اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
انسانی لبادے میں خونخوار درندے
احوال وطن

انسانی لبادے میں خونخوار درندے

✍️ Md Asjad Husain Subhani

انسانی لبادے میں خونخوار درندے
اس پرفتن دور میں فرقہ وارانہ کشیدگی نے لوگوں کے اذہان و قلوب کو اس قدر مسموم کردیا ہے کہ اب لوگ ایک دوسرے کے پاس بیٹھنا تو در کنار، دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔
اور یہ در اصل ہندوستانی سیاست دانوں کی گندی سیاست اور ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئ جہالت(ignorance)کانتیجہ ہے۔مذہب کی سیاست کرنے والے ان لیڈران نے اپنی کرسی بچانے کی خاطر مذہب کے نام پر عوام، بالخصوص برادران وطن کو عقل و فہم سے عاری اور غور و فکر کی صلاحیت سے مفلوج کردیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی عوام بات بات پر آپس میں دست و گریباں ہوجاتے ہیں ،بسا اوقات درندگی اور نفس پرستی اس حد تک بڑھ جاتی کہ عورتوں،بچوں اور بوڑھوں کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔پچھلے دس بارہ سالوں میں ظلم و تشدد کا جو بازار گرم رہا اور جس طرح ایک مخصوص طبقے کے مذہبی رہنماؤں، اور بوڑھوں ،بچوں،عورتوں اور جوانوں کو نشانہ بنایا گیا اسے دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کی یہ انسانی فعل ہو،بلکہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے یہ سب انسانی لبادے میں چھپے خونخوار درندوں کی کارستانی ہو۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
یاد رکھیں! ظلم و تشدد کرنے والے یہ لوگ کوئی اور نہیں بلکہ اسی گندی سیاست کی پیداوار ہیں۔ لہذا ہندوستانی عوام، بالخصوص برادران وطن کو چاہیے کہ مذہب کو اپنے ناپاک مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے لیڈروں کی باتوں اور ان کی ہونے والی زہریلی تقاریر پر کان نہ دھریں، بلکہ اپنے فہم و ادراک کو بروۓ کار لائیں،اور ملکی سیاست کو بہتر بنانے کی مخلصانہ کوشش کریں۔
از🖋️ محمد عسجد حسین السبحانی
آستانۂ عالیہ سبحانیہ شیخن پوروہ لکھیم پور کھیری
فون نمبر 9151663241
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Md Asjad Husain Subhani

اس کاتب/شاعر کی تفصیل موجود نہیں ہے۔
63
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 5
Kalam 0
Md Asjad Husain Subhani
زمرہ جات

کتاب مستطاب “حسام الحرمین”کا تعارف اور اس کی تاریخی اہمیت

امیر المومنین سیدنا عمر فاروق اعظم اعظم! فضائل وخصائل

انسانی لبادے میں خونخوار درندے - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

انسانی لبادے میں خونخوار درندے

مضمون نگار: Md Asjad Husain Subhani

انسانی لبادے میں خونخوار درندے

اس پرفتن دور میں فرقہ وارانہ کشیدگی نے لوگوں کے اذہان و قلوب کو اس قدر مسموم کردیا ہے کہ اب لوگ ایک دوسرے کے پاس بیٹھنا تو در کنار، دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔
اور یہ در اصل ہندوستانی سیاست دانوں کی گندی سیاست اور ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئ جہالت(ignorance)کانتیجہ ہے۔مذہب کی سیاست کرنے والے ان لیڈران نے اپنی کرسی بچانے کی خاطر مذہب کے نام پر عوام، بالخصوص برادران وطن کو عقل و فہم سے عاری اور غور و فکر کی صلاحیت سے مفلوج کردیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی عوام بات بات پر آپس میں دست و گریباں ہوجاتے ہیں ،بسا اوقات درندگی اور نفس پرستی اس حد تک بڑھ جاتی کہ عورتوں،بچوں اور بوڑھوں کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔پچھلے دس بارہ سالوں میں ظلم و تشدد کا جو بازار گرم رہا اور جس طرح ایک مخصوص طبقے کے مذہبی رہنماؤں، اور بوڑھوں ،بچوں،عورتوں اور جوانوں کو نشانہ بنایا گیا اسے دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کی یہ انسانی فعل ہو،بلکہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے یہ سب انسانی لبادے میں چھپے خونخوار درندوں کی کارستانی ہو۔

یاد رکھیں! ظلم و تشدد کرنے والے یہ لوگ کوئی اور نہیں بلکہ اسی گندی سیاست کی پیداوار ہیں۔ لہذا ہندوستانی عوام، بالخصوص برادران وطن کو چاہیے کہ مذہب کو اپنے ناپاک مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے لیڈروں کی باتوں اور ان کی ہونے والی زہریلی تقاریر پر کان نہ دھریں، بلکہ اپنے فہم و ادراک کو بروۓ کار لائیں،اور ملکی سیاست کو بہتر بنانے کی مخلصانہ کوشش کریں۔

از🖋️ محمد عسجد حسین السبحانی
آستانۂ عالیہ سبحانیہ شیخن پوروہ لکھیم پور کھیری
فون نمبر 9151663241

Scan this QR code to read online:

QR Code