صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں

ماہنامہ سُنّی دُنیا

مَسلکِ اعلیٰ حضرت کا پاسبان — مختصر تعارف

کسی بھی تحریک وتنظیم کی ترویج واشاعت کے لئے اس کا اپنا آرگن ہونا لازم و ضروری ہوتا ہے اس کے بغیر تبلیغ و ترسیل کے فرائض کماحقہ ادا نہیں ہو سکتے، تحریک و تنظیم کے پیغامات دوررس دیرپا اور ہمہ گیر نہیں ہو سکتے۔ مفکر اسلام امام احمد رضا خاں قادری برکاتی بریلوی قدس سرہ العزیز نے بھی اس کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر فروغ اہل سنت کے لئے اپنے دس نکاتی منصوبوں میں اس امر کو تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے، چنانچہ فرماتے ہیں:

"آپ کے مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایت مذہب میں مضامین تمام ملک میں بہ قیمت و بلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔"
(فتاویٰ رضویہ، جلد ۱؍ص ۱۳۴)

عصر حاضر میں ایک طرف مخالفین اسلام خود نت نئے حملے کر کے اسلام کو بد نام کرنے کی سعی کر رہے ہیں تو دوسری طرف اپنے ٹکڑوں پر پلنے والے گندم نما جو فروشوں کے ذریعہ احکام شرع کی غلط تعبیریں کر کے اسلام کی شبیہ مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے میں اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کرنا از حد ضروری ہو جاتا ہے، مخالفین کے تعاقب کے ساتھ ساتھ ان کے زرخرید غلاموں کی نقاب کشائی بھی لازم ہو جاتی ہے۔

چنانچہ اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے وارث علوم اعلیٰ حضرت، فقیہ اسلام، قاضی القضاۃ فی الہند، تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری بریلوی علیہ الرحمة والرضوان نے ۳۶ سال پہلے ۱۹۸۲؁ء میں ’’ماہنامہ سنی دنیا‘‘ کا اجرا فرمایا تھا جو نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ اہل سنت کی صحیح ترجمانی اور اس کی پاسبانی کے فرائض اب تک انجام دے رہا ہے، بہت کم ایسے رسالے ہیں جو اس قدر طویل مدت سے اپناصحافتی سفر مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہزادۂ گرامی حضرت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خاں قادری بریلوی مدظلہ العالی کی فعال نگرانی میں سنی دنیا دن بدن شاہ راہ ترقی پر گامزن ہے اور الحمد للہ اب یہ رسالہ صحافت، طباعت اور اشاعت کے عصری تقاضوں کو پورا کرتا ہوا چرخ صحافت کا آفتاب و ماہتاب بن گیا ہے، ہرسو اس کی منفرد ضوفشانیوں کا چرچہ ہے، ہر دل اس کی دینی تابشوں سے منور ہے۔

لہٰذا آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس رسالےکو زیادہ سے زیادہ اپنا تعاون عطا کریں تاکہ دنیائے سنیت کو اس سے فائدہ حاصل ہو سکے۔

ہمارے بارے میں

ENG
مدیر اعلیٰ

حضرت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خاں قادری بریلوی مدظلہ العالی

ماہنامہ سنی دنیا کے چیف ایڈیٹر شہزادۂ گرامی حضرت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خاں قادری بریلوی مدظلہ العالی ہیں، آپ ایک بالغ نظر عالم دین، فاضل جلیل، صاحب فقہ و افتاء اور بے باک مفکر اسلام ہیں، آپ کو حضور تاج الشریعہ مدظلہ العالی سے شرف ابنیت اور نبیرۂ اعلیٰ حضرت کا اعزاز حاصل ہے۔ آپ اعلیٰ حضرت کی قائم فرمودہ عالمی دینی تحریک ’’جماعت رضائے مصطفےٰ‘‘ کے قومی صدر اور دنیائے سنیت کی عظیم دینی درس گاہ ’’جامعۃ الرضا‘‘ کے ناظم اعلیٰ ہیں، آپ بریلی شریف کے قاضی شرع کی ذمہ داری بھی سر انجام دے رہیں، آپ ’’شرعی کونسل آف انڈیا‘‘ اور مرکزی دارالافتاء بریلی شریف کی نظامت کے فرائض بھی انجام دے ہیں۔

مدیر

مفتی محمد عبدالرحیم نشترؔ فاروقی

ماہنامہ سنی دنیا کے ایڈیٹر مفتی محمد عبدالرحیم نشترؔ فاروقی ہیں، آپ بہترین عالم و فاضل اور مرکزی دارالافتاء کے مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صاحب طرز ادیب بھی ہیں، ۳۰ سے زائد آپ کی تصنیفا ت و تالیفات اور ترتیبات و تقدیمات شائع ہوکر مقبول خاص و عام ہوچکی ہیں، آپ کے مضامین و مقالات ملک کے مؤقر رسائل و جرائد کی زینت قرطاس بنتےہیں، آپ عالمی شہرت یافتہ درس گاہ ’’جامعۃ الرضا‘‘ بریلی شریف کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ’’جامعۃ الزہرا‘‘ سیوان، بہار کے فاؤنڈر اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

آئی ٹی، منیجر

اِنجینئر عتیق احمد حشمتی (شجاع ملک)

ماہنامہ سنی دنیا کے کمپوزر و تزئین کار عالی جناب اِنجینئر عتیق احمد حشمتی (شجاع ملک) ہیں۔ آپ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سوفٹ ویئر اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ کیوں کہ انہوں نے کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق کئی جدید کورس کیئے ہیں جیسے ’’نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفار میشن ٹیکنولوجی‘‘ دہلی سے ’’او‘‘ لیول، ’’سی سی سی‘‘ اور اسکے علاوہ بھی کمپیوٹر کے کئی کورس کیئے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا نام قابل قدر انجینئرس کی صف میں آتا ہے ۔ ابھی آپ دنیائے سنیت کی عظیم دینی درس گاہ ’’مرکزالدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا‘‘ میں ’’آئی ٹی‘‘ ہیڈ ہیں اور کمپیوٹر سوفٹ ویئر و ہارڈ ویئر کے ممتاز استاذ ہیں۔ آپ ماہنامہ سنی دنیا کی کمپوزنگ و ڈیزائننگ ۲۰۰۳؁ء سے اب تک با حسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔

Section Title

AI
رضا اے آئی چیٹ بوٹ
آن لائن • براہِ راست تلاش و علمی سوال و جواب
محفوظ شدہ ہسٹری
کسی بھی لفظ یا سوال پر کلک کر کے دوبارہ دیکھیں