اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
اسلام کا پیغام محض عبادت تک محدود نہیں
اسلامیات

اسلام کا پیغام محض عبادت تک محدود نہیں

✍️ Md Shaheed Nizami Markazi

اسلام کا پیغام محض عبادت تک محدود نہیں
یقیناً مذھب اسلام عبادت کے ساتھ ساتھ حیات انسانی گزارنے کا صحیح اور درست طریقہ فراہم کرتا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَاۙ وَاِذَا حَكَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِؕ ترجمہ: بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انھیں سپرد کرو اور یہ کہ جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو؛
حدیث شریف میں ہے کہ انصاف کرنے والوں کو قربِ الہٰی میں نورکے منبر عطا کئے جائیں گے۔
Karl Marx says: Religion is the opium of the people.
مذہب عوام کے لیے افیون (نشہ آور دوا) کی طرح ہے۔
مارکس کا مطلب یہ تھا کہ:
مذہب لوگوں کو ان کے دکھ، غربت اور مشکلات میں تسلی دیتا ہے۔اس کے خیال میں بعض اوقات حکمران مذہب کا استعمال لوگوں کو اپنی حالت پر راضی رکھنے کے لیے کرتے ہیں، تاکہ وہ ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھائیں۔
اسی لیے اس نے مذہب کو افیون سے تشبیہ دی، کیونکہ افیون وقتی طور پر درد کم کرتی ہے مگر مسئلے کی اصل وجہ ختم نہیں کرتی۔
اسلام اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتا،
کیونکہ اسلام انسان کو بے عمل یا کمزور نہیں بناتا بلکہ اسے حق، انصاف اور اصلاح کی دعوت دیتا ہے۔ اسلام مظلوم کو صبر کی تلقین ضرور کرتا ہے، مگر ظلم پر خاموشی کو کبھی فضیلت قرار نہیں دیتا، بلکہ آواز بلند کرنا، وقار کے ساتھ احتجاج کرنا اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونا بھی ایمان کی عملی صورتیں ہیں۔

مذہب کیوں ضروری ہے

(1) سائنس جب کسی بھی مشین کی ایجاد کرتی ہے تو اس کا موجد (Inventor) اپنی ایجاد کردہ مشین کے خراب ہونے کی صورت میں اسے ٹھیک کرنے کے لیے مکمل log book (Technical order ) تیار کرتا ہے، بلکہ اس پر کام کرنے والوں کو باقاعدہ مینول (Manual) فراہم کرتا ہے۔
ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ بعض حساس اور نازک مشینوں (Equipment) پر کام کرتے وقت اگر کوئی ٹیکنیشن (Technician) کے ہاتھ میں مینول نہ ہو تو اس کے خلاف قانونی کارروائی (Technical Charge) کردی جاتی ہے۔
انسان بھی ایک قسم کی مشینری کے خالق نے وجود میں لا کر، اور یہ مینول عطا فرمایا، یہی اس کا نام شریعت ہے ۔اس Technical order کو سمجھانے کے لیے ماہرین کو بھی مشینری کے ساتھ بھیجا جاتا ہے
اللہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا اور ان پر آسمانی کتابیں نازل کیں۔ اسلام انسان کو صرف عبادت ہی نہیں بلکہ عدل، انصاف، اخلاق، علم، محنت اور خدمتِ خلق کی بھی تعلیم دیتا ہے۔ اس لیے اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔
الجنان میں ہے: اس میں حکمت یہ ہے کہ انبیائے کرام کی تشریف آوری کے بعد لوگوں کو یہ کہنے کا موقع نہ مل سکے کہ اگرہمارے پاس رسول آتے تو ہم ضروران کاحکم مانتےاوراللہ پاک کے فرمانبردارہوتے۔(صراط الجنان ،ج2،ص359)
ایک مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ اے ایمان والو! انصاف پر مضبوطی سے قائم رہو۔(سورۂ النساء: 135)
نبی کریم ﷺ نے بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی تلقین فرمائی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: سب سے افضل جہاد ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا ہے۔(سنن ابی داود، ترمذی)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
تم میں سے جو شخص کوئی برائی دیکھے، وہ اسے اپنے ہاتھ سے روکے، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو زبان سے، اور اگر یہ بھی نہ ہو تو دل میں برا جانے، اور یہ ایمان کا سب سے کمزور درجہ ہے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ۫
بے شک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے۔(سورۂ آل عمران: 19)
ایک اور مقام پر ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اَ لۡيَوۡمَ اَكۡمَلۡتُ لَـكُمۡ دِيۡنَكُمۡ وَاَ تۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِىۡ وَرَضِيۡتُ لَـكُمُ الۡاِسۡلَامَ دِيۡنًا ؕ آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا، تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر پسند کر لیا۔ (سورۂ المائدہ: 3)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اسلام انسان کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونے، سچ بولنے، امانت داری، والدین کے ساتھ حسنِ سلوک، غریبوں کی مدد اور معاشرے میں عدل قائم کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ اس لیے اسلام صرف روحانی تسلی کا نام نہیں بلکہ ایک ایسا دین ہے جو فرد اور معاشرے دونوں کی اصلاح کرتا ہے۔
ایک غیر مسلم مائیکل ہارٹ لکھتا ہے:
It is this unparalleled combination of secular and religious influence which I feel entitles Muhammad to be considered the most influential single figure in human history.
ترجمہ: دین اور دنیا دونوں پر مؤثر چھاپ کی یہ بے مثال کامیابی ہے، جو میرے نزدیک محمد ﷺ کو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب شخصیت قرار دینے کا حق دار بناتی ہے۔ (The Hundred, Page No: 10)
آپ ﷺ کے خلفاء راشدین کی بھی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ مائیکل ہارٹ لکھتا ہے:
Abu Bakar was a Successful Leader. (The
100, p. 264) حضرت ابوبکرؓ(رضی اللہ عنہ) ایک کامیاب رہنما تھے۔
Umar's Achievements are impressive indeed. (The 100, p. 265)
ترجمہ:حضرت عمرؓ(رضی اللہ عنہ)کی کامیابیاں واقعی حیران کن ہیں۔
secular and religious influence
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
الغرض یہ ہیکہ : قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ کامل دین ہے، جو انسان کی دینی، اخلاقی، معاشرتی اور روحانی زندگی کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ اس لیے مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی گزارے اور اسلام کی صحیح تعلیمات کو اپنائے۔
✍🏻محمد شھید نظامی؛ متعلم مرکز الدراسات السلامیہ جامعتہ الرضا بریلی شریف
جاری کردہ : 10 جولائی 2026
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Md Shaheed Nizami Markazi

Guest Contributor | Distinguished Writer & Poet
65
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 1
Kalam 0
Md Shaheed Nizami Markazi
زمرہ جات

مسلک اعلی حضرت -خط امتیاز- [قسط اول]

بچپن کا سفر [قسطِ ہفتم]

اسلام کا پیغام محض عبادت تک محدود نہیں - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

اسلام کا پیغام محض عبادت تک محدود نہیں

مضمون نگار: Md Abul Kalam Azad Markazi

اسلام کا پیغام محض عبادت تک محدود نہیں

یقیناً مذھب اسلام عبادت کے ساتھ ساتھ حیات انسانی گزارنے کا صحیح اور درست طریقہ فراہم کرتا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: “اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَاۙ” “وَاِذَا حَكَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِؕ” ترجمہ: بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انھیں سپرد کرو اور یہ کہ جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو؛
حدیث شریف میں ہے کہ انصاف کرنے والوں کو قربِ الہٰی میں نورکے منبر عطا کئے جائیں گے۔
Karl Marx says: Religion is the opium of the people.
*مذہب عوام کے لیے افیون (نشہ آور دوا) کی طرح ہے۔
مارکس کا مطلب یہ تھا کہ:*مذہب لوگوں کو ان کے دکھ، غربت اور مشکلات میں تسلی دیتا ہے۔اس کے خیال میں بعض اوقات حکمران مذہب کا استعمال لوگوں کو اپنی حالت پر راضی رکھنے کے لیے کرتے ہیں، تاکہ وہ ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھائیں۔
اسی لیے اس نے مذہب کو *افیون * سے تشبیہ دی، کیونکہ افیون وقتی طور پر درد کم کرتی ہے مگر مسئلے کی اصل وجہ ختم نہیں کرتی۔

*اسلام اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتا،*

کیونکہ اسلام انسان کو بے عمل یا کمزور نہیں بناتا بلکہ اسے حق، انصاف اور اصلاح کی دعوت دیتا ہے۔ اسلام مظلوم کو صبر کی تلقین ضرور کرتا ہے، مگر ظلم پر خاموشی کو کبھی فضیلت قرار نہیں دیتا، بلکہ آواز بلند کرنا، وقار کے ساتھ احتجاج کرنا اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونا بھی ایمان کی عملی صورتیں ہیں۔

#مذہب کیوں ضروری ہے

(1) سائنس جب کسی بھی مشین کی ایجاد کرتی ہے تو اس کا موجد *(Inventor)* اپنی ایجاد کردہ مشین کے خراب ہونے کی صورت میں اسے ٹھیک کرنے کے لیے مکمل log book *(Technical order )* تیار کرتا ہے، بلکہ اس پر کام کرنے والوں کو باقاعدہ مینول (Manual) فراہم کرتا ہے۔
ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ بعض حساس اور نازک مشینوں (Equipment) پر کام کرتے وقت اگر کوئی ٹیکنیشن (Technician) کے ہاتھ میں مینول نہ ہو تو اس کے خلاف قانونی کارروائی *(Technical Charge)* کردی جاتی ہے۔
انسان بھی ایک قسم کی مشینری کے خالق نے وجود میں لا کر، اور یہ مینول عطا فرمایا، یہی اس کا نام *شریعت* ہے ۔*اس Technical order کو سمجھانے کے لیے ماہرین کو بھی مشینری کے ساتھ بھیجا جاتا ہے*
اللہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا اور ان پر آسمانی کتابیں نازل کیں۔ اسلام انسان کو صرف عبادت ہی نہیں بلکہ عدل، انصاف، اخلاق، علم، محنت اور خدمتِ خلق کی بھی تعلیم دیتا ہے۔ اس لیے اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔

*الجنان میں ہے:* اس میں حکمت یہ ہے کہ انبیائے کرام کی تشریف آوری کے بعد لوگوں کو یہ کہنے کا موقع نہ مل سکے کہ اگرہمارے پاس رسول آتے تو ہم ضروران کاحکم مانتےاوراللہ پاک کے فرمانبردارہوتے۔(صراط الجنان ،ج2،ص359)

ایک مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے: “يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ” *اے ایمان والو! انصاف پر مضبوطی سے قائم رہو۔*(سورۂ النساء: 135)
نبی کریم ﷺ نے بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی تلقین فرمائی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: *سب سے افضل جہاد ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا ہے۔*(سنن ابی داود، ترمذی)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*تم میں سے جو شخص کوئی برائی دیکھے، وہ اسے اپنے ہاتھ سے روکے، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو زبان سے، اور اگر یہ بھی نہ ہو تو دل میں برا جانے، اور یہ ایمان کا سب سے کمزور درجہ ہے۔*

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: “اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ۫”
بے شک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے۔(سورۂ آل عمران: 19)
ایک اور مقام پر ارشادِ باری تعالیٰ ہے: “اَ لۡيَوۡمَ اَكۡمَلۡتُ لَـكُمۡ دِيۡنَكُمۡ وَاَ تۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِىۡ وَرَضِيۡتُ لَـكُمُ الۡاِسۡلَامَ دِيۡنًا ؕ” *آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا، تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر پسند کر لیا۔* (سورۂ المائدہ: 3)

*نبی کریم ﷺ نے فرمایا:* اسلام انسان کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونے، سچ بولنے، امانت داری، والدین کے ساتھ حسنِ سلوک، غریبوں کی مدد اور معاشرے میں عدل قائم کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ اس لیے اسلام صرف روحانی تسلی کا نام نہیں بلکہ ایک ایسا دین ہے جو فرد اور معاشرے دونوں کی اصلاح کرتا ہے۔

*ایک غیر مسلم مائیکل ہارٹ لکھتا ہے:*
It is this unparalleled combination of secular and religious influence which I feel entitles Muhammad to be considered the most influential single figure in human history.
*ترجمہ: *دین اور دنیا دونوں پر مؤثر چھاپ کی یہ بے مثال کامیابی ہے، جو میرے نزدیک محمد ﷺ کو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب شخصیت قرار دینے کا حق دار بناتی ہے۔ (The Hundred, Page No: 10)

آپ ﷺ کے خلفاء راشدین کی بھی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ مائیکل ہارٹ لکھتا ہے:
Abu Bakar was a Successful Leader. (The
100, p. 264) حضرت ابوبکرؓ(رضی اللہ عنہ) ایک کامیاب رہنما تھے۔
Umar’s Achievements are impressive indeed. (The 100, p. 265)
ترجمہ:حضرت عمرؓ(رضی اللہ عنہ)کی کامیابیاں واقعی حیران کن ہیں۔
*”secular and religious influence”*

*الغرض یہ ہیکہ :* قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ کامل دین ہے، جو انسان کی دینی، اخلاقی، معاشرتی اور روحانی زندگی کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ اس لیے مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی گزارے اور اسلام کی صحیح تعلیمات کو اپنائے۔

*✍🏻محمد شھید نظامی؛ متعلم مرکز الدراسات السلامیہ جامعتہ الرضا بریلی شریف*
جاری کردہ : 10 جولائی 2026

Scan this QR code to read online:

QR Code