صلی اللہ علی محمد
صلى الله على محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Tasbeeh Count 0
اپنے پسندیدہ مضامین اور مضمون نگار تلاش کریں
یہ مضمون بک مارک ہو چکا ہے!
تقریظ (کتاب: کذاب کون)
تاثرات

تقریظ (کتاب: کذاب کون)

✍️ Mufti Shahzad Alam Misbahi

تقریظ (کتاب: کذاب کون)
علم وآگہی، زہد وورع، عشق ووارفتگی ،سوز وگداز،صدق ووفااوردینی حمیت کے گنجینہ کا نام امام احمد رضا خان فاضل بریلوی ہے جنھوں نے اپنے جانی دشمن اور کٹر مخالف کو تو در گزر کردیا لیکن عزت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر انگشت نمائی کرنے والے کو قطعا معاف نہیں کیابلکہ اس کے ردوابطال کواپنا دینی فریضہ سمجھااور اس طرح ناموس رسالت پر تا دم واپسی پہرہ دیتے رہے یہی وجہ ہے کہ آپ نےسب سے زیادہ رد بدمذہباں پر کتابیں تصنیف فرمائیں اور امت مسلمہ کی ہر محاذ پر رہنمائی فرمائی جو ایک مجدد کی دینی وملی ذمہ داری ہوتی ہے مگر اس امر سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس پر خطر راہ میں دشمنان دین اور حاسدین سب سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے اور حقائق سے دور الزام تراشیوں کا نشانہ بنناپڑتا ہے یہی کچھ امام اھل سنت کے ساتھ بھی ہوا کہ جب فرقہ دیوبندیہ نے آپ کے دلائل کے سامنے دم توڑ دیا اور ان سے جواب نہیں بن پڑا تو آپ کے خلاف سب وشتم اور دروغ گوئی سے پر صفحات کے صفحات کالے کردیئے جیسے کتاب بریلویت، المھند علی المفند وغیرہ کہ ان کے سیاہ فام صفحات آج بھی اپنے مصنفین کے جھوٹ کی کہانی سنا رہے اور ان کی بے بنیاد باتوں کا پردہ چاک کررہے ہیں ۔
ہماری ویب سائٹ کو شیئر کریں اور مزید مضامین پڑھنے کے لیے ہوم پیج پر جائیں:
jamiaturrazastudents.com
اور یاد رہے کہ یہ قوم آج بھی اسی شیطانیت کا کھیل رہی ہے اور اس منظم سازش کو پورا کرنے کے لئے اس نے الیاس گھمن جیسے ايمان فروش لوگوں کو مسلط کر رکھا ہےجو امام اھل سنت کے خلاف ریشہ دوانیوں اور کذب بیانیوں کا بازار گرم کررہے ہیں مگر اللہ جزائے خیر دے علمائے اھل سنت کو جو ان کور باطن اور بدبختوں کے مکر وفریب سے نقاب کشائی کرکے حق وصداقت کی من بھاتی صورت دکھاکر متاع رشد وہدایت فراہم کرتے اور اپنی جماعت کا کبھی بھی سرنگوں نہیں ہونے دیتے ہیں اسی مبارک ومسعود اور لائق تشکر خدمات کی انجام دہی میں ایک نام جامعہ الرضا جماعت ثامنہ2025ء کےایک ہونہار طالب علم مولانا محمد عامر فضیل مرکزی کا کہ جنھوں نے دیوبندیوں کےنام نہاد متکلم مولوی الیاس گھمن کے امام اھل سنت پر کئیے گئے سترہ اعتراضات کے ایسے دندان شکن جوابات دئے ہیں جو در حقیقت دیوبندیوں کے گلی کی ہڈی بنیں گے جو نہ نگلتے بنیں نہ اگلتے رب تعالی موصوف سلمہ المنان کو یوں ہی اپنے دین متین کی خدمت میں ہمیشہ مصروف رکھے اور مزید زور قلم بخشے
آمین یارب العالمین۔
محمد شہزاد عالم رضوی خادم التدريس مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعہ الرضا بریلی شریف
دیگر تحریریں یا کلام پڑھنے کے لئے کارڈ پر کلک کریں
Author/Poet Icon

Mufti Shahzad Alam Misbahi

Guest Author Islamic Scholar & Faculty Member, Jamiatur Raza
50
Profile
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ
Articles 4
Kalam 0
Mufti Shahzad Alam Misbahi
زمرہ جات

رسالة مهمة مخلصة الي ابنائي الطلبة في الأزهر الشريف

تاثرات {مھر بخشش}

تقریظ (کتاب: کذاب کون) - PDF
Jamiatur Raza Students Portal

تقریظ (کتاب: کذاب کون)

مضمون نگار: Mufti Shahzad Alam Misbahi

تقریظ (کتاب: کذاب کون)

علم وآگہی، زہد وورع، عشق ووارفتگی ،سوز وگداز،صدق ووفااوردینی حمیت کے گنجینہ کا نام امام احمد رضا خان فاضل بریلوی ہے جنھوں نے اپنے جانی دشمن اور کٹر مخالف کو تو در گزر کردیا لیکن عزت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر انگشت نمائی کرنے والے کو قطعا معاف نہیں کیابلکہ اس کے ردوابطال کواپنا دینی فریضہ سمجھااور اس طرح ناموس رسالت پر تا دم واپسی پہرہ دیتے رہے یہی وجہ ہے کہ آپ نےسب سے زیادہ رد بدمذہباں پر کتابیں تصنیف فرمائیں اور امت مسلمہ کی ہر محاذ پر رہنمائی فرمائی جو ایک مجدد کی دینی وملی ذمہ داری ہوتی ہے مگر اس امر سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس پر خطر راہ میں دشمنان دین اور حاسدین سب سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے اور حقائق سے دور الزام تراشیوں کا نشانہ بنناپڑتا ہے یہی کچھ امام اھل سنت کے ساتھ بھی ہوا کہ جب فرقہ دیوبندیہ نے آپ کے دلائل کے سامنے دم توڑ دیا اور ان سے جواب نہیں بن پڑا تو آپ کے خلاف سب وشتم اور دروغ گوئی سے پر صفحات کے صفحات کالے کردیئے جیسے کتاب بریلویت، المھند علی المفند وغیرہ کہ ان کے سیاہ فام صفحات آج بھی اپنے مصنفین کے جھوٹ کی کہانی سنا رہے اور ان کی بے بنیاد باتوں کا پردہ چاک کررہے ہیں ۔

اور یاد رہے کہ یہ قوم آج بھی اسی شیطانیت کا کھیل رہی ہے اور اس منظم سازش کو پورا کرنے کے لئے اس نے الیاس گھمن جیسے ايمان فروش لوگوں کو مسلط کر رکھا ہےجو امام اھل سنت کے خلاف ریشہ دوانیوں اور کذب بیانیوں کا بازار گرم کررہے ہیں مگر اللہ جزائے خیر دے علمائے اھل سنت کو جو ان کور باطن اور بدبختوں کے مکر وفریب سے نقاب کشائی کرکے حق وصداقت کی من بھاتی صورت دکھاکر متاع رشد وہدایت فراہم کرتے اور اپنی جماعت کا کبھی بھی سرنگوں نہیں ہونے دیتے ہیں اسی مبارک ومسعود اور لائق تشکر خدمات کی انجام دہی میں ایک نام جامعہ الرضا جماعت ثامنہ2025ء کےایک ہونہار طالب علم *مولانا محمد عامر فضیل مرکزی* کا کہ جنھوں نے دیوبندیوں کےنام نہاد متکلم مولوی الیاس گھمن کے امام اھل سنت پر کئیے گئے سترہ اعتراضات کے ایسے دندان شکن جوابات دئے ہیں جو در حقیقت دیوبندیوں کے گلی کی ہڈی بنیں گے جو نہ نگلتے بنیں نہ اگلتے رب تعالی موصوف سلمہ المنان کو یوں ہی اپنے دین متین کی خدمت میں ہمیشہ مصروف رکھے اور مزید زور قلم بخشے
آمین یارب العالمین۔

محمد شہزاد عالم رضوی خادم التدريس مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعہ الرضا بریلی شریف

Scan this QR code to read online:

QR Code