صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
خوابوں سے حقیقت تک
تاثرات

خوابوں سے حقیقت تک

✍️ فقیر حنفی قادری

خوابوں سے حقیقت تک
حکایات و واقعات ، تذکرے و سوانح حیات پند و وعظ کتابت و خطابت زمانے کی زد سے اختلاط و الحاق کی نظر ہو کر اسلاف کے عبرت انگیز سبق آموز حالات اب قصے کہانیاں کی شکل اختیار کرچکے ہیں ، خطیب اپنے انداز سے محرر اپنے طریقے سے الفاظ کا جامہ پہناتا ہے جو اس کے بیان کو عمدہ بنائے اس کی تحریر میں بہتری لائے ، اس کی مقبولیت اور شہرت کا سبب بنیں ایک خطیب اسی واقعے کو دوسرے ڈھنگ سے پیش کرتا ہے تو دوسرا اسی کو دوسرے رنگ میں رنگ کر جس سے ہر ایک شش و پنج میں گرفتار ہوتا ہے کہ آخر کون صحیح ہے اور کون نہیں ۔
_کس کی مانی جائے اور کس کی نہیں اور پھر ان واقعات کا انتساب ایسی مقدس پاکیزہ ہستیوں کی جانب ہوتا جن کی زندگی عیوب و نقائص سے پاک رہیں جھوٹ و فریب سے جن کے دامن کبھی آلودہ نہ ہوئے ظلم یہ ہوا کہ انھیں پر نادانستہ ہی سہی جھوٹ کے پلندے پھینکے جارہے ہیں بہت سی کتابیں بھی بازار میں اسلامی قصے اور کہانیاں کے نام سے فروخت ہو رہی ہیں جس میں من گھڑت و موضوع واقعات کی بھرمار ہے اعتدال والے مذہب میں ایسا افراط وتفریط کا بازار گرم ہوا کہ لوگ بدظن ہونے لگے ۔
بلکہ اغیار ان کو دلیل بنا کر ٹھٹھا کرتے ہیں کہ اہلسنت بریلوی معمولی اور غیر تحقیقی نظر کے نذر ہوچکے ہیں ان کا معیار نہ بچا ۔
اور ادھر زبوں حالی یہ کہ ہر ایک فرد مطولات کا اہل نہیں تحقیقی عنصر سے اکثر خالی ممبروں پر راج کررہے ہیں چند اردو کتابیں دیکھ کر شعلہ بیانی انداز پر نازاں ہیں جس کا نتیجہ یہی کہ رطب و یابس ، خشک و تر کو حاطب لیل کے مانند بھرنے والے ہوئے ایسے ماحول میں وقت کی ضرورت تھی کسی مستند و معتمد ذات بابرکات جو بذات خود سند ہو ان کی کتب سے ان کی نقل و ترتیب کی جائے تاکہ ائمہ ، خطباء ، طلباء ان سے استفادہ کرسکیں اور متہم ہونے سے محفوظ رہیں ۔
_اس سلسلے میں امام اہلسنت مجدد دین وملت الشاہ امام احمد رضا قادری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بہتر کوئی ذات نہ تھی کہ اللہ نے آپ کو خطاؤں سے محفوظ رکھا ہے آپ کے قلم ناز کو اپنے حفظ و امان میں لے لیا ہے جن کی نظر کمال اور تحقیق بے مثال کے بعد معرض وجود میں آنے والے الفاظ سند کی حیثیت رکھتے ہیں اور آپ کی کتب میں مندرج واقعات بھی بفضل الہی سندی اعتبار سے شکوک و شبہات سے پاک ہیں ہر شخص بے خوف و خطر ان الفاظ کے ساتھ بیان کرسکتا ہے ۔
اس جانب نظر التفات مرکز الدرسات الا سلامیہ جامعہ الرضا بریلی شریف کے مؤقر و معظم استاذ و مفتی خلیفہ تاج الشریعہ استاذ محترم حضرت مولانا و مفتی ابو حمدان محمد شاعر رضا صاحب قبلہ اطال اللہ عمرہ نے فرمائی
٥٠٠ صفحات پر مشتمل کتاب واقعات رضویہ کے نام سے مطالعے کے میز کی زینت ہے جس کتابت و طباعت دیدہ زیب ہے
ورق گردانی کے بعد استاذ محترم کی محنت و جانفشانی کی گواہیاں ملتی ہیں ۔
_تسلسل کے ساتھ کتب اعلی حضرت کا مطالعہ اور پھر ان کے واقعات کو نقل کرتے جانا ایک اہم کام ہے بلکہ فتاوی رضویہ کا بالاستیعاب مطالعہ ہی اپنی جگہ کمال کی بات ہے پھر بعض اوقات کتابت میں کمی زیادتی کے باعث اصل کی طرف مراجعت کرنا یہ سب آسان نہیں بلکہ کتنی راتیں تاریک ہوتی ہیں اور کس قدر خاک چھاننی پڑتی ہے جس سے اس راہ کا راہی ہی واقف ہوسکتا ہے اور استاذہ کرام کا ہر قدم طلباء کے لئے رہنما اصول ہوتے ہیں خصوصا اس جیسے قدم منتہائی طلبہ کے لئے محرک ہوتے ہیں ۔
یقینا حضرت والا کا یہ اقدام بہت اہم ہے کہ اس کتاب کی رعایت کرنے والا شخص موضوع و من گھڑت ، کذب و دروغ گوئی کے دلدل میں پڑنے سے محفوظ ہوگا اور قیامت کے دن مامون ہوگا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ محض جلد اول ہے جو چند کتابوں کے مطالعے کا ثمرہ ہے ان شاءاللہ آئندہ اور جلدوں سے ہم بہرہ مند ہوں گے علماء طلباء کی رعایت کرتے ہوئے عظیم ذخیرے کی قیمت محض 250 روپئے رکھی گئی ہے تاکہ ہر شخص اپنی علمی تشنگی کا سامان کر سکے اور تحقیق کے آئینے میں واقعات کو پرکھ سکے ۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
اللہ جل مجدہ الکریم علمائے اہلسنت کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اس کتاب کو مقبول عام و خاص فرمائے استاذ مکرم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اجر جزیل عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
✍️فقیر قادری حنیفی
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

فقیر حنفی قادری

Guest Contributor | Distinguished Writer & Poet
80
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 1
Kalam 0
فقیر حنفی قادری
زمرہ جات

واقعات رضویہ” رضوی لٹریچر کاایک درخشاں باب

واقعاتِ رضویہ: منفرد علمی کارنامہ

خوابوں سے حقیقت تک - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

خوابوں سے حقیقت تک

مضمون نگار: Md Abul Kalam Azad Markazi

*خوابوں سے حقیقت تک*

حکایات و واقعات ، تذکرے و سوانح حیات پند و وعظ کتابت و خطابت زمانے کی زد سے اختلاط و الحاق کی نظر ہو کر اسلاف کے عبرت انگیز سبق آموز حالات اب قصے کہانیاں کی شکل اختیار کرچکے ہیں ، خطیب اپنے انداز سے محرر اپنے طریقے سے الفاظ کا جامہ پہناتا ہے جو اس کے بیان کو عمدہ بنائے اس کی تحریر میں بہتری لائے ، اس کی مقبولیت اور شہرت کا سبب بنیں ایک خطیب اسی واقعے کو دوسرے ڈھنگ سے پیش کرتا ہے تو دوسرا اسی کو دوسرے رنگ میں رنگ کر جس سے ہر ایک شش و پنج میں گرفتار ہوتا ہے کہ آخر کون صحیح ہے اور کون نہیں ۔
_کس کی مانی جائے اور کس کی نہیں اور پھر ان واقعات کا انتساب ایسی مقدس پاکیزہ ہستیوں کی جانب ہوتا جن کی زندگی عیوب و نقائص سے پاک رہیں جھوٹ و فریب سے جن کے دامن کبھی آلودہ نہ ہوئے ظلم یہ ہوا کہ انھیں پر نادانستہ ہی سہی جھوٹ کے پلندے پھینکے جارہے ہیں بہت سی کتابیں بھی بازار میں اسلامی قصے اور کہانیاں کے نام سے فروخت ہو رہی ہیں جس میں من گھڑت و موضوع واقعات کی بھرمار ہے اعتدال والے مذہب میں ایسا افراط وتفریط کا بازار گرم ہوا کہ لوگ بدظن ہونے لگے ۔
بلکہ اغیار ان کو دلیل بنا کر ٹھٹھا کرتے ہیں کہ اہلسنت بریلوی معمولی اور غیر تحقیقی نظر کے نذر ہوچکے ہیں ان کا معیار نہ بچا ۔

اور ادھر زبوں حالی یہ کہ ہر ایک فرد مطولات کا اہل نہیں تحقیقی عنصر سے اکثر خالی ممبروں پر راج کررہے ہیں چند اردو کتابیں دیکھ کر شعلہ بیانی انداز پر نازاں ہیں جس کا نتیجہ یہی کہ رطب و یابس ، خشک و تر کو حاطب لیل کے مانند بھرنے والے ہوئے ایسے ماحول میں وقت کی ضرورت تھی کسی مستند و معتمد ذات بابرکات جو بذات خود سند ہو ان کی کتب سے ان کی نقل و ترتیب کی جائے تاکہ ائمہ ، خطباء ، طلباء ان سے استفادہ کرسکیں اور متہم ہونے سے محفوظ رہیں ۔
_اس سلسلے میں امام اہلسنت مجدد دین وملت الشاہ امام احمد رضا قادری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بہتر کوئی ذات نہ تھی کہ اللہ نے آپ کو خطاؤں سے محفوظ رکھا ہے آپ کے قلم ناز کو اپنے حفظ و امان میں لے لیا ہے جن کی نظر کمال اور تحقیق بے مثال کے بعد معرض وجود میں آنے والے الفاظ سند کی حیثیت رکھتے ہیں اور آپ کی کتب میں مندرج واقعات بھی بفضل الہی سندی اعتبار سے شکوک و شبہات سے پاک ہیں ہر شخص بے خوف و خطر ان الفاظ کے ساتھ بیان کرسکتا ہے ۔

اس جانب نظر التفات مرکز الدرسات الا سلامیہ جامعہ الرضا بریلی شریف کے مؤقر و معظم استاذ و مفتی خلیفہ تاج الشریعہ استاذ محترم حضرت مولانا و مفتی ابو حمدان *محمد شاعر رضا صاحب قبلہ* اطال اللہ عمرہ نے فرمائی

٥٠٠ صفحات پر مشتمل کتاب *واقعات رضویہ* کے نام سے مطالعے کے میز کی زینت ہے جس کتابت و طباعت دیدہ زیب ہے
ورق گردانی کے بعد استاذ محترم کی محنت و جانفشانی کی گواہیاں ملتی ہیں ۔
_تسلسل کے ساتھ کتب اعلی حضرت کا مطالعہ اور پھر ان کے واقعات کو نقل کرتے جانا ایک اہم کام ہے بلکہ فتاوی رضویہ کا بالاستیعاب مطالعہ ہی اپنی جگہ کمال کی بات ہے پھر بعض اوقات کتابت میں کمی زیادتی کے باعث اصل کی طرف مراجعت کرنا یہ سب آسان نہیں بلکہ کتنی راتیں تاریک ہوتی ہیں اور کس قدر خاک چھاننی پڑتی ہے جس سے اس راہ کا راہی ہی واقف ہوسکتا ہے اور استاذہ کرام کا ہر قدم طلباء کے لئے رہنما اصول ہوتے ہیں خصوصا اس جیسے قدم منتہائی طلبہ کے لئے محرک ہوتے ہیں ۔

یقینا حضرت والا کا یہ اقدام بہت اہم ہے کہ اس کتاب کی رعایت کرنے والا شخص موضوع و من گھڑت ، کذب و دروغ گوئی کے دلدل میں پڑنے سے محفوظ ہوگا اور قیامت کے دن مامون ہوگا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ محض جلد اول ہے جو چند کتابوں کے مطالعے کا ثمرہ ہے ان شاءاللہ آئندہ اور جلدوں سے ہم بہرہ مند ہوں گے علماء طلباء کی رعایت کرتے ہوئے عظیم ذخیرے کی قیمت محض 250 روپئے رکھی گئی ہے تاکہ ہر شخص اپنی علمی تشنگی کا سامان کر سکے اور تحقیق کے آئینے میں واقعات کو پرکھ سکے ۔

اللہ جل مجدہ الکریم علمائے اہلسنت کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اس کتاب کو مقبول عام و خاص فرمائے استاذ مکرم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اجر جزیل عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

✍️فقیر قادری حنیفی

Scan this QR code to read online:

QR Code