہ چندا کی ، نہ سورج کی، نہ تاروں کی ضرورت ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
49 نعت شریف
6 days ago

مستی میں جھومتے ہوئے بیمار آئے ہیں

Mufti Rashid Raza Markazi
50 تضمین
6 days ago

ہاں وہی مدہوش رہتا ہے گدا شام و سحر

Mufti Rashid Raza Markazi
51 نعت شریف
6 days ago

💖جب سے ہیں دل میں مصطفےٰ محفوظ💖

Mufti Rashid Raza Markazi
52 نعت شریف
6 days ago

کیا بولوں ؟ ہیں کیسے مرے سرکار کے عاض

Mufti Rashid Raza Markazi
53 نعت شریف
6 days ago

بصد خلوص ہوں محوِ ثنا کئی دن سے

Mufti Rashid Raza Markazi
54 نعت شریف
6 days ago

اس جیسا جہاں میں کبھی دیکھا نہ گیا پھول

Mufti Rashid Raza Markazi
55 نعت شریف
6 days ago

*بیٹھنا ، سوچنا، بولنا ، نعت ہے*

Mufti Rashid Raza Markazi
56 نعت شریف
6 days ago

امید ہے یہی مجھے عالم پناہ سے

Mufti Rashid Raza Markazi
57 نعت شریف
6 days ago

حال دل غیب داں آ قا کو سنانا کیا ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
58 نعت شریف
6 days ago

زبرجد نہ یاقوت و دولت کی بارش

Mufti Rashid Raza Markazi
59 نعت شریف
6 days ago

لب و رخسار کعبانِ محمدﷺ

Mufti Rashid Raza Markazi
60 نعت شریف
6 days ago

ہاشمی ، امّی ، بشر ہے سب سے خاص

Mufti Rashid Raza Markazi
61 نعت شریف
6 days ago

آپ کی آغوش میں خوشیوں کے ہوں گنگ وجمن

Mufti Rashid Raza Markazi
62 مناجات
6 days ago

“تُجھ “سا نہ کوئی آیا پیکر” إِنَّاۤ أَعۡطَیۡنَـٰكَ ٱلۡكَوۡثَرَ”

Mufti Rashid Raza Markazi
63 نعت شریف
6 days ago

یادِ نبی میں صبح تری اور شام ہو

Mufti Rashid Raza Markazi
64 تہنیت
6 days ago

واقف رمز جنوں ، حق کا شناسا ہو جائے

Mufti Rashid Raza Markazi
65 نعت شریف
6 days ago

صبر و رضا کے پیکر میدان کربلا میں

Mufti Rashid Raza Markazi
66 منقبت
6 days ago

آپ گر کرم کر دیں میرے حال پر خواجہ

Mufti Rashid Raza Markazi
67 منقبت
7 days ago

تکمیل میری چاہت ہوگی ضرور ہوگی

Mufti Rashid Raza Markazi
68 نعت شریف
7 days ago

ماحئ کفر و ضلالت نور والا آگیا

Mufti Rashid Raza Markazi
69 نعت شریف
7 days ago

مژدہ خوشی کا سناتے یہ ہیں

Mufti Rashid Raza Markazi
70 نعت شریف
7 days ago

رات رانی ترے جوبن پہ فدا دیکھی ہے

Mufti Rashid Raza Markazi
71 نعت شریف
7 days ago

جام و مینا بھی نہ دے اور نہ دے خُم جاناں

Mufti Rashid Raza Markazi
72 نعت شریف
7 days ago

نہ مال و زر نہ کوئی شئ ہے عاقبت میری

Mufti Rashid Raza Markazi
73 نعت شریف
7 days ago

مال و زر پر اور نہ لالہ زار پر

Mufti Rashid Raza Markazi
74 نعت شریف
16 days ago

تیری جلالتوں کا جلوہ کہاں کہاں ہے

Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi
75 حمد باری تعالیٰ
16 days ago

مہ و انجم عقیدت کے دیے ہر سو جلاتے ہیں

Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi
76 نعت شریف
18 days ago

سب آمدِ سرکارِ مدینہ کی عطا ہے

Md Alqaab Raza Ghazali
77 نعت شریف
18 days ago

یا دو میں اس کی ہر گھڑی کھویا نہیں رہا

Abdul Rakeeb khan owaisi Markazi
78 رومانوی غزل
19 days ago

یہ اِکرام ہے مصطفیٰ پر خدا کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
79 نعت شریف
19 days ago

ہم نے تقصیر کی عادت کرلی

Md Abul Kalam Azad Markazi
80 نعت شریف
19 days ago

ہوں جو یادِ رُخِ پرنور میں مرغانِ قفس

Md Abul Kalam Azad Markazi
81 نعت شریف
19 days ago

ہو اگر مدحِ کف پا سے منور کاغذ

Md Abul Kalam Azad Markazi
82 نعت شریف
19 days ago

ہے پاک رُتبہ فکر سے اُس بے نیاز کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
83 حمد باری تعالیٰ
19 days ago

واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا

Md Abul Kalam Azad Markazi
84 نعت شریف
19 days ago

نجدیا سخت ہی گندی ہے طبیعت تیری

Md Abul Kalam Azad Markazi
85 نظم
19 days ago

نہیں وہ صدمہ یہ دل کو کس کا خیال رحمت تھپک رہا ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
86 نعت شریف
19 days ago

نہ مایوس ہو میرے دُکھ دَرد والے

Md Abul Kalam Azad Markazi
87 نعت شریف
19 days ago

نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے

Md Abul Kalam Azad Markazi
88 نعت شریف
19 days ago

نہ کیوں آرائشیں کرتا خدا دنیا کے ساماں میں

Md Abul Kalam Azad Markazi
89 نعت شریف
19 days ago

نگاہِ لطف کے اُمیدوار ہم بھی ہیں

Md Abul Kalam Azad Markazi
90 نعت شریف
19 days ago

شکرِ خالق کس طرح سے ہو ادا

Md Abul Kalam Azad Markazi
91 حمد باری تعالیٰ
19 days ago

ہوا ہوں دادِ ستم کو میں حاضرِ دَربار

Md Abul Kalam Azad Markazi
92 منقبت
19 days ago

مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد اُن کا سوالی ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
93 نعت شریف
19 days ago

مبارک ہو وہ شہ پردے سے باہر آنے والا ہے

Md Abul Kalam Azad Markazi
94 نعت شریف
19 days ago

سن لو میری اِلتجا اچھے میاں

Md Abul Kalam Azad Markazi
95 منقبت
19 days ago

مَدینہ میں ہے وہ سامانِ بارگاہِ رفیع

Md Abul Kalam Azad Markazi
96 نعت شریف
19 days ago

مرحبا عزت و کمالِ حضور

Md Abul Kalam Azad Markazi
97 نعت شریف
19 days ago

اے حبِ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا

Md Abul Kalam Azad Markazi
98 منقبت
19 days ago

اللہ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا

Md Abul Kalam Azad Markazi
99 منقبت
19 days ago

نہیں خوش بخت محتاجانِ عالم میں کوئی ہم سا

Md Abul Kalam Azad Markazi
100 منقبت

حمد باری تعالیٰ

All Poetry Tags

19 کلام
01

منقبت حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ

مزید کلام پڑھیں
9 کلام
02

منقبت در شان امام عالی مقام حضرت امام حسین

مزید کلام پڑھیں
6 کلام
03

منقبت حضور خواجہ غریب نواز

مزید کلام پڑھیں
5 کلام
04

منقبت حضور تاج الشریعہ

مزید کلام پڑھیں
5 کلام
05

منقبت اہل بیت اطہار

مزید کلام پڑھیں
5 کلام
06

منقبت حضور مفتی اعظم ہند

مزید کلام پڑھیں
3 کلام
07

منقبت حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان

مزید کلام پڑھیں
3 کلام
08

منقبت حضور احسن العلماء مارہروی علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
3 کلام
09

منقبت حضور سید ابوالحسین نوری

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
10

ذکر میلاد مصطفی ﷺ

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
11

منقبت حضور مجاہد ملت علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
12

منقبت حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
13

منقبت حضرت سیدنا علی المرتضیٰ

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
14

منقبت حضور مفسر اعظم

مزید کلام پڑھیں
2 کلام
15

منقبت حضور مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
16

منقبت حضور اچھے میاں

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
17

مناقب اولیاء کرام

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
18

منقبت حضور حجۃ الاسلام

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
19

ذکر معراج

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
20

منقبت شہداء کربلا

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
21

منقبت حضرت احمد نوریؒ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
22

منقبت حضرت شاہ برکات اللہ مارہرویؒ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
23

منقبت حضرت سیدنا عثمان غنی

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
24

منقبت حضور سید اویس مصطفی واسطی

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
25

منقبت حضور بحر العلوم مفتی عبد المنان علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
26

منقبت حضور امین شریعت علیہ الرحمہ

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
27

منقبت حضور سید سالار مسعود غازی

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
28

منقبت حضرت سیدنا ابو بکر صدیق اکبر

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
29

منقبت حضرت سیدنا عمر فاروق

مزید کلام پڑھیں
1 کلام
30

منقبت حضرت شاہ بدیع الدین

مزید کلام پڑھیں

Explore Our Best Literary Gems & Outstanding Poets Collection

All Poets

All Poets

Explore the complete directory of our talented poets and literary scholars.

23+ Total Poets
Top Poets

Top Poets

Learn about famous poets, writers, and highly active literary personalities.

12 Top Poets
All Poetry

All Poetry

Read the newest verses, ghazals, and comprehensive poetic publications.

587+ Total Poems
💎
Featured Poetry

Featured Poetry

Discover the most read and trending poetic masterpieces actively engaging the community.

100 Masterpieces